geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آؤ کاروبار کریں

October 4, 2020 0 1 min read
Punjab Rozgar Scheme
Share this:

Punjab Rozgar Scheme

تحریر : محمد نورالہدیٰ

خوددار زندگی کس کی خواہش نہیں ہوتی؟۔ معاشرے میں مقام کون نہیں چاہتا؟۔ خوداعتمادی کی دولت سے کون مالامال نہیں ہونا چاہتا؟۔ کون چاہتا ہے کہ ساری زندگی اس کا استحصال ہوتا رہے؟۔ کون چاہے گا کہ وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارا بننے کی بجائے ان پر معاشی بوجھ بن جائے؟۔ یقینا خودکفیل زندگی، سنہرا مستقبل اور معاشی تندرستی ہر فرد کا خواب ہے۔ ہم میں سے کتنے ہی افراد اس خواب کی تکمیل نہیں کر پاتے۔ وطن عزیز 65 فیصد سے زائد نوجوان آبادی پر مشتمل ملک ہے۔ یہ نوجوان درحقیقت افرادی قوت ہیں لیکن نہ تو انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دئیے گئے اور نہ ہی ان کی ذہانت اور تعلیم سے استفادہ کیا گیا۔ ہر سال کتنے ہی نوجوان تعلیمی اداروں سے فراغت پاتے ہی روزگار کے حصول کی فکر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

زیادہ تر نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو اپنی دلچسپی سے وابستہ ملازمتیں حاصل نہیں کر پاتے اور یا تو دیار غیر منتقل ہو جاتے ہیں یا پھر مجبوراً چھوٹی موٹی ملازمتوں میں خود کو ایڈجسٹ کر لیتے ہیں۔ یوں ان کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ملازمت دینے والے بھی افرد کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کم معاوضوں پر ملازمتیں دیتے ہیں جس سے گزارہ کرناناممکن ہوتا ہے۔ اس استحصال پر لوگوں کا مایوسی کا شکار ہونا ایک فطری امر ہے۔ یہ مایوسی انہیں بلا خوف و خطر جرائم کی دلدل میں دھکیل دیتی ہے جس پر انہیں کوئی پشیمانی بھی نہیں ہوتی۔

پنجاب حکومت نے اس امر کا احساس کیا ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط اور خودکفیل بنانا ہے۔ انہیں نوکری لینے والا نہیں، دینے والا کرنا ہے۔ موجودہ ملکی قیادت اس امر کو تسلیم کرتی ہے کہ نوجوانوں پر ملکی معیشت کا انحصار ہے لیکن مواقعوں، وسائل یا سرمایہ کی کمی کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ حکومت کا خیال ہے کہ ملک میں متوسط طبقے کی تعداد امیروں سے زیادہ ہے، تو پھر مٹھی بھر سرمایہ دار کیوں عام آدمی پر فوقیت حاصل کرے۔ حکومت سمجھتی ہے کہ متوسط طبقے کے بچے کے پاس ہنر، تعلیم، ذہانت ہے، سمجھ بوجھ اور آگے بڑھنے کا جذبہ ہے، مگر سرمایہ نہیں ہے تو اسے استفادہ کا موقع دیا جانا اس کا حق ہے۔ حکومت اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ نوجوانوں پر انویسٹمنٹ کرنے سے ہی تبدیلی آتی ہے۔

اسی ضمن میں عام آدمی کو خودمختار بنانے اور ایکسیس ٹو کیپیٹل دینے کیلئے ”پنجاب روزگار سکیم“ کا اجراء کیا گیا ہے۔ بنک آف پنجاب کے اشتراک سے 30 ارب روپے کی اس قرضہ سکیم سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکے گا۔ نہ صرف یہ بلکہ اس پراجیکٹ سے استفادہ کے بعد پنجاب روزگار سکیم کی بدولت اپنا من پسند کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔ یوں صنعت کو فروغ ملے گا، ملکی معیشت بہتر ہوگی اور غربت میں کمی واقع ہوگی۔

آپ کی عمر 20 سے 50 سال کے درمیان ہے اور آپ میں پوٹینشل ہے۔ آپ کو کسی ہنر پر دسترس حاصل ہے۔ آپ کے ذہن میں کوئی کاروباری پلان موجود ہے اور آپ کوئی سٹیپ لینا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس اس قدر وسائل نہیں، آپ اپنی صنعت یا پہلے سے موجود کاروبار کو وسیع کرنا چاہتے ہیں مگر معاشی کمزوری کی وجہ سے ایسا نہیں کر پارہے تو حکومت پنجاب آپ کو فنانس کرے گی۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ”پنجاب روزگار سکیم“ کے توسط سے آپ ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک انتہائی کم شرح مارک اپ پر قرضہ لے کر اپنی مراد بر لا سکتے ہیں۔

پنجاب روزگار سکیم جہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کی آبیاری کا نام ہے، وہیں یہ آسان قرضہ سکیم ان کیلئے بھی باعث حوصلہ ثابت ہوگی جن کے کاروبار کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے طویل لاک ڈاؤن سے تباہ ہوئے۔ اور جو 10 لاکھ سے زائد بیروزگار ہوئے۔ یہ سکیم انہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پنجاب روزگار سکیم ایک ایسے وقت میں لانچ کی جارہی ہے جب کورونا کی لہر دوبارہ سے سر اٹھا رہی ہے۔ ان حالات میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ ”نوجوان روزگار ویژن“ اور حالیہ حکومتی اقدام لوگوں میں سے بے یقینی کو ختم کرے گا اور یقینی طور پر معاشی گیم چینجر بھی ثابت ہوگا۔ یوں پنجاب کے شہری یہاں وہاں دیکھنے کی بجائے بذات خود ایک خوددار، خوداعتماد اور خودکفیل زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرضے کے اجراء کے عمل کو آسان تر بنانے پر توجہ دی گئی۔ اس ضمن میں پی ایس آئی سی یا بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ یا پھر پنجاب روزگار موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ بلاشبہ بااختیار اور خودکفیل شہری مضبوط معیشت، بہترین معاشرت اور معاشی طور پر خودمختار خاندان کا ضامن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ موجود حکومت کے حالیہ جیسے اقدامات کے طفیل ہم جلد وہ وقت دیکھیں گے جب ملک معاشی ھب بنے گا اور ہر شخص کسی دوسرے پر انحصار کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑا ملے گا۔ ہمارے لوگوں کے جذبوں اور محنت سے ملک و ملت کی جبیں جگمگا رہی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان کا یہ مقولہ سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہوگا کہ دوسرے ممالک سے لوگ ہمارے ملک میں نوکری لینے آئیں گے۔
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Tanzeem Mashaikh
Previous Post تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام ”سید ہجویر کانفرنس ”کا انعقاد
Next Post کینسر میں مبتلا سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر
Sanjay Dutt

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.