geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پرائیویٹ جیٹ پر میونخ پہنچنے والے سفارت کار، پناہ گزین نکلے

October 15, 2020October 15, 2020 1 1 min read
German Police
Share this:

German Police

میونخ (اصل میڈیا ڈیسک) پناہ کی تلاش میں پہاڑی راستوں، جنگلات اور سمندروں کے خطرناک سفر کی کہانیاں تو پہت سامنے آتی ہیں مگر ایک خصوصی نجی پرواز پر سفارت کاروں کا روپ دھارے پناہ کے متلاشیوں کی یہ کہانی ذرا مختلف ہے۔

وفاقی جرمن پولیس نے مہاجرین کی اسمگلنگ کے ایک عجیب و غریب واقعے پر سے پردہ اٹھایا ہے۔ چار افراد پر مشتمل ایک عراقی خاندان ایک پرائیویٹ طیارے پر جرمن شہر میونخ کے ہوائی اڈے پر جمعہ نو اکتوبر کو اترا۔ پہلے انہوں نے خود کو سفارت کار بتایا اور بعد میں تسلیم کر لیا کہ وہ انسانوں کے ایک اسمگلر کو ساٹھ ہزار یورو دے کر استنبول سے میونخ پہنچے ہیں۔ یہ خاندان جرمنی میں سیاسی پناہ کا متلاشی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 49 سالہ عراقی مہاجر، اپنی 44 سالہ بیوی اور 12 اور سات سال کی عمروں کے دو بچوں کے ساتھ میونخ کے ہوائی اڈے پر جمعہ نو اکتوبر کو پہنچا۔ اس بارے میں رپورٹ جرمن اخبار ‘زوڈ ڈوئچے سائٹنگ میں چھپی اور بعد ازاں ڈی ڈبلیو کی ذیلی سروس ‘انفومائگرینٹس نے بھی اس پر رپورٹ لکھی۔

بارڈر کنٹرول کے وقت امیگریشن آفیسرز کے ساتھ گفتگو کے دوران اس عراقی مہاجر نے انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اور اس کی بیوی سفارت کار ہیں اور کریبیئن کے جزیرے ڈومینیکا کی طرف سفر کر رہے ہیں۔ مگر ان کے دستاویزات اور ان کی کہانی میں تضاد دیکھ کر حکام چوکنا ہو گئے۔ اس واقعے پر رپورٹس شائع کرنے والے دو نشریاتی اداروں نے یہ بھی لکھا ہے کہ چاروں میں سے کوئی بھی نہ تو انگریزی زبان جانتا تھا اور نہ ہی فرانسیسی، جس سے بھی حکام کو شبہ ہوا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے سب کچھ تسلیم کر لیا۔ یہ خاندان اپنا سب کچھ بیچ کر فرار ہوا۔ ان کے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ 44 سالہ خاتون کے والد کی وجہ سے فرار ہوئے، جو اپنی بیٹی اور اس کی سات سالہ بیٹی دونوں کے ختنے کرانا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شمالی عراق میں اپنا سب کچھ بیچا اور ترکی پہنچ گئے۔ پھر وہاں سے انہوں نے ایک ہیومن ٹریفکر کو میونخ تک کی خصوصی پرواز کے لیے 60 ہزار یورو کے برابر رقوم دیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم وصول کرنے والا انسانی اسمگلر شامی شہری ہے۔

پوچھ گچھ کے بعد اس خاندان کو باویریا میں قائم ایک سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی پناہ کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔ درخواست پر حتمی فیصلے تک اب یہ خاندان وہیں مقیم رہے گا۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post ہم آپ کو باز رکھ سکتے ہیں، پومپیو نے خامنہ ای کو باور کرا دیا
Next Post افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم، بے نقاب کرنے والا صحافی تفتیش سے بری
Australian Troops

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.