geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کچھ حقوق ریاست کے بھی ہیں

October 3, 2020 1 1 min read
Rights
Share this:

Rights

تحریر : قادر خان یوسف زئی

قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ ”جس شخص نے کسی ایک انسان کو قتل کیا،اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کردیا،(سورۃ المائدہ آیت ۲۳)۔ اپوزیشن کے ساتھ دین اسلام کے بے نظیر رویے کا تصور موجودہ جمہوری نظام سے نہیں کیا جا سکتا کہ جتنی آزادی اسلام نے اپوزیشن کو دی ہے اتنی آزادی کسی بھی نظام میں ممکن نہیں۔ جب تک بات صرف زبانی حد تک رہی، تو تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا گیا لیکن جب باقاعدہ جنگی کارروائیاں کیں تو جہاد بھی کیا گیا۔

حقوق انسانی کا یہ تصور اسلام نے سیکڑوں برسوں سے بنی نوع انسان کو دیا ہے، لیکن جب حقوق انسانی کے حوالے سے وائٹ ہاؤس اور برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ یا مغرب کا حوالہ دیے جائیں تو حیرت ہوتی ہے کہ حقوق انسانی کے حوالے سے انھیں اسلام کے جید خلفا راشدین ؓ و مسلم حکمرانوں کی مثالیں کیوں یاد نہیں آتیں، حالاں کہ یہ نعمت اسلام کے ذریعے پوری دنیا کو ملی ورنہ دنیا ان چیزوں سے نا آشنا اور نری جہالت میں مبتلا تھی۔حقوق انسانی کے حوالے سے تصور انگلستان کے میگنا کارٹا کے ذریعے متعارف ہوا،اگرچہ پھر بھی وہ اسلام کے چھ سو برس کے بعد کی چیز ہے، لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ سترہویں صدی کے قانون دانوں سے پہلے کسی کے ذہن میں یہ تصور موجود نہ تھا کہ میگنا کارٹا میں ٹرائل بائی جیوری، ہیبسیس کارپس اور ٹیکس لگانے کے اختیارات پر پارلیمنٹ کے کنٹرول کے حقوق بھی شامل ہیں۔

اسلام میں انسانی حقوق کی بات کی جائے تو اس کے معنی یہی ہوتے ہیں کہ یہ حقوق، اللہ عزوجل کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں یہ کسی بادشاہ یا کسی مجلس قانون ساز کے دیے ہوئے نہیں کہ جب چاہے ان کو واپس لے لیا جائے یا ان میں بزعم خواہش تبدیلی لائی جائے، دنیا کی کوئی مجلس قانون ساز اور دنیا کی کوئی حکومت ان کے اندر ردوبدل کرنے کی مجاز نہیں ہے ان کو واپس لینے یا منسوخ کردینے کا کوئی حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔پاکستان میں حقوق کے نام پر جس طرح کا انتشار پیدا کیا جارہا ہے اس سے پوری مملکت میں انارکی کی ایک کیفیت پیدا ہوسکتی ہے اور اس کا لازمی نتیجہ تصادم کی صورت میں نکلے گا۔ کسی بھی جماعت کے دھرنوں کے قائدین انسانی حقوق کے حوالے سے اس اَمر کا خیال رکھیں کہ ان کی تقاریر و دھرنے سے معاشرے میں فرسٹریشن پیدا نہ ہو کیونکہ اس کے نتائج کسی قدر ہولناک ہوسکتے ہیں۔

وطن عزیز میں جمہوری نظام، حقیقی نظام سے متصادم ہے اور اس کے اکثریتی امور و احکام اسلام سے مطابقت نہیں رکھتے، لیکن ایسے ایک عبوری دور کا نام دیا جا سکتا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کی گئی سرزمین پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا نظام اس لیے نافذ نہیں ہوسکا کیونکہ مملکت میں مختلف فرقوں و مسالک کی وجہ سے ممکن نہیں تھا کہ کس مسلک و فرقے کے عقائد پر مبنی نظام نافذ کیا جائے، لیکن یہ ضرور ہو سکتا تھا کہ جن باتوں پر تمام مکاتب فکر کا اجماع ہو انھیں اسلامی طرز معاشرت کے نام پر نافذ کیا جاسکتا تھا،لیکن بد قسمتی سے اسلامی نظریاتی کونسل کی دی گئی سفارشات کو اہمیت نہیں دی جاتی اور مغربی طرز حاکمیت کی بنا ء پر ہماری تمام تر توجہ ہنود، یہود و نصاری کی خوشنودی تک ہی محدود ہے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے کہ ہم اسلام کے زریں اصولوں کو چھوڑ کر جب مغرب کو اپنا آئیڈیل بنا لیں تو اس قوم کے لیڈروں کے ساتھ ان کے پیروکار بھی سوائے تباہی کے کوئی اور تحفہ نہیں دے سکتے۔پاکستان میں جبکالعدم تنظیموں نے اسلام کے نام پر جبری طور پر ایک ایسے نظام کے نفاذ کے لیے مسلح تحریک کا سلسلہ شروع کیا تو اس سے معاشرے میں عدم استحکام پیدا ہوا اور شدت پسندی کے رجحان کو فروغ حاصل ہوا، ان کا طرز عمل تمام حدود سے تجاوز کرگیا تو ان کے خلاف فساد فی الارض کے جرم میں بھرپور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں انسانوں کو بنا کسی جرم کے نقل مکانی بھی کرنا پڑی، ان کے گھر بار گولا بارود کے نذر ہوئے، ان کے معاشی وسائل تباہ و برباد ہوگئے لیکن اٹھائے گئے اقدام پر اکثریت نے ریاست کا ساتھ دیا۔آج بھی کسمپرسی کے عالم میں لاکھوں انسان ریاست کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

سوات، جنوبی وزیرستان پھر شمالی وزیرستان میں عسکری قوت کی جانب سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ اس لیے کیا گیا تھاکیونکہ چند ناعاقبت اندیش افراد اور گروہ کی جانب سے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا گیا اور ریاستی اداروں پر حملے کرکے ریاست کی قوت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،جس کے بعد یہ ناگزیر ہوگیا کہ ان عناصر کے خلاف ریاست بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے اور انھیں ریاست کی رٹ تسلیم کرنی پڑے۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد نے عسکری قوت کے ساتھ ملکر قربانیوں کی مثال قائم کی۔یہ ان کی پاکستان سے محبت ہی تھی جس پر انھوں نے اپنے مفادات و آسائش پر ترجیح دی اور نقل مکانی اختیار کی جب کہ انھیں نہیں معلوم تھاکہ ان کے حقوق کب بحال ہونگے۔ در بدر اور بے سرو ساماں یہ لاکھوں افراد، صدیوں کی روایات اور ثقافت کے امین ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جبری طور پر ہزاروں سال سے ان پر کوئی حکمرانی نہیں کرسکا، لیکن ان کے نزدیک حب الوطنی اولین ترجیح تھی اس لیے ہمیشہ ریاست کے ساتھ تعاون کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں بھی ریاست کے اداروں کو یرغمال بنا کر رٹ کو چیلنج کیا اور چند ہزار کے ہجوم نے اپنے نظریے کے مطابق من پسند اقتدار لانے کی کوشش کی۔ ان کے بیانات و تقاریر میں ریاست کے خلاف مزاحمت رہی۔جب تک ان کی تقاریر زبانی حد تک تھیں تو اس وقت تک حکومت کی جانب سے صبر و تحمل ایک مناسب حد تک ٹھیک تھا لیکن جب ریاست کے خلاف کھلی لشکر کشی اور اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تصادم ہوگیا اور دنیانے یہ مظاہرہ براہ راست دیکھا۔ رینجرز اور پولیس بھی پاکستان کے ادارے ہیں اور ان میں ڈیوٹی دینے والے کسی دوسری ملک کے دشمن نہیں ہے کہ انھیں ہلاک و تشدد کرنے کے لیے جارحیت و تشدد کا راستہ اختیار کیا جائے۔سیاسی یا مذہبی جماعتیں اپنے جمہوری نظام کے تحت حدود و قیود میں جب تک ہیں، انہیں اظہار رائے کی مکمل آزادی کا حق حاصل ہے، تاہم انہوں نے لکیر عبور کی تو ریاست کو بھی کاروائی کا حق آئین نے ہی دیا ہے۔ دھرنے احتجاج، سیاست، الزامات، مفاہمت، جمہوری نظام میں حرف آخر نہیں ہیں، لیکن بات جب ریاست کے حقوق کی آئے تو کچھ حقوق ان کے بھی ہیں، جن کی پاسداری کرنا ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Parents Rights
Previous Post ماں باپ کے حقوق
Next Post پنجاب اسمبلی میں تاریخ ساز قانون سازی
Punjab Assembly

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.