geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ون ڈے کرکٹ کیلئے بہت محنت کی ہے، کوشش ہو گی اچھا پرفارم کروں: حارث رؤف

October 25, 2020 0 1 min read
Haris Rauf
Share this:

Haris Rauf

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے کرکٹ میں نام آیا ہے تو کوشش ہو گی کہ موقع ملنے پر اچھا پرفارم کروں۔

‏ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اچھی کرکٹ ہوئی، سینئرز اور جونئیرز خوب لطف اندوز ہوئے اور سب نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی کوشش کی۔

حارث رؤف نے کہا کہ پہلے وہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کرتے تھا اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی بھی کوشش کی ہے لیکن اب نئے بال پر کام شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں مجھے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہت متحرک کیا اور بہت کچھ بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس کے مشورے کے مطابق میں محنت کر رہا ہوں اور نئے بال کے ساتھ بھی بولنگ کرنے میں مہارت حاصل کر رہا ہوں، نئے بال کے ساتھ بولنگ کرنا میرے لیے نئی چیز ہے۔

نوجوان بولر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب میرا نام ون ڈے کرکٹ کے لیے بھی آیا ہے، میں ون ڈے کرکٹ ڈومیسٹک میں کھیلتا رہا ہوں، اب بھی ون ڈے کرکٹ کے لیے محنت کر رہا ہوں، پریکٹس میچز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں، کل جو میچ ہوا اس میں بھی میں مجھے ہر اوور کے بعد بولنگ کوچ وقار یونس بتاتے رہے جس سے میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس مجھے اپنی طرح گیند پر کنٹرول اور کریز کا استعمال سکھا رہے ہیں، کوشش ہے کہ ان کے مشوروں کے مطابق جلد از جلد سیکھوں، سینئر وہاب ریاض کی موجودگی سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہوں اور ان سے سیکھ رہا ہوں۔

‏فاسٹ بولر نے کہا کہ ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا بھی منتظر ہوں، میں پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ اب ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں، اس کے لیے مجھے اچھے کوچز دستیاب ہیں، پر امید ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی مجھے موقع ملے گا لیکن ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فٹنس اور صبر ہونا چاہیے۔

‏فاسٹ بولنگ میں مقابلے کے حوالے سے حارث رؤف نے کہا کہ مقابلہ ہونا اچھی بات ہے اور مقابلہ اپنے سے اچھے سے ہو تو مزید اچھی بات ہے، شاہین شاہ آفریدی جس طرح بولنگ کر رہے ہیں سب کے سامنے ہے، اسی طرح حسنین، نسیم شاہ اور موسیٰ ہیں، ان کی موجودگی میں مقابلہ ہے تو یہ ایک اچھی چیز ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز نے اچھا پرفارم کیا حالانکہ شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ نہیں تھے، میں بھی فٹ نہیں تھا، ٹیم کو فٹنس مسائل تھے لیکن اس کے باوجود اچھا مومینٹم بنا، اب سب فٹ ہیں تو کوشش ہو گی کہ اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں اور لاہور قلندرز کو چیمپئین بنانے میں کامیاب ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مشکل حالات میں کرکٹ کروا رہا ہے، اب اگر کراچی میں میچز ہو رہے ہیں تو کراچی میں ٹرافی اٹھائیں گے۔

قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بولنگ کے دوران انہیں کسی پر غصہ نہیں آتا، فاسٹ بولرز میں جارحانہ پن ہونا فطری بات ہے لیکن شاٹس کھانے یا بال اچھا نہ کرنے پر خود پر غصہ آتا ہے، کسی پر غصہ نہیں اتارتا۔

Share this:
Sana Khan
Previous Post ثناء خان کی زندگی کیسے تبدیل ہوئی؟
Next Post حکومت کا 2 سال میں تیسری ایمنسٹی اسکیم دینے پر غور
Amnesty

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.