geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیریوں پر بھارتی جبر

October 27, 2020October 27, 2020 2 1 min read
Indian Atrocities - Kashmir
Share this:

Indian Atrocities - Kashmir

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن جب بھارت نے وادی کشمیر میں اپنی فوجی دستے بھیج کر اپنا تسلط قائم کیا بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھا کر وادی کے ایک بڑے حصے پرگزشتہ 73سال سے قبضہ کررکھا ہے ،27اکتوبر کو ہر سال کشمیری،اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ پورا کرنے کی یاد دلاتے ہیں، 5 اگست 2019میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370اور 35اے کوختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو یونین ٹیریٹری بنا کر زبردستی بھارت کا حصہ بنا دیا۔

گزشتہ سال5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت پسند گروپوں کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی،ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال 1988سے اب تک مجموعی طور پر40768 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 25203حریت پسند اور 15147عام شہری شامل ہیںان میں 1988سے 2000تک 12396حریت پسنداور 10310عام شہری شہید ہوئے۔1988سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں6994سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے،مقبوضہ کشمیر میں 2000سے اب تک بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی کاروائیوں میں 110185 افراد زخمی ہوئے، 4847 عورتیں بیوہ ہوئیں، 11560بچے یتیم ہوئے،11075مکانات یا دوسرے تعمیراتی سٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیاجبکہ خواتین کی بے حرمتی کی گئی ،رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں121واقعات میں229کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ،مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24، اگست میں 20، ستمبر میں 20 اور اکتوبر میں 18کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 49فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے151واقعات ریکارڈ کئے گئے،امسال دھماکوں کے 31واقعات میں30شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ22سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے ،سال 2020میں119مختلف واقعات میں 248افراد کو گرفتار کیا گیا،رپورٹ کے مطابق 16جولائی 2016کو برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے پیلیٹ گنز سے عوام کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی اختیار کی اس وقت سے اب تک چھروں سے زخمی افراد کی تعداد10120ہے جبکہ75کشمیری مکمل طور پر بصارت سے محروم ہوگئے ہیں ،198ایک آنکھ کی بصارت سے محروم ہوئے، اور1000کی بصارت ضائع ہونے کے قریب ہے،1800افراد کی بصارت کو جزوی نقصان پہنچا،رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اب تک کئی علاقوں میں بھارتی افواج نے کشمیریوں کا قتل عام کیا۔

سوپور، ہندوارہ، کپواڑہ، گاوکدل ہو یا دیگر دل گداز واقعات ہوں، ہر جگہ بھارت کی قابض افواج نے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے تقریبا35واقعات میں 643افراد بہیمانہ طریقے سے شہید کئے گئے۔

پاکستان اور آزاد کشمیر میں 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جاتا ہے، واک ، سیمینارز،سمپوزیم خاص طور پرمیڈیا کے زریعے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کی پانچ بڑی طاقتوں کے حکمرانوں کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم وبربریت کے بارے آگاہ کرنے کے ساتھ اس بات کا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ کشمیرکے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ، اور نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے ظلم و تشدد کو روکا جائے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Imran Khan
Previous Post کشمیر پر بھارت کا قبضہ: ’آج کا دن انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے‘
Next Post سیاحتی مقامات کی تباہی
Mumtaz Malik

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.