geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس، برطانیہ میں ریکارڈ حد تک زیادہ نئے یومیہ کورونا کیسز

October 4, 2020 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی ملک فرانس میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ سترہ ہزار نئے مریض سامنے آئے جبکہ برطانیہ میں یہ یومیہ تعداد تیرہ ہزار رہی۔ کورونا وائرس یورپ کو اب دوبارہ اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔

یورپ بھر میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ فرانس اور برطانیہ میں یومیہ کیسز کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

فرانس نے ہفتے کی شام سترہ ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے جبکہ وہاں ایک ہی دن میں ہلاکتوں کی تعداد انچاس رہی۔ اس طرح اس یورپی ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح بڑھ کر تقریباﹰ آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ قبل ازیں یہ شرح سات اعشاریہ سات فیصد تھی۔

برطانیہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز تیرہ ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ یہ تعداد جمعے کے روز منظر عام پر آنے والے نئے کورونا مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں دگنی بنتی ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یہ اچانک اضافہ ایک ‘تکنیکی مسئلے‘ کی وجہ سے ہوا ہے۔ حکام کے مطابق سینکڑوں مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹوں کے نتائج تاخیر کی وجہ سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے، جس کی وجہ سے اس قدر یومیہ اضافہ دیکھا گیا۔

یورپ کو اس وقت مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور یورپ بھر میں نئی پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

جرمنی کے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے نئے مریضوں کی تعداد تقریباﹰ تیئیس سو رہی جبکہ دو مزید مریض ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں اب تک کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار پانچ سو انتیس ہو چکی ہے۔

اٹلی میں ہفتے کے روز اٹھائیس سو چوالیس نئے کیسز سامنے آئے اور یہ یومیہ تعداد اپریل کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں گزشتہ روز ہلاکتوں کی تعداد ستائیس رہی۔ اطالوی حکومت کے مطابق بڑھتی ہوئی کورونا وائرس انفیکشنز کو روکنے کے لیے جلد ہی نئی پابندیوں کا اعلان کیا جائے گا، جن کے تحت عوامی مقامات پر بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا جائے گا۔

یوکرائن کے سابق صدر پیٹرو پوروشینکو کو دوہرے نمونیے کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ مارینا پوروشینکو کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود ان کے شوہر استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ پچپن سالہ پیٹرو پوروشینکو کا چند روز پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

آئرلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق آئرلینڈ میں بھی نئے یومیہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اپریل کے بعد اب یہ سب سے زیادہ ہو چکی ہے۔ آئرلینڈ نے سخت پابندیاں بھی متعارف کرا رکھی ہیں۔ ریستورانوں کے اندر کھانا کھانے پر پابندی ہے جبکہ کسی کو دارالحکومت ڈبلن کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج بھی مثبت رہے تھے۔ ٹرمپ ایک ملٹری ہسپتال میں ہیں اور ان کے ٹوئٹر پیغامات کے مطابق ان کا بہت خیال رکھا جا رہا ہے اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم ان کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

تیونس نے ملک میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کے ملازمت کے اوقات بھی کم کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔ اس افریقی ملک میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز کی کمی ہے اور حکام کو خطرہ ہے کہ ملکی نظام صحت اس قدر زیادہ مریضوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گا۔

Share this:
Teachers
Previous Post قوم کے معمار اساتذہ
Next Post سیاسی ٹھگوں نے 73 سال سے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے: سراج الحق
Sirajul Haq

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.