geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جتنے مرضی جلسے کر لیں، قانون توڑا تو سب کو جیل میں ڈالیں گے، وزیراعظم

October 10, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے، کسی نے قانون توڑا تو جیل میں ڈالیں گے۔

انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے الیکشن سے قبل ریاست مدینہ کی بات نہیں کی تا کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ نعرہ لگارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپرنہیں تھا، مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو ڈاکوؤں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے بے روزگار سیاست دان اکٹھے ہوگئے ہيں، عدالت فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور آج کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمارے ایک وزیر کے بھائی اور ان کے ترجمان نے نواز شریف کو آیت اللہ خمینی کے ساتھ ملادیا، کہاں آیت اللہ خمینی اور کہاں نہاری کھانے والا۔

انہوں نے کہا کہ عوام چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے، چاہے یہ پیسے بانٹیں یا قیمے کے نان کھلائیں لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہا جتنے مرضی جلسے کرلو ، قانون توڑا تو جیل جاؤگے، اس بار وی آئی پی جیل نہیں، عام قیدیوں والی جیل ہوگی، سارے بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہيں ، یہ قانون کی بالادستی نہيں مانتے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے، یہ دو سال بھی جلسے کرلیں تو ہمارا ایک جلسہ ان سے زيادہ تھا۔

عمران خان نے نواز شریف کی بیماری سے متعلق کہا کہ کابینہ کی 6 گھنٹے کی میٹنگ میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ نواز شریف کو اتنی بیماریاں ہوگئيں، نواز شریف کی بیماریوں کا سن کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اگر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے تو سمجھ جائيں ہمیں کیسی کیسی بیماریاں بتائی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اس کی چوری بچانے کے لیے باہر نکلیں، عوام چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے، چاہے یہ پیسے بانٹیں یا قیمے کے نان کھلائیں لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے تھے، اسی لیے ان کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ظہیرالاسلام کو پتا تھا کہ نوازشریف نے کتنی چوری کی ہے اسی لیے نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کی استعفیٰ مانگنے والی بات خاموشی سے سنی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے والے ہندوستان کا ایجنڈا لے کر پھر رہے ہیں، ان کا مسئلہ جمہوریت نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، نواز شریف کو اس لیے مسئلہ ہے کہ آئی ایس آئی کو ان کی ہر چوری کا پتا ہے، نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں، اس لیے ان کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے جنرل ظہیر الاسلام کو پتا تھا کہ نواز شریف نے کتنا پیسا چوری کیا ہے ، اسی لیے نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کی استعفیٰ مانگنے والی بات خاموشی سے سنی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں نواز شریف کی اتنی بیماریاں بتائی گئی تھیں کہ شیریں مزاری تک کی آنکھ میں آنسو آگئے ، مگر اتنی بیماریوں والے کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی اندر سے کوئی اور نوازشریف نکل آیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ترجمان اور ہمارے وزیر کے بھائی نے نواز شریف کو خمینی سے ملا دیا، خمینی کی بیٹی کے لندن میں چار فلیٹ نہیں نکلتے، خمینی دہی روٹی کھاتا تھا اس کے لیے ہیلی کاپٹر میں نہاریاں نہیں آتی تھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح انہیں این آر او مل جائے، جس دن انہیں این آر او ملا پاکستان کی تباہی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر طنز کیا اور کہا کہ ان کا ایک سینیئر عہدے دار صبح کے تین بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ رہنما بڑا حیران ہوا کہ خاتون کے بھائیوں نے اسے کیوں مارا۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی، اب عمران خان کو گھر جانا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری
Next Post خبردار! فیس بک پر پیاز کی تصویر پوسٹ کرنے سے محتاط رہیں
Onion

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.