geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائو جی، الطاف بنیں گے یا پھر

October 7, 2020 0 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

تحریر : قادر خان یوسف زئی

قومی سلامتی اور وطن ِ عزیز کی بقا سے زیادہ کوئی شخص اہمیت کا حامل نہیں، نئے سیاسی ڈاکٹرائن میں قریباََ تمام جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھنے کے بجائے پرانی روش کو دوہرانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، جو میری ذاتی رائے میں سیاسی معکوس کی جانبسفر ہے،جس کے مضر نتائج آج تک عوام بھگت چکے۔ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کے درمیان چپقلش کا تاثر ہی نہیں بلکہ واضح طور پر محاذ آرائی ابھر کر سامنے آچکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی میاں نواز شریف نے قومی راز سے افشا کے حوالے سے جو بیانیہ اختیار کیا، ذاتی طور پر مجھے اس اقدام سے دلی تکلیف پہنچی۔ ہر شخص اپنا ذاتی نظریہ رکھتا ہے، اصولی موقف پر ڈٹا رہتا ہے، لیکن قومی رازوں کے افشا سے جہاں آئین سے حلف لینے کی عہد شکنی ہوتی ہے تو دوسری جانب ملک دشمن عناصر کو ہرزہ سرائی کا موقع مل جاتا ہے۔

کسی بھی سیاسی جماعت کو ایشوز پر احتجاج کا مکمل حق حاصل ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، جب تک پُر امن ہیں تو کوئی ردعمل نہیں، لیکن عدم برداشت کے اس ماحول میں فریقین پر ذمے داری بڑھ جاتی ہے، سیاسی ٹمپر یچر بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کوئٹہ، کراچی اور گوجرانوالہ جلسہ سیاسی اہمیت کا حامل ضرور ہوگا، لیکن اس سے حکومت نہیں جائے گی۔ اگر کچھ گیا تو میاں نواز شریف کے بیانیہ جائے گا۔ سیاسی شخصیات یا غیر منتخب نمائندے جب اقتدار میں آتے ہیں تو کئی اہم قومی و شخصی رازوں کے امین بن جاتے ہیں، ان پر قوم سمیت ریاست کے ادارے اعتماد کرتے ہیں کہ جو کچھ اِن کیمرہ ک بریفنگ دی جائے گی،وہ ملکی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی جان قربان کردیں گے، لیکن راز افشا نہیں کریں گے۔

ریاست نے اپنے دیرینہ دشمن بھارت کے جنگی جنون سے نمٹنے کے لئے اپنے وسائل و دشمن کی جارحیت کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، اب انہیں مشکوک بنانا اور عالمی برداری کو جذباتی کھوکھلا بیانیہ دینا، سیاسی عدم برداشت کا مظاہرہ قرار پائے گا، پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کی ضرورت روزِ اوّل سے رہی ہے،لیکن تلخ زمینی حقائق ہیں کہ جس جمہوریت کو سیاسی جماعتیں نظام کا منبع سمجھتی ہیں، انہوں نے خود ہی ایسے راستے عوام سے مخفی رکھے، جس کی وجہ سے جمہوری تسلسل میں رکاؤٹیں پیدا ہوتی رہیں۔ ان اقدامات کے اصل ذمے دار سیاسی قوتیں ہی ہیں، جو غیر جمہوری راستوں کی سرنگیں بناتی ہیں،میرے سامنے سیدھا سا سوال ہے کہ اگر سسٹم سے عسکری قیادت کو ہٹادیاجائے تو سیاسی قیادت کے پاس کیا بچے گا۔ کیا کسی بھی سیاسی قیاد ت میں پاکستان میں کبھی شفاف الیکشن کروانے کی روایت ڈالی ، کیا کسی نے بھی انتخابی شکست تسلیم کی۔ یقینی طور پر یہ منظر آج تک کم ازکم مجھے دیکھنے کو نہیں ملا۔

سیاسی جماعتوں کے اندر خود بے رحم آمریت ہے، تنظیم سازی اور پارٹی منشور کے مطابق چلنے کی روایات توڑنے میں سیاسی جماعتیں ہی پہل کرتی ہیں، الیکٹبیلز کو کون منتخب کراتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کون کراتا ہے، جلسوں میں ریاستی اداروں کے خلاف دشنام طرازی کس نے نہیں کی۔ سول عسکری قیادت کے ان کیمرہ بریفنگ کو میڈیا میں ذرائع کے نام پر اخفا کس لئے کئے جاتا ہے، یہ کس قسم کی جمہوریت ہے کہ جس کا پاس کسی نے بھی نہیں رکھا، کون سی سیاسی جماعت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اُس نے کبھی چور دروازے سے آنے کی کوشش نہیں کی۔ میرٹ کی دھجیاں کس نے نہیں اڑائی، سنیئر کو جونیئر اور جونیئر کو سینئر کس نے نہیں بنایا۔ ملک کا کون سا ادارہ ہے جسے با اختیار و غیر جانب دار بنانے کے بجائے، اپنی ذیلی تنظیم نہیں بنائی، سیاست و صحافت کا طالب علم ہونے کی حیثیت سے مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ غلطی ہم سب کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن یا ایم کیو ایم کے بانی ہوں، سب مایوسی پھیلاتے پھیلاتے اپنے حدود سے باہر نکل گئے۔ قومی خزانے و اقتدار پر مسلط کئے جانے والے وہ شخصیات، جنہیں آج پاکستانی عوام یاد بھی نہیں۔ ریلیاں ہوں، جلسے ہوں یا پھر دھرنے یا احتجاج، ایک ایسی مملکت میں جہاں سیاسی شعور کا پودا ابھی تک تناور نہیں بن سکا، ایک قوم نہیں بن سکی اس پر کیا بحث کی جائے۔ ان سب نے مایوسی کے علاوہ قوم کو دیا ہی کیا جارہا ہے، ہر جانے والا بُرا اور آنے والے اچھا قرار دیا جاتا ہے،چند مہینوں میں پھر وہی اچھا بُرا بن جاتا ہے، ماتھے کے بل کم نہیں ہوتے، کوئی خود سے قانون کے سامنے بے خوف وخطر پیش نہیں ہوتا۔ بے ہنگم ہجوموں کے ساتھ احتساب کے اداروں کے سامنے مجمع لگانے کا شوق چڑھا رہتا ہے، انصاف ملنے میں تاخیر کا سبب بھی تو ہمارا سیاسی جماعتیں ہی ہے، کیونکہ ان کی ترجیحات میں سستا، فوری اور شفاف انصاف کبھی رہا ہی نہیں۔ انصاف کے تقاضے سیاسی فروعی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی سلامتی و عوام کے وسیع تر مفاد میں پورے کئے جاتے، تو دھندا تو سب کا ٹھپ ہوجانا ہی تھا، با الفاظ دیگر اپنے پیروں میں کہلاڑی کون مارتا ہے۔

ملکی سمت بالکل غلط پر جا رہی ہے، ترجیحات میں تسلسل و بردباری نہیں،مستقبل بینی پرانتہائی محدود رسائی ہے۔ فروعی مفادات کو فوقیت دی جاتی ہے، ہر حکومت میں اقربا پروری، بیورو کریسی پر کنٹرول، سرخ فیتے، ٹھیکوں میں بیک کمیشن اور قومی رازوں کو افشاکرنے کی دہمکیاں، عسکری قوت کو متنازع بنانا، غداری کے سرٹیفکیٹ تھوک کے حساب سے تقسیم کرنا اور سیاسی انتقام کے نام پر ہر حکومت میں قانون کے بجائے غیر جمہوری روایات کی بالادستی کو فروغ دینا،ہمارا سیاسی و معاشرتی کلچر بنتا جارہا ہے۔ سیاست کی حدود میں رہتے ہوئے ارباب اختیار یا حز ب اختلاف ہوں، انہیں یہی مشورہ ہے کہ خدارا ملکی سلامتی کے لئے مزید مشکلات پیدا نہ کریں، جس ٹہنی پر بیٹھے ہیں اس کو مت کاٹیں، یہ ان کے اوروطن عزیز کے حق میں بالکل بھی بہتر نہیں۔
 Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Pakistani Army
Previous Post پاک فوج زندہ باد
Next Post چند خفیہ ہاتھ
Imran Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.