geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمان شام میں اپنا سفیر بحال کرنے والی پہلی خلیجی ریاست

October 6, 2020 0 1 min read
Haitham bin Tariq Al Said
Share this:

Haitham bin Tariq Al Said

دمشق (اصل میڈیا ڈیسک) عمان نے شام میں اپنا سفیر دوبارہ مقرر کرنےکا اعلان کر دیا۔ اس طرح 2012ء سے شامی دارالحکومت دمشق میں اپنے سفارتی مشن بند کر دینے والی خلیجی ریاستوں میں عمان پہلی ریاست ہے جس نے اپنا سفیر دوبارہ متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2012ء میں دمشق میں قائم خلیجی سفارتی مشن کے دفاتر پر حکومتی حملوں کے بعد احتجاج کے طور پر تمام خلیجی ممالک نے اپنے سفارتی مشن بند کر دیے تھے۔ عمان ان چند خلیجی عرب ریاستوں میں سے ایک ہے جس نے 2011 ء کی بغاوت کے بعد اور امریکا اور دیگر خلیجی ریاستوں کے غیر معمولی دباؤ کے باوجود صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ اتوار کو شامی وزیر خارجہ نے عمان کے سفیر ترک بن محمود البوسعیدی کی اسناد قبول کرتے ہوئے انہیں آئندہ مارچ سے شاہی فرمان کے ساتھ عمان کے سفیر کے طور پر دمشق میں ان کی تعیناتی کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

شامی تنازعے میں حکومت نواز فورسز کی فتوحات کے بعد چند عرب ریاستیں دمشق کے ساتھ صلح کی خواہاں ہیں۔ اس کا مقصد شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے۔ خاص طور سے غیر عرب ریاستوں ترکی اور ایران کے مقابلے میں جو شامی صدر بشار الاسد کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔ عمان کے سلطان ھیشم بن طارق بن تیمور آل سعید نے جنوری میں اقتدار سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں گے اور بحرین کی طرح، ہر جگہ اپنا سفارت خانہ کھلاُ رکھیں گے۔ متحدہ عرب امارات نے دمشق میں 2018ء میں اپنا مشن دوبارہ کھولتے ہوئے بشارالاسد کو سفارتی فروغ دینے کی کوشش کی تھی اور وہاں اپنا ایک ”چارج ڈے فیئر‘‘ مقرر کیا تھا۔

شامی صدر بشارالاسد نے روس اور ایران کے تعاون سے ملک کے بیشتر حصے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات باغیوں کی حمایت کرنے والی متعدد علاقائی ریاستوں میں شامل تھی، اگرچہ اس کا کردارسعودی عرب اور قطر کے مقابلے میں کم نمایاں تھا۔ یہ دونوں عرب ریاستیں اب بھی دمشق کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی کے معاملے کو روکے ہوئے ہیں۔ کویت نے کہا ہے کہ وہ دمشق میں اپنا مشن دوبارہ اس شرط پر کھولے گا کہ اس بارے میں عرب میں میں باقائدہ ایک معاہدہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ عرب لیگ نے 2011ء میں شام کی رکنیت ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔
دریں اثناء بشار الاسد نے ایران اور روس کے ساتھ ساتھ ریاض اور ابو ظہبی کے دشمن، ایرانی حمایت یافتہ شیعہ مسلم گروپ حزب اللہ کے تعاون اور مدد سے شام کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

امریکا نے نئی پابندیاں عائد کیں جن کا مقصد اسد کی حکومت کے لیے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے کو روکنا ہے اور ساتھ ہی انتباہ بھی کیا کہ جو بھی دمشق کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے اُسے بھی بلیک لسٹ کر دیے جانے کے خطرات کا سامنا ہے۔

Share this:
Saudi Arabia Coronavirus
Previous Post سعودی عرب: کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مزید کمی، 379 مریضوں کی تشخیص
Next Post بھارت میں جنسی زیادتی: مجرموں کو نہ سماج کا ڈر، نہ قانون کا خوف
Protest

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.