geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: صحافی کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر رد عمل

October 24, 2020 4 1 min read
Pakistan Journalisten Demonstration Karachi
Share this:

Pakistan Journalisten Demonstration Karachi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں نجی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی علی عمران سید گزشتہ روز سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ردِ عمل دیکھا جا رہا ہے۔

علی عمران سید نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی فوٹیج حاصل کی تھی جسے نجی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

صحافی کہاں سے لاپتہ ہوئے
علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کے چند گھنٹوں بعد ریکارڈ کیا گیا ان کی اہلیہ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول علی عمران گھر سے آدھے گھنٹے میں واپس آنے کا کہہ کر نکلے تھے جس کے بعد سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ لاپتہ صحافی کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ گھر سے پیدل ہی بسکٹ لینے نکلے تھے اور ان کی گاڑی اور موبائل بھی گھر پر ہی موجود ہے۔

صحافی کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین، سیاست دانوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر ‘علی عمران سید کو واپس لاؤ‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سلیم صافی نے ساتھی صحافی کے لاپتہ ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا، ”بہتر ہے پاکستان کا نام بدل کر اغوانستان رکھ لیں۔ یاد رکھیے اناؤں کی تسکین کے لیے اغواؤں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس ملک کو خانہ جنگی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔‘‘

صحافی غریدہ فارروقی نے علی عمران کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا، ”جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کو اپنا کام کرنے پر اٹھا لیے جانے/اغوا کی شدید مذمت کی جاتی ہے ۔۔۔ صحافت جرم نہیں ہے۔‘‘

لاپتہ صحافی کے چینل سے وابستہ سینیئر صحافی حامد میر نے ٹوئیٹ کیا، ”مریم نواز صاحبہ نے کہا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کو اغوا کر کے شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے بھجوایا گیا ہے، ان کی بات سن کر مجھے مطیع اللہ جان یاد آ گئے جو لاپتہ ہونے کے 12 گھنٹے بعد واپس آ گئے تھے۔ دعا کریں علی عمران سید بھی خیریت سے واپس آ جائیں۔‘‘

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں بولنے والے صحافی کامران خان نے بھی علی عمران کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ”جیو نیوز کے بہترین اور انتہائی محنتی رپورٹر علی عمران کی گمشدگی انتہائی تشویش اور پریشان کن معاملہ ہے۔ پولیس وقت ضائع کیے بغیر انہیں بازیاب کرائے اور سندھ حکومت اس بہیمانہ واقعے پر اپنی خاموشی توڑے۔‘‘

سلیم صافی نے بھی صوبہ سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی اس معاملے پر خاموشی پر شدید تنقید کی۔

پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر کہا، ”یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ آپ نے جس طرح میرے کمرے پر حملہ کر کے بہت زیادہ بدنامی کما لی ہے، اس طرح سے اغوا کر کے اور لوگوں کو سچ اور حق بولنے کی سزا دے کر مزید بدنامی نہ کمائیں، اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔‘‘

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گیا، ”پاکستان میں جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کراچی میں گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں اپنی رپورٹنگ کے باعث جبری گمشدہ کیا گیا ہے۔ حکام فوری طور پر ان کا محل وقوع معلوم کریں۔‘‘

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس : جرمنی میں ہلاکتیں 10000 سے زائد، امریکا میں پانچ لاکھ اموات کا خدشہ
Next Post عمران خان 5 سال تو کیا 2020 بھی پورا نہیں کریں گے، مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.