geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عوامی حکومت عوامی کارنامے

September 26, 2020 2 1 min read
PTI
Share this:

PTI

تحریر : چوہدری جاوید

پی ٹی آئی کی عوامی قیادت نے عوامی کارنامے سرانجام دینا شروع کر دیے اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ادائیگی میں کٹوتی کرنے والی شوگرملوں کے خلاف سخت سزاؤں کا آرڈیننس جارکرتے ہوئے دی شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن کا اجراء کر دیا گیا ہے ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایادیا گیا ہے۔ ترمیمی آرڈیننس کی شقوں کی خلاف ورزی پر 3 سال تک قید یا 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔ گنے کے کسانوں کو ادائیگیوں کے سلسلے میں اب پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی کاشتکاروں کا کوئی استحصال کرسکے گا۔ شوگر مل مالکان کاشتکاروں سے نوٹیفائیڈ ریٹ پر گنا خریدنے اور پکی رسید جاری کرنے کے پابند ہوں گے جس پر گنے کا وزن اور قیمت بھی درج ہوگی بینک کے ذریعے ادائیگی کی پابندی سے کاشتکار کو اس کی محنت کا معاوضہ ملے گا اور آئندہ سے کرشنگ سیزن بروقت شروع ہوسکے گا۔

ترمیمی آرڈیننس کے اجراء سے کاشتکاروں کے مفاد کاتحفظ ہو گاسکے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے ملک میں صنعت کو پروان چڑھانے کے لیے سیمنٹ فیکٹریز لگانے کیلئے مختلف محکموں کے این او سی کے اجراء کو آسان بنا دیا ہے اور مختلف محکموں میں فیکٹریاں لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کو ٹائم لائن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے حکومت کی طرف سے غیر استعمال شدہ مائننگ لیز کے حوالے سے قواعدو ضوابط میں ضروری رد و بدل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اور اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انکی حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ہر طرح کی آسانیاں پیدا کریں گے اور انہوں نے این او سی جاری کرنے کے حوالے سے پراسیس کے عمل کو مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ سرمایہ کارو ں کی آسانی کیلئے قواعد و ضوابط کو سہل بنایا جائے اورکوئی بھی محکمہ این او سی کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال نہ کر سکے کیونکہ صنعت لگے گی تو سرمایہ کاری آئے گی۔نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

معیشت مضبوط ہوگی اور کاروبار پھلے پھولے گا۔ ایک اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت کو نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 23 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے تقریبا 5سیمنٹ پلانٹ لگانے کی درخواستوں پر این او سی اگلے ماہ کے شروع میں جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری طور پر ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایک سیمنٹ پلانٹ پر تقریباً 30 سے 40 ارب روپے لاگت آتی ہے اسکے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے صوبے میں نرسنگ کیڈر کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے اور اب بہت جلد نرسوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی شکل مل جائے گی اور سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کردیا جائے گا حکومت نے نرسنگ کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپ دینے کی بھی اصولی منظوری کے ساتھ ساتھ نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالجوں کا درجہ دیا جائے گا اور نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے تاکہ نرسوں کی رہائش کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے اور نرسوں کو سکالرشپ پر بیرون ملک بھجویا جائیگا پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں اوراب تک 50لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈمستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 82کڈنی ٹرانسپلانٹ جبکہ 7 لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام ٹرانسپلانٹ کامیاب رہے ہیں اسکے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ترقیاتی کاموں کی منظوری دیدی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر میں مفاد عامہ کی 43کروڑ 86لاکھ روپے کی 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت مل گئی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت مل گئی، مین مارکیٹ گول چکر پبلک تھیٹر،داتادربار اپ لفٹنگ پروگرام، لاری اڈا جنرل بس سٹینڈزکی تزئین و آرائش، سرکلر روڈ شملہ پہاڑی کی ری سٹرکچرنگ اور 4 اسٹیٹ آف آرٹ پبلک ٹوائلٹس کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔43کروڑ 86لاکھ تخمینہ لاگت آئے گی۔گلبرگ مین مارکیٹ میں پبلک تھیٹر کے منصوبہ پر 14 کروڑ لاگت آئے گی۔

پبلک تھیٹر میں 4 ایس ایم ڈیز اور ری ڈیزائننگ کی جائے گی۔داتادربار کے بیرونی حصے کی ازسر نو تعمیر پر 4 کروڑ 78 لاکھ لاگت آئیگی، داتا دربار کے بیرونی حصہ میں سکیورٹی رومز، آر سی سی وال، سی سی ٹی وی کیمرے، ایکسرے بیگیج سکینرز، شو ریکس، ٹائلز ورکس اور سکف فولڈنگ ہوگی، جنرل بس سٹینڈلاری اڈا کی ابتدائی بحالی کی سکیموں پر 3 کروڑ 64 لاکھ 76 ہزار کی منظور لی گئی، لاری اڈا کی انتظار گاہوں کے شیڈزکی تعمیر، سیوریج کے لیے ڈرین اور سٹینڈز سے فیس وصولی کے لیے لاری اڈا کے بس بیز اور پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کی جائے گی۔ سرکلر روڈ کی بحالی کے منصوبہ پر 14 کروڑ لاگت آئے گی۔

سرکلر روڈ پر سٹورم واٹر سیوریج جبکہ اک موریا پل سے فش مارکیٹ تک کارپٹڈ ہوگی جبکہ دوسری طرف شملہ پہاڑی کی ری سٹرکچرنگ کے منصوبہ پر 4 کروڑ 84 لاکھ لاگت آئیگی۔ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ وہ عام انسان کی زندگی میں مشکلات اور پریشانیوں کو کم سے کم کرے مجھے ذاتی طور پر اپوزیشن کی سر گرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں لیکن انتشار پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے اور مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے،اپوزیشن کی ”معصومانہ خواہش“کو پورا کرنے کیلئے قبل از وقت انتخابات نہیں کرائے جاسکتے،اپوزیشن کے وسط مدتی انتخابات کے نعرے سیاسی ہیں۔مسلم لیگ (ن) جو اس وقت قیادت کے بحران میں مبتلا ہے کیا وہ نئے عام انتخابات میں جانے کی متحمل ہو سکتی ہے؟، یہی صورتحال پیپلز پارٹی کی بھی ہے جسے سندھ میں اپنی سیاسی بقاء کا سامنا ہے۔
Choudhry Javed

تحریر : چوہدری جاوید
03014287087

Share this:
Urdu
Previous Post گل میرہ کا بابائے اردو
Next Post عدل تو کب کا بانجھ ہو گیا ہے
Justice

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.