geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

October 12, 2020October 12, 2020 3 1 min read
Allama Iqbal
Share this:

Allama Iqbal

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

”ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے” یہ مصرعہ مشہور شاعر مرحوم علامہ اقبال کا ہے،علامہ اقبال نے بھی اْمت اسلامیہ کو ہمہ گیر سطح پر جھنجھوڑنے کی کوشش کی وہ مسلمانوں کو ہمیشہ یہ مشورہ دیتے رہیں کہ قومیت کے بتوں کو توڑ کر ایک ملّت کی شکل میں متحد ہوجائیں۔ کیونکہ یہی ایک صورت ہے جس کے ذریعے ایک زندہ قوم کی حیثیت سے ہم اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں۔لیکن مقام صد افسوس ہے کہ آج اس دین کے پیروکار ہی دنیا میں سب سے زیادہ گمراہ اور بھٹکی ہوئی راہ پر گامزن ہے۔ ذلت و رسوائی اور ذہنی محکومی ہمارا مقدر ثابت ہورہی ہے۔ آج دشمنان ِ اسلام مسلمانوں کے خون سے اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔ فلسطین سے لیکر کشمیر و برما تک عرصہ دراز سے ظلم وزیادتی کا سلسلہ جاری ہے اور آج عالمی سطح پر دعوتِ دین اور غلبہ دین کے لئے امت مسلمہ میں مضبوط اجتماعیت اور منظم اتحاد کی ضرورت ہے۔قرآن وسنت میں متعدد مقامات پر اجتماعیت اور آپسی اتحاد پر صاف صاف وضاحتیں ملتی ہیں۔سورہ العمران آیت103میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:” اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑلو اور آپس میں تفرقہ بازی نہ کرو۔”

آج پوری دنیا ایک انقلابی دور سے گزر رہی ہے، سفینہء انسانیت ہچکولے کھا رہی ہے، حالات روز افزوں کروٹ بدل رہے ہیں، ساری قومیں مل کر مستقبل کا خاکہ و نقشہ بنارہی ہیں، اس ترقی پذیر دنیا میں جہاں ملکوں کا پرانا نظام بدل رہا ہے، وہیں دوسری طرف اسلام دشمن قومیں مادی اور ظاہری طور پر مضبوط ہو رہی ہیں اور مسلمانوں کی دینی و ملی اور تہذیبی خصوصیات کو مٹانے کی پیہم کوششوں میں لگی ہوئی ہیں، روس کی کمیونزم ہو یا امریکہ و برطانیہ کی سرمایہ دارانہ جمہوریت یا دوسرے یوروپی ممالک کی آمریت و جارحیت، یہ سب نظریات اور نظامہائے حیات کے زبردست سیلاب ہیں، جو اسلامی تہذیب و ثقافت کو بہا لے جانا چاہتے ہیں، آپ نے دیکھا کہ امریکہ اور اس کی حلیف جماعتوں اور ملکوں نے کس بے دردی کے ساتھ فلسطین ،افغانستان اور عراق کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، وہاں کے جنگی طیاروں نے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے، عورتوں کو بیوہ بنادیا، بچوں کو یتیم کر دیا، یہی نہیں بلکہ اس وقت جو لوگ بچے کھچے ہیں وہ خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

آئے دن ہلاکتوں کے واقعات پیش آرہے ہیں اور اب کرونا وائرس کا خطرناک طوفان بھی بلاخیز ہوچکا ہے، جس کی زد میں انسانیت خس و خاشاک کی طرح بہتی جارہی ہے، تحقیق کہ یہ سب اسی سازش کا حصہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح اسلام کے نام لینے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے یا کم از کم ان کے رشتے کو اسلام سے کاٹ دیا جائے۔ اس وقت خفیہ طور پر دشمن کی تلوار ایران اور شام کے سروں پر لٹک رہی ہے کب اور کس وقت ان ممالک پر حملہ آور ہو کر ان کو تباہ و برباد کر دے، کچھ نہیں کہا جا سکتا، حقیقت یہ ہے کہ یہ مغربی طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی سے باز نہیں آسکتی۔
، قرآن مجید میں ہے ” یہ لوگ تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ تمہیں دین سے پھیر دیں اگر ان کا بس چلے، ”(البقرہ)

غیر محسوس طریقے پر مسلم قوم کو ٹارگٹ بناکر انہیں ذہنی آزمائش کا شکار بنایا جارہا ہے، یہاں کی فرقہ پرست تنظیمیں اور فاشزم طاقتیں اپنی پوری توانائی صرف کر رہی ہیں کہ مسلمانوں کو کس طرح زک پہنچایا جائے، کبھی ان کے شعائر دین کو نشانہ بناتی ہیں تو کبھی فرقہ وارانہ فسادات کروا کر مسلمانوں کی عزت و آبرو، جان و مال کو تباہ کر رہی ہے۔اگر اس عہد انقلاب میں بھی مسلمانوں نے ملکی اور بین الاقوامی سیاست کے بدلتے ہوئے رنگ، بڑی طاقتوں کی بدلتی ہوئی حکمت عملی اور بیمار ذہنیت کی سازشوں سے کوئی سبق حاصل نہ کیا تو انہیں مستقبل میں بڑے نامساعد حالات و مشکلات سے گزرنا پڑے گا، یہ خطرات اس بات کا سگنل ہیں کہ ہم خواب غفلت سے بیدار ہوں۔

دین اسلام کے غلبے اور اس کو نظام حیات کے طور پر نافذ کرانے کے لئے ایک بیدار ملت کی حیثیت سے سوچیں، اپنی صفوں سے فرقوں اور علاقائی حد بندی کو توڑ کر ایک متحد اور انجام بیں قوم کی حیثیت سے دنیا کے سامنے آئیں، باہمی خلوص و محبت اور ہمدردی و خیر سگالی کے جذبات کو ابھاریں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان کلمہ کی بنیاد پر متحد اور منظم ہو جائیں، اپنے اندر فکر و عمل کے اتحاد کو بیدار کریں۔از: سفیان عبدالعزیز قاضی اسلامی نظامِ فکر و عمل میں اجتماعیت اور اس کے عملی تقاضوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اسلام وہ دین ہے جس نے معاشرتی و اجتماعی تحفظ کو غیر معمولی اہمیت دی ہے، اور افتراق و اختلاف سے دور رہنے کی تلقین کی ہے، اتحاد و اتفاق کا جس قدر پاکیزہ اور شفاف خاکہ اسلام نے دیا ہے آج علم و حکمت کی فراوانی کے باوجود اس کی نظیر نہیں پیش کی جا سکتی۔تاہم اسلام کی تعلیمات روز روشن کی طرح عیاں ھونے کے باوجود امت تفرقہ بازی و انتشار کا شکار کیوں ہے؟۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Power
Previous Post اقتدار کے نشئی اور لاش پر مجرا
Next Post کورنگی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ٹورنامنٹ
Shooting Ball Tournament

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.