geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا سیاسی عاصم کو بھی احتساب سے استثنیٰ قرار دیا جاتا

October 24, 2020 5 1 min read
Accountability
Share this:

Accountability

تحریر : رضوان عبد الرحمٰن عبد اللہ

فرض کرتے ہیں احمد نورانی کی شائع کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں اہلیہ ، بیٹوں اور بھائیوں کے سینکڑوں کاروباری کمپنیوں اور جائیدادوں سے متنازع بننے والے عاصم کے نام کے آگے “جنرل” کا لاحقہ نا لگا ہوتا ، تو کیا تب بھی یہ شخص احتساب کے عمل سے بالاتر ہوتا ؟

ویسے تو فرض کئے گئے اس عاصم کا تعلق زندگی کے کسی شعبے سے ہوتا تو یقینا موصوف کے لئے حالات ’’خوشگوار‘‘ نا ہوتے ، لیکن ازرہ تکلف ہم مبینہ اربوں روپے کے اثاثوں سے زبان زد بننے والے عاصم کو ایک ’’کل وقتی‘‘ سیاسی شخصیت تصور کرتے ہیں اور پھر کی گئی اس معمولی ’’ردوبدل‘‘ پر کچھ سوالات رکھ کر ملک میں رائج احتسابی نظام کی ’’وقعت‘‘ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

کیا اس سیاسی عاصم کے مبینہ اثاثوں کی تفصیلات افشاں کرنے والے صحافی کے تانے بانے ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی سے جوڑ کر، اس کا تعارف ملک ، ریاست اور اداروں کے خلاف کام کرنے والے کے طور پر کرایا جاتا ؟ یا اس دوران کوئی سرکاری آفسر اپنے ’’ سیاحتی ایڈونچر ‘‘ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتا؟

کیا سوشل میڈیا پر بھی سیاستدان عاصم کے احتساب کے مطالبات والے تمام ٹرینڈز غداروں اور بھارتی ایجنٹوں کی اختراع قرار دے کر اس کو ملک کے خلاف ایک پروپیگنڈا تصور کیا جاتا ؟

کیا بات بہ بات غُل وغوغاں کے عادی اینکروں ، تجزیہ نگاروں اور کالم نگاروں کی تحقیقاتی آنکھیں عاصم نامی اس سیاستدان کے ’’کرتوت‘‘ پر چندھیا پاتیں ؟ یا یہ سیاسی شخصیت اتنی خوش قسمت ہوتی کہ جانے مانے ٹالک شوز میں اس کے حضور سہمے سہمے سوالات رکھ کر ان کے جوابات پر’’صدقے‘‘ واری جانے جیسے غیر فطری مناظر ناظرین کو دیکھنے کو ملتے ؟

کیا سیاست سے جڑے عاصم کا دیا گیا تردیدی بیان تمام نیوز چینلز پر’’خامیوں‘‘ سے پاک نظر آتا ؟ اور ٹی وی چینلز سیاسی عاصم کے ’’برحق‘‘ ہونے کی دہائیاں دیتے نظر آتے؟

کیا نیب سیاسی عاصم پر لگے اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات سے کنی کتراتا دیکھائی دیتا ؟ کیا سیاسی عاصم کو بھی شواہد اکھٹے کرنے کے غرض سے حراست میں لینے کے عمل کو ناممکنات میں تصور کیا جاتا ؟

کیا برسوں برس قوم کو کرپشن کے مضر اثرات سے ازبر کرانے والے وزیراعظم سیاستدان عاصم کا استعفی مانگنے کی بجائے ’’پیسہ ان کے باپ کا‘‘ قرار دیتے دیکھائی دیتے ؟

کیا کابینہ کے ایجنڈے بھی سیاستدان عاصم کے “احوال” سے خالی ہوتے ؟ اور وزرا اور مشرا کی زبانوں پر اس عاصم کے “اعمال” کے بند بندھے دیکھائی دیتے ؟

کیا حریف سیاستدانوں کا رویہ سیاسی عاصم کے لئے ’’مصلحانہ‘‘ ہوتا ؟ اور طویل عرصے کی خاموشی کے بعد جن ’’اکا دکا‘‘ کی زبان کھولتی، اس کے پیچھے کا کار فرما جزبہ ’’کھونے کے لئے کچھ نا ہونا ہونے‘‘ کا نا ہوتا ؟

کیا عدالتیں سیاستدان عاصم کے کیس میں بھی ’’احتیاط‘‘ کا مظاہرہ کرتی دیکھائی دیتیں؟ اور ادارہ سیاسی عاصم پر اپنی ’’پرفارمنس‘‘ دیکھانے کے لئے ہر بڑی دولت کے پیچھے جرم جیسے جواز نا ڈھونڈ پاتیں ؟

کیا معاشرے کا باشعور طبقہ کہلانے والی سول سوسائٹی میدان سیاست کے اس عاصم کے خلاف احتساب کے مطالبات والے بینرز اور پوسٹرز آٹھا کر سڑکوں پر آنے سے ہچکچاتیں ؟

قائداعظم ؒ کے دستور ساز اسمبلی کے پہلے پالیسی خطاب سے لیکر حالیہ وزیراعظم کے آخری خطاب کو سنیں تو یہ سب رہنما کرپشن کی لعنت سے قوم کو نجات دلانے کا تہیہ تو کرتے نظر آئیں گے ، پر یہ ممکن کیسے ہوگا جب ’’غیر سیاسی عاصم‘‘ جیسے لوگوں کو جوابدہ ہی نا سمجھا جاتا ہو ؟
Rizwan Malik

تحریر : رضوان عبد الرحمٰن عبد اللہ

Share this:
Opposition
Previous Post حکومت کی اپوزیشن سے ٹکراو کی پالیسی
Next Post کورونا وائرس : جرمنی میں ہلاکتیں 10000 سے زائد، امریکا میں پانچ لاکھ اموات کا خدشہ
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.