geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جمال خاشقجی کیس: ترکی نے مزید چھ سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی

September 29, 2020 0 1 min read
Jamal Khashoggi
Share this:

Jamal Khashoggi

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں 2018 میں قتل کیس میں مزید چھ ملزمان پرفرد جرم عائد کی ہے، یہ سب سعودی شہری ہیں۔

نشریاتی ادارے سی این این ترک اور دیگر میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکی کے استغاثہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں پیر کے روز دوسری چارج شیٹ دائر کی ہے، جس میں مزید چھ سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں استنبول میں پہلے سے ہی 20 سعودی شہریوں کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ سی این این ترک کے مطابق جن چھ مزید سعودی شہریوں پر فردجرم عائد کی گئی ہے ان میں سے دو قونصل خانے کے ملازم اور دیگر چار سعودی شہری ہیں۔ ترکی کے استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان چھ افراد کے مقدمات بھی اصل مقدمے کے ساتھ منسلک کردیے جائیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دوسری فردجرم میں جن چھ افراد کا نام شامل کیا گیا ہے ان میں ایک نائب قونصل اور دوسرے اطاشی ہیں۔

استغاثہ نے ان دونوں کوبہیمانہ قتل کی منصوبہ بندی میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے جرم میں عدالت سے عمر قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

دیگر چار ملزمان پر شواہد کو تلف کرنے یا ان میں چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان کا یہ جرم ثابت ہوجانے پر انہیں پانچ برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ چھ ملزمان اس وقت ترکی میں موجود نہیں ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ہی ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

ترکی کے دفتر استغاثہ نے ان میڈیا رپورٹوں پر فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسی ماہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے خاشقجی کے قتل کیس میں آٹھ افراد کو سات سے 20 برس تک کے قتل کی سزا سنائی تھی۔ اس سے قبل خاشقجی کے اہل خانہ نے قاتلوں کو معاف کردینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی سزائے موت منسوخ کردی گئی تھی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس اور سعودی حکومت اور بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سخت ناقد 59 سالہ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں قتل کردیا گیا تھا جب وہ وہاں سے اپنی منگیتر ہاتف چنگیز کے ساتھ شادی کے متعلق بعض دستاویزات حاصل کرنے گئے تھے۔ لیکن وہ اس عمارت سے کبھی باہر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی باقیات مل سکیں۔

ترک حکام کا الزام ہے کہ خاشقجی کو پندرہ افراد پر مشتمل سعودی اسکواڈ نے مار ڈالا اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

خاشقجی کے قتل کے واقعے نے پوری دنیا کو ششدر کر دیا تھا۔ بعض یورپی حکومتوں اور سی آئی اے نے اس جرم کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بنسلمان، جنہیں عام طور پر ایم بی ایس کہا جاتا ہے، کو مورد الزام ٹھہرایا تاہم سعودی حکام اس الزام کی تردید کرتے رہے ہیں۔

جولائی میں شروع کیے گئے ایک الگ مقدمے میں استنبول کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دو سابق معاونین کے علاوہ 20 سعودی شہریوں کے خلاف ان کی غیر حاضری میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ قصور وار ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Jamal Khashoggi

Share this:
Saudi Security Forces
Previous Post سعودی عرب کا ایرانی تربیت یافتہ دہشت گردوں کے سیل کو ختم کرنے کا دعوی
Next Post موٹروے کیس: متاثرہ خاتون ملزم کو شناخت کرنے اور بیان دینے پر رضامند
Motorway Case

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.