geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آذربائیجان میں آرمینیا کا بیلسٹک میزائل سے حملہ، 13 شہری ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی

October 18, 2020 0 1 min read
Armenia Bissile Attack
Share this:

 Armenia Bissile Attack

آذربائیجان (اصل میڈیا ڈیسک) آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گنجہ میں بیلسٹک میزائل کے حملے میں 13 شہری ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

آذربائیجان نے آرمینیا پر اس میزائل حملے کا الزام عاید کیا ہے جبکہ آرمینیا کی وزارت دفاع نے ایسے کسی حملے کی تردید کی ہے۔ناگورنو قراباغ کے علاحدگی پسند حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گنجہ شہر میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن انھوں نے واضح الفاظ میں اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

آذر بائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ سوویت ساختہ سکڈ میزائل کے حملے میں گنجہ شہر میں کم سے کم 20 رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں یا انھیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ سابق سوویت یونین نے 1960ء کے عشرے میں سکڈ میزائل تیار کیے تھے اور یہ آج تک سابق سوویت ریاستوں کے پاس چلے آرہے ہیں۔ان میں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد ہوتا ہے لیکن یہ اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے قوم سے نشری خطاب میں اس میزائل حملے کی مذمت کی ہے اور اس کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔انھوں نے آرمینیا کی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اس کو اس حملےکی ذمے داری قبول کرنا ہوگی۔

انھوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’’آذربائیجان اس حملے کا جواب دے گا مگر یہ صرف اور صرف میدان جنگ میں دیا جائے گا۔‘‘

آذر بائیجان اور آرمینیا دونوں کے حکام ایک دوسرے کے شہری علاقوں کو حملوں میں نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں لیکن 27 ستمبر سے متنازع علاقے ناگورنوقراباغ پر کنٹرول کے لیے جاری لڑائی میں اب متحارب فورسز شہری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ناگورنو قراباغ کے علاقائی دارالحکومت اسٹیپنکرٹ پر رات بھر شدید گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

الہام علیوف نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان کی فورسز نے قصبے فزولی اور آس پاس واقع سات دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور انھیں تزویراتی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

فزولی ناگورنو قراباغ سے باہر سات آذربائیجانی علاقوں میں سے ایک ہے۔ان پر آرمینیا کی فوج نے 1990ء کے عشرے کے اوائل میں قبضہ کر لیا تھا۔

دریں اثناء آذربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک لڑائی میں 60 شہری ہلاک اور 270 زخمی ہوچکے ہیں لیکن انھوں نے اپنی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

دوسری جانب ناگورنوقراباغ کے علاحدگی پسند حکام کا کہنا ہے کہ آذری فوج سے گذشتہ تین ہفتے سے جاری لڑائی میں ان کے 600 سے زیادہ فوجی اور 30 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

گذشتہ ہفتے کے روز متحارب فریقوں نے ماسکو میں روس کی ثالثی میں ناگورنو قراباغ میں جاری لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا مگر اس کے باوجود اس متنازع علاقے میں متحارب فورسز کے درمیان بدستور لڑائی جاری ہے اور وہ ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر گولہ باری کررہے ہیں۔

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان 1991ء میں سابق سوویت یونین کے انہدام کے بعد سے ناگورنو قراباغ پر کنٹرول کے لیے تنازع چل رہا ہے۔1990ء کے عشرے کے اوائل میں ناگورنو قراباغ نے آذر بائیجان کے خلاف جنگ کے بعد اپنی آزادی کا اعلان کردیا تھا۔اس لڑائی میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تین سال کے بعد 1994ء میں آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا ایک سمجھوتا طے پایا تھا مگر اس کے باوجود اپریل 2016ء میں دوبارہ قراباغ میں لڑائی چھڑ گئی تھی۔اس کے بعد اب دوبارہ خونیں لڑائی ہورہی ہے اور اس میں فریقین کے سیکڑوں شہری مارے گئے ہیں۔

Share this:
Iran Weapons
Previous Post اسلحہ پر پابندی کا خاتمہ، کیا ایران اب آزادی کے ساتھ اسلحہ کی خرید و فروخت کر سکے گا؟
Next Post عراق میں 8 افراد اغوا کے بعد بے دردی سے قتل
Iraq killings

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.