geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آرمی چیف کا بیان اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث

October 22, 2020 1 1 min read
Qamar Javed Bajwa
Share this:

 Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے کشیدہ سیاسی ماحول میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا تازہ بیان اہمیت کا حامل ہے۔ اس بیان کی مختلف لوگ مختلف تشریحات کررہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا تھا کہ عدم استحکام کی کسی بھی کوشش کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے زیرِ بحث بیان کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا تھا۔ کانفرنس میں سول اور فوجی افراد کو امن و استحکام کے لئے ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اوراس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے یہ بھی کہا ہے، “ہم نے امن و استحکام کو حاصل کرنے کے لئے ایک بھاری قیمت ادا کی ہے اور عدم استحکام کی کسی بھی کوشش کا بھر پور جواب دیا جائے۔”

کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں یہ بیان خطے کی اسٹریجک اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں بھی اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ کانفرنس میں جیو اسٹریجک، خطے اور نیشنل سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔ بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حالیہ واقعات کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔ اس کے باوجود بعض سیاسی جماعتیں اور کچھ مبصرین اسے دوسرے زاویے سے دیکھ رہے ہیں اور یہ سوال کررہے ہیں کہ عدم استحکام کی کوشش کرنے والے عناصرکون ہیں۔

معروف دفاعی تجزیہ نگار ریٹاٗرڈ جنرل غلام مصطفیٰ کے خیال میں جو لوگ سپاہیوں اور فوج کے افسران کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہی اس عدم استحکام کی سازش میں ملوث ہیں۔ “ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پی ٹی ایم اور محمود اچکزئی جیسے لوگ ریاست کے خلاف لوگوں کوبھڑکا کے اور ریاست مخالف پرو پیگنڈا کر کے ریاست کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سابق اعلیٰ فوجی افسر کی مطابق ایسل لوگوں کی اشتعال انگیز حرکتوں سے کچھ عناصر ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں، جنہیں را اور افغان خفیہ ایجنسی کی مدد بھی مل جائے گی۔ بالکل اسی طرح نوازشریف کی تقریر پر بھی پاکستانی عوام کو بہت تشویش ہے کیونکہ اس نے سپاہی اور افسران کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی۔ جس کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔”

ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ٹی ٹی پی اور دوسرے دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے۔ “لیکن آج ریاست مخالف اور فوج مخالف بیانیے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ گوجرانوالہ طرز کی تقریریں اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ایسی تقریروں اور احتجاجوں کو روکنا چاہیے کیونکہ ریاست مخالف افراد کی حرکات سے پاکستان مخالف عناصر مضبوط ہورہے ہیں۔”

کچھ سیاسی جماعتوں کا خیال ہے کہ عدم استحکام کا یہ بیان حزب اختلاف کے حوالے سے ہے، جس نے حکومت مخالف احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں یہ بیان نا مناسب ہے۔ “عوام اس بیان کی تشریح یوں کرین گے کہ یہ عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو ایک دھمکی ہے۔ جو عوام کی رائے ہے وہی میری رائے ہے۔ لیکن پی ڈی ایم کی قیادت کسی سے نہیں ڈرتی۔ ہم نے جمہوریت کی بحالی اور آئین کی برتری کے لئے جدوجہد شروع کی ہے، جس میں ابھی مزید شدت آئے گی۔”

مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کراچی میں گرفتار کیے جانے پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ان کا مذید کہنا تھا عدم استحکام کی کوششیں وہ کر رہے ہیں، جو عوام پر مصنوعی سیاسی قیادتیں مسلط کرتے ہیں۔ “جو آئی جی سندھ کو اغواء کرتے ہیں۔ جو کٹھ پتلی حکمران لاتے ہیں۔ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں۔ آئین کو پامال کرتے ہیں۔ اگر ہمیں عدم استحکام سے بچنا ہے تو ہمیں شمالی وزیرستان میں ابھرتے ہوئی ٹی ٹی پی کی ری گروپنگ کو روکنا ہوگا۔ وہاں پر معصوم لوگوں کے قتل کو روکنا ہوں گے۔”

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “عدم استحکام تو یہ ہے کہ صوبہ سندھ کے پولیس چیف کو اغواء کیا جائے۔ اسلام آباد سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے جائیں۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو مریم نواز شریف کی موجودگی میں گرفتار کیا جائے۔ ان کے کمرے کا دروازہ توڑا جائے اور اس پورے معاملے میں وزیر اعظم کہیں نظر نہ آئے اور وفاقی وزراء اس تحقیقات پر تنقید کریں، جس کا حکم آرمی چیف نے دیا تھا۔”

معروف سیاسی مبصر اور ایریا اسٹڈی سینیٹرپشاور یونیورسٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا بیان ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے ہے۔ “اس بیان سے پہلے ہی طاقتور حلقوں کی طرف سے گوجرانوالہ جلسے کا ردعمل آ گیا تھا۔ اس جلسے میں نوازشریف کی دھواں دھار تقریر کا عوام نے خوب خیر مقدم کیا لیکن کچھ حلقوں میں اس تقریر کو انتہائی نا پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا اور پھر کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے یہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ اس طرح کی تقریریں برداشت نہیں کی جائین گی۔ میرا خیال ہے کہ نوازشریف کوئٹہ اور پشارو کے جلسوں سے خطاب نہیں کریں گے جب کہ مریم بھی اپنے رویے میں نرمی لے کر آئیںگی۔”

Share this:
Angela Merkel
Previous Post تارکین وطن کورونا بحران کی وجہ نہیں بلکہ اس سے متاثر ہو رہے ہیں، میرکل
Next Post پشاور میں جرمنی کے تعاون سے سینٹر آف ایکسیلینس کا سنگ بنیاد
Center of Excellence Peshawar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.