geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا لکھوں

October 22, 2020 1 1 min read
Write
Share this:

Write

تحریر : شیخ توصیف حسین

گزشتہ روز میں اپنے ہاتھ میں قلم تھا مے سوچوں کے سمندر میں ڈوب کر یہ سوچ رہا تھا کہ میں اب کیا لکھوں چونکہ میرے وطن عزیز میں سچ لکھنا سچ بو لنا مظلوم کی مدد کر نا ضمیر فروشوں کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کر نا کم ظرف بااثر افراد سے اُلجھنا شر پسند عناصر کو آ ئینہ دکھا نا ایک بہت بڑا گناہ سمجھا جاتا ہے اور تو اور میرے وطن عزیز کی بے حس عوام کی اگر کوئی اہل قلم طرف داری کر بھی لے تو یہی بے حس عوام بُرا وقت آ نے پر اُس اہل قلم کے ساتھ طو طے کی طرح آ نکھیں بد ل لیتی ہے تو کیا کسی نے خوب کہا ہے کہ جیسی روحیں ویسے خداوند کریم نے ہم پر فرشتے نازل کیے ہیں تو یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ایک بادشاہ اپنی عوام کی بے حسی کو دیکھ کر پریشانی کے عالم میں اپنے وزیر خاص سے کہنے لگا کہ مجھے کوئی ترکیب سمجھائو کہ میری بے حس عوام کی غیرت جاگ اُٹھے یہ سننے کے بعد وزیر خاص نے بادشاہ سلامت کو کہا کہ آپ بے روز گاری اور مہنگائی میں اس قدر اضافہ کر دیں کہ جس کو دیکھ کر تڑپ جائے یہ بے حس عوام قصہ مختصر اس ترکیب کے ازمانے کے باوجود عوام بے حسی کا شکار رہی جس کو دیکھ کر بادشاہ نے دوبارہ اپنے وزیر خاص کو بلا کر کہا کہ آپ کی تر کیب تو بیکار ہو گئی۔

لہذا تم مجھے ایسی تر کیب بتائو کہ جس کی وجہ سے میری بے حس عوام تڑپ کر میرے در بار میں فر یاد کر نے آئے یہ سن کر وزیر خاص نے بادشاہ سلامت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ شہر سے باہر جانے والی نہر کے کنارے ایک چوکی تعمیر کروا کر چند ایک سپاہیوں کو تعنیات کریں جو ہر آ نے جانے والے شخص سے نہ صرف جگا ٹیکس وصول کریں بلکہ اُس کی چھترول بھی کر دیں اس سلسلہ کو جاری ہوئے کچھ ہی عرصہ کے بعد چند ایک اشخاص بادشاہ سلامت کے در بار میں حاضر ہو کر کہنے لگے کہ بادشاہ سلا مت آپ سے ہماری یہی گزارش ہے کہ آپ نے جو چوکی پر چند ایک سپاہیوں کو تعنیات کیا ہوا ہے اس میں اضافہ کر دیں تاکہ وہ جلد از جلد ہم سے جگا ٹیکس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری چھترول کر دیا کریں تاکہ ہم جلد از جلد وہاں سے روانہ ہو جائیں بالکل یہی کیفیت ہمارے وطن عزیز کی عوام کی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ کرونا وائرس جیسے موذی مرض کے دوران کوئی سیاست دان یا پھر کوئی مذہبی رہنما یا پھر کوئی پیرو مر شد اس بے حس عوام کی خیریت در یا فت کر نے نہیں آ یا مذکورہ شخصیات کے اس ظالمانہ رویے کے باوجود ہمارے وطن عزیز کی بے حس عوام مختلف علاقوں سے دور دراز کا سفر طے کر کے مذکورہ شخصیات کی مدد کر نے کیلئے گو جرانوالہ پہنچ گئی تھی۔

بہرحال چھوڑو اس بات کو اب میں کیا لکھوں اپنے وطن عزیز کی بیوروکریٹس کے بارے میں لکھوں جو اس قدر طاقتور ہو گئی ہے کہ وہ حکومت کا تختہ اُلٹ سکتی ہے اور ویسے بھی جو قرآن پاک پڑھ کر نہیں سدھری وہ میری تحریروں سے کب سدھرے گی تو یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ایک بزرگ شخص دس سال کے بعد عدالت سے بری ہوا تو اُس نے جج کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک تجھے تھا نیدار بنا دے یہ سن کر مذکورہ عدالت کے جج نے اُس بزرگ سے کہا کہ آپ مجھے دعا دے رہے ہیں یا پھر بد دعا آپ کو یہ معلوم نہیں کہ تھا نیدار سے بڑا جج ہوتا ہے یہ سن کر بزرگ شخص نے جج کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جج سے بڑا تھا نیدار ہوتا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ جب مجھ پر مقدمہ درج ہوا تو تھا نیدار نے مجھ سے کہا کہ اگر تم مجھے پانچ ہزار روپے ابھی دے دو تو میں تمھارا مقدمہ ابھی ختم کر دیتا ہوں لیکن آ پ نے وہی مقدمہ دس سال گزرنے کے بعد اب ختم کیا ہے۔

لہذا اب تم مجھے بتائو کہ آپ بڑے ہیں یا پھر تھا نیدار میں اسی سوچ میں مبتلا تھا کہ اب میں کیا لکھوں کہ میرے وطن عزیز میں صحافت جیسے مقدس پیشہ سے وابستہ افراد جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھتے ہوئے مفاد پرست سیاست دانوں لا قانو نیت کا ننگا رقص کرنے والے قانون شکن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش فر ما چکے ہیں جبکہ متعدد افراد جن میں ریاض جا وید نوید سدھانہ عمران خان بلوچ ملک وحید اخلاق قریشی آ غا اقبال سید ذیشان جاوید اعوان چو ہدری وحید اسلم گادھی ماصل خان سید مبشر نقوی آ صف چو ہان وغیرہ سر فہرست ہیں جن کا تعلق ضلع جھنگ پسماندہ علاقے سے ہونے کے باوجود مذکورہ افراد آج کے اس پر آ شوب معاشرے میں جس میں ہر شخص نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں جس کی چمک سے صحافت جیسا مقدس پیشہ جگمگا رہا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس مقدس پیشہ سے وابستہ بعض افراد ایسے بھی ہیں جو اپنی گھنائو نی سوچ خوشامدی لب و لہجہ کے ساتھ ساتھ ضمیر فروشی کی تمام حدیں پار کر کے مفاد پرست سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے قصیدے پڑھ کر اپنا ذاتی مفاد حاصل کر کے اس مقدس پیشے کے نام پر ایک بد نما داغ بن کر رہ گئے ہیں یہی کافی نہیں یہ وہ ناسور ہیں جو صحافیوں کے اتحاد میں انتشار پھیلانا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں در حقیقت تو یہ ہے کہ یہ وہ سانپ ہیں کہ جہنیں خواہ تم جتنا دودھ پلا لو یہ تمھیں ڈسنے سے باز نہیں آ ئے گئے ان کے اس گھنائو نے اقدام کی وجہ سے خداوند کریم نے ان کے چہرے اور بدن پر عذاب نازل کر دیا ہے جس کا اثر ان کے بچوں پر پڑ رہا ہے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مذکورہ افراد کے کالے کرتوتوں اور خدوخال کی عکاسی جھنگ کے ایک نڈر بے باک صحافی نے اس قدر کی کہ جیسے مالی اپنے گلدستے کو سجانے کیلئے مختلف خوبصورت پھولوں کا انتخاب کرتا ہے تو یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا کہ ایک شخص نے طو طا رکھا ہوا تھا جو کم ظرف خوشامدی اور ضمیر فروش شخص کو دیکھ کر حرامی کہنا شروع کر دیتا تھا جس پر ایک شخص نے طو طے کے مالک کو کہا کہ تم اپنے طو طے کو اپنی زبان میں سمجھا دو ورنہ میں اسے گولی مار دوں گا چونکہ یہ مجھے دیکھتے ہی حرامی حرامی کہنا شروع کر دیتا ہے یہ سن کر طو طے کے مالک نے طو طے سے کہا کہ تم اسے حرامی نہ کہا کرو اس بات کے کچھ دنوں بعد وہ شخص جب وہاں سے گزرا تو طو طے نے زور زور سے چیخنا شروع کر دیا جس پر اُس شخص نے طوطے کی طرف دیکھا تو طوطے نے کہا کہ تو سمجھ تو گیا ہے نا۔۔۔منافقوں کی بستی میں اپنے ڈیرے ہیں ۔۔۔وہی جو تیرے منہ پر تیرے اور میرے منہ پر میرے ہیں
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Motivated
Previous Post حوصلہ افزائی کی ترغیب!
Next Post مہنگائی میں ہوشربا اضافہ اور غریب عوام
Inflation

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.