geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

October 4, 2020 0 1 min read
Human Rights
Share this:

Human Rights

تحریر: مروا ملک

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

ورنہ طاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں

مذہب میں سے انسانیت اور خدمت نکال دی جائے تو صرف عبادت رہ جاتی ہے اور محض عبادت کیلئیے پروردگار کے پاس فرشتوں کی کمی نہیں ہے۔انسان کو اللہ پاک نے اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا اور انسانیت کادرس مختلف انبیاء اور رسل کے ذریعے بتاتے رہے .بہرحال مذہب اسلام میں حقوق اللہ کی جگہ حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے۔جبکہ حقوق اللہ معاف ہو جائیں گے لیکن حقوق العباد کبھی معاف نہیں ہوں گے۔۔ بحثیت مسلمان اور انسان ہمارا ایک دوسرے پر حق ہے۔

یہ بات توبالکل واضح ہے کہ اس دنیا میں ہر شخص اپنے ذاتی مفاد کی خاطر سردھڑ کی بازی لگا دیتا ہے اور صرف اپنی ذات کیلئے مشکل سے مشکل کام کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے ۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ کبھی کبھار ہر جائز و ناجائز طریقے سے دولت جمع کرتا ہے. اللہ کے بندوں سے پیار اور محبت کے بجائے انہیں اپنی خودغرضی کی بھٹی میں ڈال دیتا ہے، اور یقین کریں ایسے لوگ کبھی بھی حقیقی مسرت اور خوشی نہیں حاصل کر پاتے ہیں۔

اس کے برعکس کچھ لوگ دنیا میں ایسے بھی ہیں جو اپنے ذاتی فائدوں کو پس پشت ڈال کر دوسروں کے لئے جیتے ہیں. ملک و قوم کی بہتری اور بھلائی کے لئے اپنی زندگی وقف کردیتے ہیں. ایسے ہی لوگ ہیں جو دنیا میں ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید رہتے ہیں۔

ضروری نہیں کہ آپ کے پاس لامحدود وسائل ہوں تبھی آپ دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے سامنے ایدھی صاحب کی مثال موجود ہے۔ ایدھی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دو درخشان ستارے پنجاب کے افق پر اپنی آب و تاب سے چمک رہے ہیں اور سینکڑوں گھروں کی امید کا چراغ بنے ہوئے ہیں۔ یہ کوئی بہت بڑے اینٹوپرینیور نہیں نہ ہی کوئی بہت بڑے بزنس مین ہیں بلکہ ایک معمولی رکشہ ڈرائیور اور ان کی بیگم ہیں جو کہ غیر معمولی صلاحیتیں رکھتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ نے اس خوبصورت جوڑے کو اولاد کی نعمت سے محروم رکھا لیکن انہوں نے اس کمی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا بلکہ ایک نئی امید اور جہت کے ساتھ اٹھے۔انہوں نے اس کمی کو پسِ پشت ڈال کر دوسروں کے بچوں کو پڑھانے ، سکھانے اور ہنر دینے کا ٹھیکہ اٹھا لیا۔ اس کام کیلئے انہیں خود اپنی جیب پر کس قدر بار برداشت کرنا پڑا یہ سب وہی جان سکتے ہیں لیکن انہوں نے اس پر بھی افف تک نہیں کی۔ بلکہ زیادہ محنت سے شب و روز رکشہ کی آمدن سے ضروری سامان اکٹھا کیا۔

مجھے ایک بات جو سب سے زیادہ خوبصورت اور قابلِ دید لگی کہ جاوید صاحب کی مسز نے ایک فلاحی ادارے کا خواب دیکھا اور ان کے شوہر نے اس کام کی تکمیل کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ اپنے محدود وسائل کے باوجود ممتا کی تسکین کیلئے اپنی بیوی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔ اپنی بے اولادی کو کسی طور پر بھی اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ہمارے معاشرہ کا المیہ ہے کہ کبھی بھی یہ گاڑی کے دو پہیے ایک ہی منشور پر عمل پیرا نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کے مزاج اور سوچ کو پذیرائی دی جاتی ہے۔

طارق جاویداور ان کی بیگم نے انسانیت کی خدمت کا فریضہ اٹھایا ہے جس میں انہیں آہستہ آہستہ سہی مگر خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی۔ طارق صاحب اور ان کی مسز کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق انہیں اس کام میں پہلے پہل بہت سے دشوار گزار راہوں پر سے گزرنا پڑا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ جدوجہدِ مسلسل پر کاربند رہے۔

اس کام میں اب بہت سے لوگوں نے تدریس کیلئے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کر رکھی ہیں۔ میسو گرومنگ سسٹم میں عورتوں ، بچوں اور بچیوں کو یکساں طور پر ہنر سکھایا جاتا ہے۔بہت سی خواتین سلائی کا کام سیکھ کر اب اپنے گھر کیلئے باعزت روزگار کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بہرحال یہ سب ان دونوں فرشتہ صفت انسانوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

اتنے عظیم ہیں وہ لوگ جن کا جینا مرنا دوسروں کے لئے ہے ,جو اپنے ذاتی فائدے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں. اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کی بندگی کا حق ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز ,روزہ, حج ,زکوٰةحقوق اللہ کے ضمن میں آتے ہیں. اس کے برعکس خدا کے بندوں کی دلجوئی کرنا، انکے دکھ درد میں شریک ہونا، انکے حقوق ادا کرناا اور انکی خدمت کرنا اللہ کو راضی کرنا ہے اور یہ عبادت سے بھی افضل ہے۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ انہیں مزید ہمت اور حو صلہ دے اور مخیر حضرات سے اپیل بھی ہے کہ ان کی اس کاوش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ ملک کے اور علاقوں میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔کیونکہ یہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ اس کام کو مزید علاقوں تک وسعت دیں۔ اللہ پاک ان کا حامی و ناصر ہو اور انہیں یونہی استقامت عطا فرمائے آمین۔
Marva Malik

تحریر: مروا ملک

Share this:
Teacher
Previous Post استاد آخر استاد ہوتا ہے
Next Post قوم کے معمار اساتذہ
Teachers

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.