geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کا دورہ بھارت: امیدیں اور توقعات

October 26, 2020 2 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر بھارت اور امریکا کے مابین سالانہ 2+2 وزارتی میٹنگ میں شرکت کے لیے آج نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ باضابطہ بات چیت کل منگل کو ہو گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر اپنے بھارتی ہم منصب بالترتیب سبرامنیم جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ کے ساتھ سالانہ 2+2 وزارتی سطح کے اجلاس کے لیے آج دارالحکومت نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء اس اہم ملاقات ميں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سمیت مختلف علاقائی و عالمی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دو روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع، ميزبان ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں مائیک پومپیو کا بھارت کا یہ چوتھا دورہ ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزراء کے درمیان ہونے والی بات چیت چار نکات پر مرکوز رہے گی، جن میں علاقائی سلامتی و تعاون، دفاعی معلومات ایک دوسرے سے شيئر کرنا، عسکری تعاون اور دفاعی ساز و سامان کی تجارت شامل ہیں۔

اس اجلاس ميں دونوں ملکوں کے درمیان بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط ہو سکتے ہيں۔ اس معاہدے پر دستخط ہونے سے بھارت کو امریکا کے سیٹلائٹ ڈیٹا تک رسائی مل سکے گی، جس سے اسے اپنے ڈرونز اور میزائل سسٹم کو خامیوں سے زیادہ پاک بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال فروری میں اپنی ملاقات کے دوران بھی اس معاہدے پر جلد دستخط کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

سیاسی تجزیہ نگار اسد مرزا نے اس دورے کے حوالے سے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ یہ دورہ سالانہ میٹنگ ہے تاہم امریکی وزراء کا دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب بھارت اور چین کے درمیان سرحدوں پر کشيدگی چھٹے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔ دوسری طرف امریکا میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں اور صدر ٹرمپ کے لیے بھارتی نژاد ووٹروں کی رائے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ یہ ملاقاتیں، مذاکرات اور دورے امریکا کی جانب سے چین کے خلاف تقریباً ہر محاذ پر بالواسطہ جنگ شروع کر دینے کے بعد ہو رہے ہیں اور اسے بیجنگ کے لیے ایک واضح اسٹریٹیجک اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکا کی طرف سے حالیہ دنوں میں کورونا وائرس، تجارت، ٹکنالوجی، ہانگ کانگ، تائیوان اور حقوق انسانی کے معاملات پر بھی بیجنگ کی نکتہ چینی میں شدت آئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی سطح پر سالانہ 2+2 وزارتی میٹنگ کا سلسلہ 2018 میں نئی دہلی میں شروع ہوا تھا۔ 2019میں اس کے تحت واشنگٹن میں میٹنگ ہوئی تھی اور اب تیسری میٹنگ دوبارہ نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔

نومبر میں کواڈ گروپ کے تحت امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کی بحریہ بھارت کے ساحل کے قریب مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گی۔

امریکی وزراء کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی کافی اہم ہے کہ پومپیو بھارت کے بعد سری لنکا، مالدیپ اور انڈونیشیا جائیں گے۔ اپنے دورے پر نکلنے سے قبل انہوں نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا تھا، ”میں اپنے اتحاديوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے اس موقع کے لیے مشکور ہوں۔ اس سے ہم ایک ایسے آزاد اور کھلے انڈو۔پیسفک پارٹنرشپ کے آئیڈیا کو آگے لے جاسکیں گے جس میں تمام ملک خود انحصار، مستحکم اور خوش حال ہوں۔”

امریکا اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں باہمی سطح کے علاوہ کثیر الفریقی پلیٹ فارموں پر بھی باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں کواڈ گروپ کے تحت امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کی بحریہ بھارت کے ساحل کے قریب مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکومت کے مطابق بھارت امریکا سے 20 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان خرید چکا ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا ویکسین کی تیاری میں بڑی پیش رفت: آئندہ ہفتے سے فراہمی ممکن
Next Post چین کیا کرے گا؟ آئندہ پانچ برسوں کی منصوبہ بندی
China Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.