geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خود ساختہ ترجمانوں کے نام

September 29, 2020 1 1 min read
Journalism
Share this:

Journalism

تحریر : قادر خان یوسف زئی

ریاست کے چار ستونوں میں سے ایک میں بھی دارڑ پڑ جائے تو پوری عمارت خطرے میں آجاتی ہے۔بنیادی طور پر چار ستونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ چلنے، اعتماد سازی اور مملکت کی بہتری کے لئے ایک صفحے پر اکھٹا ہونے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ تاہم گذشتہ کئی دنوں سے غیر تعمیری بحث مباحثوں اور ’انکشافات‘ کی نئی روش کا آغاز ہوا۔ باہمی اختلافات سے نقصان وطن عزیز اور پچانوے فیصد کمزور طبقے کوہی ہوتاہے۔ بعض عناصر کی جانب سے سلامتی امور پر اِن کیمرہ بریفنگ کا اِخفا اور بے معنی نظریہ کو فروغ دینا اخلاقی اقدار کی انحطاط پذیری کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھ میں ڈگڈگیاں آگئی ہیں،جسے بجا بجا کرناچ رہے ہیں، ہم بخوبی جانتے ہیں کہ مسلح افواج ہر سیاسی بیان پر ردعمل نہیں دے دیتی، اگر آئی ایس پی آر ہر سیاست دان کے بیانات پر ردعمل دینا شروع کردے، تو اس سے واضح ریاستی تقسیم کا تاثر ابھرے گا۔ ناقدین ریاستی اداروں پر انگلیاں اٹھاتے لیکن جب تک کوئی مسند ِ اختیار و اقتدار پر ہو، اس پر سخت ردعمل دینے سے گریز کرتے ہیں، یہ وتیرہ بن چکاکہ جب بھی کوئی صاحب اختیار یا اقتدار اپنے منصب سے رخصت ہوتا تو الزامات کا پنڈورا بکس کھل جاتا ہے۔ جواباََ الیکٹرونک و ڈیجیٹل میڈیا میں قیاس آرائیوں پر مبنی مباحثے عروج پر پہنچ جاتے ہیں۔ جس کا کبھی حاصل کبھی مثبت نہیں رہا۔

سب اہم کردار میڈیا کا ہے۔ سیلف سنسر شپ پالیسی کے باوجود کسی بھی سیاسی شخصیت کو صرف اس وجہ سے اہمیت دینا کہ اُس کے شگوفوں اور تُکے لگانے سے ریٹنگ بڑھے، تو اسے صحافتی اقدار کے منافی مانا جاتاہے، صحافت مقدس ترین خدمات ہے، اسے محض اس لئے پرگندا کرنا،کہ کسی سیاسی شخصیت کو دیکھا اور سُنا، اس لئے زیادہ جارہا ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سنسنی پیدا کرکے گفتگو کے کئی پیرائے بڑے عامیانہ انداز میں بیا ن کرتا ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے رہنما یا قائد کے لئے ذومعنی غیر اخلاقی لفظوں کا انتخاب، کھلے ڈھکے لفظوں میں ریاستی اداروں و غیر جانب دار محکموں کا خود ساختہ ترجمان بن کر ’نادان دوست“ کا کردار ادا کررہا ہے۔

عجیب وتیرہ بن چکا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کی بڑی معقول تعداد موجودہے۔ وزرا ء، مشیر، معاون خصوصی وغیرہ اس کے علاوہ ہیں، عوام ان کی وزارت کے بابت جاننا چاہتی ہے کہ کیا کھویا کیا پایا، سمجھ ہی نہیں پاتے کہ دفاعی امور کا وزیر، مواصلات کے محکمے میں زیادہ مصروف ہے یا وزیر مواصلات دفاعی وزرات میں۔ اسی طرح خارجہ امور میں ریلوے کا انجن فیل ہوجاتا ہے اور تمام حدود و قیود توڑتا رہتا ہے، جب بات سلامتی امور کی جائے تو خودنمائی کا جو عالم ہے اس سے کوئی ناواقف نہیں۔ الیکٹرونک میڈیا کو اپنی ایک ایس او پیز بنانے کی ضرورت ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ وزیرتعلیم سے صحت کے امور پر مباحثہ تو بلدیات کے موضوع پر وزیرتعلیم جواب دے رہے ہوتے ہیں، قریباََ تمام وفاقی و صوبائی وزراتوں کا یہی حال ہے، یعنی آوا کا آوا ہی بگڑا ہوا، کہا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ہر شعبے و محکمے کے مشیر و ترجمان بھی مقرر کئے گئے ہیں، لیکن الیکٹرونک میڈیا کی ترجیحات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک ریلوے کی وزیر سے اس کی وزرات میں کھربوں روپے کے نقصان کے بجائے دیگر غیر متعلقہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

ریاست کے اہم ستون صحافت کے زبوں حالی و ترجیحات کے حوالے سے انہیں اخبارات کی ترتیب و نظام و انصرام سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اگر کوئی بھی سیاسی شخصیت یا جماعت اپنے مخالفین کے خلاف غیر اخلاقی و عامیانہ گفتگو کا استعمال کرتی ہے تو یہ ان فرائض میں ہے کہ ناظرین کو ایسے لب و لہجے اور طرز بیان سے محفوظ رکھیں۔ معاشرتی گراؤٹ کی روک تھام کے لئے ذرائع ابلاغ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوم پیمرکو ایسے بیانات و قیاس آرائیوں کا نوٹس لینا چاہیے جس میں ریاستی اداروں و پارلیمنٹ کی تضحیک ہو رہی ہو اور ایسی گفتگو جس سے معاشرے میں انتشار و افراتفری پھیلتی ہوں، نشر کرنے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

قانون نافذ کرنے والے و حساس ادارے ملکی سلامتی و عوام کی بقا کی ضامن ہیں، ان کی ذمے داریاں سب سے زیادہ ہیں کیونکہ انہیں داخلی و خارجی محاذ کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی و سرحدی حدود کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ ملک دشمن عناصر، ممالک اور صوبائیت، قوم پرستی،لسانیت، فرقہ واریت کے ناموں پر قوم واحدہ کو گروہ در گروہ کرنے والوں کا مقابلہ بھی کرنا ہوتا ہے۔ دنیا کی جدید ترین افواج میں اپنی مسلم حیثیت کو بھی قد آور رکھنا قومی سلامتی کے اداروں کے فرائض منصبی میں شامل ہیں، انہیں خصوصی طور پر ایسے نادان دوستوں کو شٹ اپ کال ضرور دینی چاہیے جو اپنی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے مسلح افواج کا مورال گرا رہے ہیں۔ جس قسم کے حالات کا سامنا اس وقت ملک و قوم کو ہے اس صورتحال میں عدلیہ کا کردار بھی ماضی کے مقابلے میں انتہائی ذمے دارنہ ہوچکا ہے۔ عدالتی اصلاحات کو نچلی سطح تک عملی طور پر نافذ کرنا اور تفتیش کرنے والوں اداروں کے لئے ایک مربوط ؒلائحہ عمل کی فراہمی سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے۔

ریاست کا سب اہم ستون پارلیمنٹ ہے، جہاں قانون سازی و عوامی فلاح ِ بہبود کے علاوہ ملکی نظام و انصرام چلانے کی اہلیت و اپوزیشن سے لاکھ اختلا ف کے باوجود مشترکہ معاملات پر مشاورتی عمل کو اہمیت دینا، جمہوری اقدار کی حقیقی روح کو فروغ دے سکتا ہے، گو کہ موجودہ جمہوری نظام پر کئی طبقات کے تحفظات کے باوجود، اس عبوری دور میں شوریٰ کا مناسب پلیٹ فارم قرار دیا جاسکتا ہے اگر عوام کی حقیقی نمائندگی ہو،نیز اہل و خصوصی شعبوں میں ماہر شخصیات سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ترجیح ہوں۔ اظہار رائے کا عمل ہر سیاسی جماعت میں مقدم ہونا چاہے، سیاست کی نرسریوں کی آبیاری کے لئے برداشت اور مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے رواج کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیاسی شخصیات چاہیے ان کا تجربہ چار دہائیاں ہوں یا چار برس، انہیں اپنے بیانیہ میں اعتدال پسندی کی راہ اپنانا ہوگی، ریاستی اداروں پر بلا جواز تنقید یا بے سبب لب کشائی اخلاقیات کے منافی تصور کیا جائے تو یہ سب کے حق میں بہتر ہو گا۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
School
Previous Post حکومت کا ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان
Next Post احتساب اور مہنگائی
Accountability

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.