geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا فضل الرحمان کا انتخاب: سول سوسائٹی اور اقلیتوں کے تحفظات

October 6, 2020 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حقوق نسواں کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور اقلیتوں کے نمائندوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو تحریک کی قیادت سونپنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ نے ایسا کر کے تحریک کی قبر خود کھود دی ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حال ہی میں جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اس حکومت مخالف تحریک کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ تحریک کا پہلا عوامی جلسہ اٹھارہ اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا جب کہ اس کی دیگر چھوٹی موٹی سرگرمیاں بھی چل رہی ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت مخالف اتحاد ہے، جس کا مطمع نظر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلانا ہے۔

سیاسی اتحاد کا خیال ہے کہ مولانا کی قیادت میں تحریک پی ٹی آئی کی حکومت کو مشکل وقت دے گی لیکن حقوق نسواں اور اقلیتوں کے لئے کام کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت فضل الرحمان کے ہاتھ میں آنے سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ حزب اختلاف کے اس عمل کی وجہ سے اقلیتیں اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں پی ڈی ایم کی سرگرمیوں سے لا تعلق ہوجائیں گی۔ یوں، ان ناقدین کے مطابق، پی ڈی ایم نے اپنی قبر خود کھود لی ہے۔

خواتین کی برابری کے لئے لڑنے والی پاکستانی سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن کا خواتین دشمنی کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے اور حزب اختلاف نے اس ریکارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا کو یہ اہم عہدہ دے دیا ہے۔ حقوق نسواں کے لئے کام کرنے والی ممتاز کارکن فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف نے نہ صرف اپنے پیر پر کلہاڑی مار لی ہے بلکہ اپنی قبر خود کھود دی ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “جے یوآئی ایف ایک قدامت پرست جماعت ہے، جس کے خیالات و نظریات انتہائی عورت مخالف ہیں وہ نہ عورتوں کی برابری پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی انہیں آزادیاں دینا چاہتے ہیں۔ ایم ایم اے کی دور حکومت میں کے پی میں جے یوآئی ایف اور دوسری مذہبی جماعتوں نے انتہائی رجعت پرست قوانین بنائے اور بنانے کی کوشش بھی کی۔ ان کے رہنما حمد اللہ نے ایک خاتون ایکٹوسٹ کے خلاف لائیو ٹی وی شو میں انتہائی گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی۔ اقلیتوں کے مسائل پر بھی ان کا موقف انتہائی سخت گیر ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود پی ڈی ایم کی قیادت انہیں دی گئی، جوبہت انتہائی مایوس کن ہے۔ ہم ایسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی ایف کا اتنا قد کاٹھ نہیں ہے۔ “مولانا کی پارٹی کوئی مین اسڑیم پارٹی نہیں ہے۔ اسٹیلبلشمنٹ کے بغیر ان کو سیٹیں بھی مشکل سے ملتی ہیں۔ اب پی ڈی ایم کی قیادت کے بعد جے یوآئی ایف کا سیاسی قد بڑھے گا لیکن ان کی مذہبی رجعت پرست سیاست کا نقصان خواتین، اقلیتوں اور پاکستانی سماج کو ہوگا۔ میرے خیال میں بلاول اس کے لئے موزوں ہے لیکن اگر شہباز یا کوئی اور بھی ہوتو اس کو تسلیم کیا جا سکتے۔ تاہم مولانا کو کسی طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔”

اقلیتی رہنماوں کا کہنا ہے کہ مولانا نے پہلے بھی سیاسی مارچ کیا تھا لیکن اس میں ان کا موضوع صرف مذہبی معاملات اور اقلیت مخالف ایجنڈا تھا، جس کی وجہ سے اقلیتوں میں خوف پیدا ہوا۔ منارٹی الائنس پاکستان کے وائس چیئرمین شمعون الفریڈ گل کا کہنا ہے کہ جب جے یو آئی کی ریلیاں شہروں سے گذریں گی اور وہاں مذہبی نعرے لگیں گے تو اقلیتوں میں خوف پیدا ہوگا۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کوبتایا، “جے یو آئی ایف کی پالیسیاں سخت گیر ہیں۔ توہین مذہب سمیت کئی قوانین پر ان کی پوزیشن واضح ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس کے باوجود انہیں پی ڈی ایم کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ مین اسٹریم جماعتوں میں موجود منارٹی کے رہنماوں سے کوئی مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔ میرے خیال میں بلاول بھٹو کو اس کا سربراہ بنایا جانا چاہیے کیونکہ ان کا مذہبی انتہا پسندی، جبری تبدیلیٴ مذہب اور اقلیتوں سے متعلق دوسرے امور پر دوٹوک موقف ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ اقلیتیں اس تحریک کا حصہ بنیں۔ “تو انہیں ایک ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے، جس کے مطابق جے یو آئی ایف اور اتحاد میں شامل دوسری جماعتوں کو اس بات کو پابند کیا جائے کہ وہ صرف سیاسی امور اور سویلین بالادستی کے موضوعات پر بات کریں۔ کسی بھی رہنما کو اقلیتوں کے خلاف زہر اگلنے کی بالکل اجازت نہیں دینی چاہیے۔”

یہ سیاسی اتحاد ہے
جے یوآئی ایف ان اعتراضات کو مسترد کرتی ہے اور اس کا یہ کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی اتحاد ہے نہ کہ مذہبی۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن جلال الدین نے ڈی ڈبلیو کوبتایا، “ہم توہین رسالت یا ختم نبوت کے مسئلے پر اجتماعات نہیں کر رہے۔ مولانا فضل الرحمن کا مطمعِ نظر صرف آئین کی پاسداری اور سویلین بالادستی ہے۔ آئین پاکستان میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق ہیں، ہم ان کے تسلیم کرتے ہیں۔ فضل الرحمن کی مخالفت مذہب دشمن لوگ کر رہے ہیں۔ ہمارے پروگرام سے اقلیتوں یا خواتین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس اتحاد میں بلاول بھٹو، نواز شریف، قوم پرست، ترقی پسند اور لبرل سب شامل ہیں۔”

Share this:
Protest
Previous Post بھارت میں جنسی زیادتی: مجرموں کو نہ سماج کا ڈر، نہ قانون کا خوف
Next Post طب کا نوبل انعام: کالے یرقان کا وائرس تلاش کرنے والوں کے نام
Prizes Harvey Alter, Michael Houghton and Charles Rice

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.