geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس اور ترکی میں کشیدگی؛امریکا بغور جائزہ لے رہا ہے!

October 28, 2020 3 1 min read
Tayyip Erdogan - Manuel Macron
Share this:

Tayyip Erdogan - Manuel Macron

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا ترکی اور فرانس کے درمیان حالیہ کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ نیٹو کے دو اتحادی ممالک کے درمیان ’’غیر ضروری‘‘ لڑائی سے صرف ہمارے دشمن ہی کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ترکی اور فرانس کے درمیان اسی ہفتے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرپیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور صدر رجب طیب ایردوآن نے ترکوں سے فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے سوموار کو یورپی یونین کے لیڈروں پر زوردیا تھا کہ وہ فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کے اسلام مخالف ایجنڈا کو روکیں۔

انھوں نے ہفتے کے روز فرانسیسی صدر کے بارے میں یہ کہا تھا کہ انھیں مسلمانوں سے مسئلہ درپیش ہے اور انھیں اپنی ذہنی صحت کے معائنے کی ضرورت ہے۔اس بیان کے ردعمل میں فرانس نے انقرہ میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

ترک صدر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا:’’ جس طرح وہ یہ کہتے ہیں کہ فرانس میں ترک برانڈز کی اشیاء کی خریداری نہ کی جائے،اسی طرح میں بھی اپنے تمام شہریوں پر زوردیتا ہوں کہ وہ کبھی فرانسیسی برانڈز کی مدد کریں اور نہ انھیں خرید کریں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’یورپ میں مسلمانوں کو بالکل اس طرح کی ’’نسلی تطہیری مہم ‘‘ کا سامنا ہے،جس طرح کی مہم دوسری عالمی جنگ سے قبل یہود کے خلاف برپا کی گئی تھی۔‘‘انھوں نے بعض مغربی لیڈروں پر اسلام فوبیا کا چیمپئن ہونے کا الزام عاید کیا ہے اور انھیں فاشسٹ قرار دیا ہے۔

انھوں نے کسی مغربی لیڈر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ حقیقی معنوں میں فاشسٹ ہیں اور آپ کا سلسلہ نازی ازم سے جا کر جڑ جاتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پیرس کے نواح میں ایک اسکول میں تاریخ کے فرانسیسی استاد نے اسی ماہ کے اوائل میں اپنی جماعت میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔اس پر ایک چیچن نژاد نوجوان طیش میں آگیا تھا اور اس نے 16 اکتوبر کو اس فرانسیسی استاد کا سرقلم کردیا تھا۔

فرانسیسی صدر ماکروں نے اس مقتول استاد کی حرکت کا اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دفاع کیا تھا اور اس کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔انھوں نے ’’اسلامیت علاحدگی پسندی‘‘ سے جنگ کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں بعض مسلم کمیونیٹیوں کو اس سے خطرات لاحق ہیں۔

ان کے اس طرزعمل کا طیب ایردوآن نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ ’’یورپی لیڈروں کو عمانوایل ماکروں کے اسلام مخالف ایجنڈے کو روکنا چاہیے۔‘‘ لیکن اطالوی وزیراعظم سمیت بعض یورپی لیڈروں نے ترک صدر کے عمانو ایل ماکروں کے بارے میں ان بیانات کو ناقابل قبول قرار دے کر مذمت کی ہے۔

دونوں لیڈر پہلے بھی ایک دوسرے کے خلاف تند وتیز بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔عمانوایل ماکروں نے جولائی میں ترک حکومت پر شام سے انتہا پسند جنگجوؤں کو لیبیا میں منتقل کرنے کا الزام عاید کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی لیبیا پر اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام سے طرابلس میں جنگجوؤں کو لارہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا ،ترکی اور فرانس تینوں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو میں شامل ہیں لیکن ان کے درمیان شام ، لیبیا ، مشرقی بحرمتوسط کی ساحلی حدود اور ناگورنوقراباغ میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری نئے تنازع سمیت پر مختلف امور کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

Share this:
Saudi Foreign Ministry
Previous Post سعودی عرب کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت ، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش مسترد
Next Post سوڈان کی خود مختار کونسل اخوان کے مفرور عناصر کو مصر کے حوالے کرنے پر تیار
Meeting

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.