geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

September 28, 2020 0 1 min read
Asif Zardari - Faryal Talpur
Share this:

 Asif Zardari - Faryal Talpur

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ و پارک لین کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کیس کے ایک اور ملزم اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی حاضری لگائی گئی، عدالت نے انور مجید پر بھی اسی کیس میں فرد جرم عائد کی جب کہ ان کے صاحبزادے اے جی مجید پر کمرہ عدالت میں فرد جرم عائد کی جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد گرفتار ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کے وکلا کو چارج شیٹ کی کاپی دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ حاضری کے لیے دستخط کے ساتھ انہیں الزامات کی فرد جرم بھی دے دیں اور جو ملزمان دیگر 2 ریفرنسز میں نامزد نہیں وہ جاسکتے ہیں۔

عدالت کی ہدایت پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو چارج شیٹ پڑھنے کے لیے دی گئی۔

عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد فریال تالپور کو جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر پارک لین کے ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 5 اکتوبر تک مؤخر کردی جب کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نے ملزم شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور 5 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسوں اور 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج کر کے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو جعلی اکاونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے اور دونوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی ہے۔

Share this:
TikTok
Previous Post ٹک ٹاک پر پابندی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو عدالت نے معطل کر دیا
Next Post چاند پر زنگ دریافت
Moon

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.