geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کے الیکٹرک کے تانے بانے ممبئی سے ملیں گے، چیف جسٹس

October 13, 2020 1 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی لوڈ شیڈنگ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ نجی کمپنیاں حکومتی غلطیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، کے الیکٹرک کے تانے بانے ممبئی سے نکلیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کراچی لوڈ شیڈنگ کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ کتنا حل ہوا؟، آپ نے آج بجلی کی قیمت بھی بڑھا دی، تمام لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں، آپ کی آپس میں کوئی کوآرڈینیشن نہیں، نیپرا اور پاور ڈویژن والے، پی ٹی ڈی سی اور این ٹی ڈی سی کے محکمے کیا کر رہے ہیں، نجی کمپنیاں حکومت کی غلطیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، نہ حکومتی اداروں میں صلاحیت ہے، نہ کچھ کرنا ہے نہ کچھ کرتے ہیں، لوگوں کو کیا سہولت فراہم کررہے ہیں، آپ کا نوکری پر رہنے کا کیا جواز ہے آپ کی نوکریاں فارغ کر دیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو رپورٹس جمع کروائی گئی ہم نے ساری پڑھ لیں، گراؤنڈ پر صورتحال تو ویسے کی ویسی ہے، نہ وفاقی حکومت کچھ رہی ہے نہ ہی بجلی والے کچھ کر رہے ہیں، وفاق نے اپنی ذمہ داری ادا کرنی تھی جو نہیں کر رہی، آپ لوگوں میں اہلیت نہیں اسلیے آپ کو ہائی جیک کیا ہوا ہے، عوام بھی آپ کے سامنے ہائی جیک ہوئے پڑے ہیں، آپ کے عہدے پر رہنے سے کسی پاکستانی کو رتی بھر کا فائدہ ہورہا ہے، تمام اداروں کو اربوں روپے ادا کیے جارہے ہیں، وہ عوام کی سہولت کے لیے کیا کر رہے ہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ کراچی میں بجلی کی کیپسٹی کیوں نہیں بڑھاتے؟، کے الیکٹرک والے کہتے ہیں 900 میگاواٹ کیپسٹی بڑھانے کی درخواست نیپرا کو دی ہوئی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ نے ٹریبونل بنانا تھا ابھی تک نہیں بنا؟، 900 میگاواٹ کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے نیپرا نے کیا کیا؟۔

چیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے خود ہی اسکے خلاف عدالت سے حکم امتناع لیا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ایم ڈی ادھر ہی ہیں آپ کا کیا ارادہ ہے؟، کراچی کو کب بجلی دیں گے، سی او کے الیکٹرک کدھر ہیں، سی او صاحب اپ ابھی تک عہدہ پر ہی ہیں، کے الیکٹرک کا اصل مالک کون ہے۔

وکیل کے الیکٹرک علی ظفر نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے 9 ڈائریکٹرز ہیں، یہ سعودی اور کویتی بزنس گروپس کا اشتراک ہے، دونوں گروپس میں 400 ملین انویسٹ کیا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بالآخر ان گروپس کے پیچھے مزید گروپس ہوں گے، آخر میں یہ کمپنی ممبئی میں لینڈ کرے گی۔

وکیل علی ظفر نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کے الیکٹرک کے تمام لوگوں کی ایجنسیوں نے کلیرنس دی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ
کیوں نہ ایم ڈی کے الیکٹرک کو جیل بھیج کر بھاری جرمانہ کردیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سابق سی ای او کے الیکٹرک تابش گوہر کو معاون خصوصی لگایا ہے، ایسے وقت میں جب کے الیکٹرک کا معاملہ عدالت زیر سماعت ہے۔

وفاقی حکومت نے عدالت کو بریفنگ دینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے نیپرا اور کے الیکٹرک سے چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ آئندہ دو ہفتوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسد عمر اور عمر ایوب عدالت کو آئندہ کے پلان سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔

Share this:
Slavery
Previous Post غلامی کی نشانی
Next Post ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرنے والی شوبز شخصیات
Showbiz Personalities

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.