geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: انتخابات کو غیر معتبر قرار دینے والے اشتہارات پر فیس بک کی پابندی

October 1, 2020 0 1 min read
Facebook
Share this:

Facebook

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر غلط اطلاعات سے نمٹنے کے لیے بعض اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو امریکی انتخابات کو غلط بتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکا کے صدارتی انتخابات میں اب جبکہ صرف ایک ماہ کا وقت بچا ہے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پر ایسے تمام سیاسی اشتہارات کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں الیکشن کی ساکھ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور ان میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر پوسٹل ووٹنگ یعنی ڈاک کے ذریعے بیلٹ باکس پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔

فیس بک نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ انسٹاگرام سمیت اپنی تمام ویب سائٹوں پر ایسے اشتہارات پابندی عائد کر رہی جس میں انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے کا ہوّا کھڑا کیا جا رہا ہے۔ادارے نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ”ہم نے رواں برس ہونے والے انتخابات کی سالمیت کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور یہ فیصلہ کیا ہے۔”

کمپنی میں پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر راب لیتھرین نے بھی ایک بیان میں کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں کمپنی اپنی ان پالیسیوں کو واضح کرتی جاری ہے جن کا پہلے ہی ذکر کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ان تمام اشتہارات پر پابندی عائدکرے گا، ”جن میں انتخابی نتائج کو ناجائز ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہو۔ یہ ضابطے فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی عائد ہونگی اور انہیں فی الفور نافذ کیا جا رہا ہے۔”

فیس بک نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے ایک روز بعد کیا ہے جس میں انہوں نے پوسٹل ووٹنگ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ صدارتی انتخاب میں اپنے حریف جو بائیڈن کے ساتھ بحث کے دوران ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوی کیا تھا کہ میل کے ذریعے ووٹنگ سے بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوگی۔اس موقع پر ٹرمپ نے ایک بار پھر اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ کیا انتخابات میں ناکامی پر وہ اقتدار آسانی سے منتقل کر دیں گے۔

فیس بک پر اس بات کے لیے پہلے بھی شدید نکتہ چینی ہوتی رہی ہے کہ سیاسی نوعیت کے اشتہارات میں وہ حقائق کو چیک کرنے اور ان پر نظر رکھنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے انتخابات اور دیگر سیاسی موضوعات سے متعلق عوام تک غلط معلومات پہنچتی رہی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے ہی کمپنی نے ایسے تمام اشتہارات روکنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ووٹنگ اور انتخابی نتائج آنے سے قبل ہی جیت کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

فیس بک نے ان تشویشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا تھا کہ کہیں صدر ٹرمپ ووٹوں کی مکمل گنتی سے پہلے ہی عوام کو یہ قائل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرلیں کہ وہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ فیس بک نے انتخابات کے لیے ووٹنگ سے ایک ہفتے قبل ہی نئے سیاسی اشتہارات پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا، ”اشتہار دینے والے 27 اکتوبر 2020 کو رات کے بارہ بجے کے بعد سے تین نومبر کی درمیانی شب تک امریکا میں سماجی مسائل، انتخابات یا پھر سیاسی نوعیت کے اشتہارات نشر نہیں کر سکیں گے۔”

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نہ کرسو جی
Next Post عراق: امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے
US Military Base - Rocket Attacks

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.