geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فوج کو ایران پر پیشگی حملے کا حکم دے سکتے ہیں: نیتن یاھو

September 30, 2020 0 1 min read
Benjamin Netanyahu
Share this:

Benjamin Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شمالی سرحدوں کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے ایران پر پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب جنوبی لبنان یا شام کی سرزمین سے اسرائیل کو خطرہ ہوا تو تل ابیب پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں کوہ ہرزل پر واقع فوجی قبرستان میں 1973 کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں‌کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی۔

خیال رہے کہ اکتوبر 1973ء کی اس جنگ میں اسرائیل کا مصر اور شام کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا۔ اس جنگ میں اسرائیل کے بہت سے فوجی مارے گئے تھے۔ یہ جنگ اس وقت چھڑی تھی جب اکتوبر کے پہلے ہفتے کےدوران یہودی ‘یوم کپور’ کا تہوار منا رہے تھے۔ اسی نسبت سے اسرائیل میں اسے’جنگ کپور’ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف قبل از وقت کارروائی ممکن ہے۔ اسرائیل تہران کے خلاف فوج کو پیشگی حملے کا حکم دے سکتا ہے۔ انہوں‌ نے اردن اور مصر،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے تعلقات کا دائرہ وسیع ہو رہاہے اور ایران کے لیے زمین تنگ ہو رہی ہے۔

قبل ازیں ویڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے نیتن یاھو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ بیروت میں‌ جہاں بڑے پیمانے پر ذخیرہ کیے گئے بارود میں آگ بھڑک اٹھی تھی اس سے چند قدم کے فاصلے پر حزب اللہ کا میزائلوں کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ‌ کیا یہ میزائلوں اور اسلحہ کا یہ ذخیر’الجناح’ کالونی میں ہے۔

نیتن یاھو نے جناح‌ کالونی کے لبنانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ وہاں‌پر اسلحہ جمع کرنے پرحزب اللہ کے خلاف احتجاج کریں‌ کیونکہ یہ اسلحہ بھی بارود کی طرح کسی المناک سانحے کا باعث بن سکتا ہے۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post بحیرہ روم کے تنازع پر ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کریں گے: پومپیو
Next Post امریکی وزیر خارجہ کے خلاف یونان میں احتجاجی مظاہرے
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.