geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا، پولیس فائرنگ سے سیاہ فام کی موت، پر تشدد مظاہرے جاری

October 28, 2020 2 1 min read
US Police Firing
Share this:

US Police Firing

فلاڈیلیفیا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں پولیس کی گولی سے ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے تازہ واقعے کے بعد فلاڈیلفیا میں دوسری رات بھی پرتشدد مظاہرے اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات سے ٹھیک چند روز پہلے فلاڈیلیفیا میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک سیاہ فام شخص کی موت ہو گئی، جس کے بعد سینکڑوں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے پرتشدد مظاہرے کیے اور متعدد دکانوں کو لوٹ لیا۔ مظاہروں میں پولیس کے اہلکاورں سمیت کئی درجن افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس نے ٹویٹر پر لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تقریباً 1000 افراد پر مشتمل ایک ‘بڑا ہجوم‘ کاسٹر اور ارامنگو علاقے میں دکانوں کو لوٹ رہا ہے۔ اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے پرہیز کریں۔

خبروں میں دکھائی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ فٹ لاکر اسٹور اور دیگر دکانوں کو توڑ کر اس کا سامان لوٹ رہے ہیں۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک رپورٹر کے مطابق مغربی فلاڈیلفیا میں بھی تقریباً 1000 افراد جمع تھے اور پولیس انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھیاں برسا رہی تھی۔

پنسلوانیا کے گورنر ٹام وولف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عوام کی حفاظت کرنے اور لوگوں کے پرامن اکٹھا ہونے اور مظاہرے کرنے کے حق کا خیال رکھنے‘ کے لیے شہر میں نیشنل گارڈ کے سینکڑوں جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

کشیدگی اور تشدد کا یہ تازہ واقعہ 27 سالہ والٹر ویلیس کی موت کے بعد پیش آیا ہے۔ والٹر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی امراض کا شکار تھا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے والٹر کو چاقو پھینکنے کے لیے کہا تھا لیکن جب اس نے ایسا نہیں کیا تو اسے گولی مار دی گئی۔

والٹر کی موت کے بعد پیر کی رات سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور لاٹھیاں برسائیں اور اس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 30 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ پولیس نے 90 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی ترجمان تانیا لٹل نے بتایا کہ پولیس کو پیر کے روز اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص ہاتھ میں ہتھیار لیے ہوئے ہے۔ اس کے بعد پولیس افسر کرابس کریک علاقے میں پہنچے، جہاں ان کا سامنا والٹر ویلیس سے ہوا۔ اس کے ہاتھ میں ایک چاقو تھا۔ پولیس نے اسے چاقو پھینک دینے کے لیے کہا۔ پولیس ترجمان کے مطابق والٹر پولیس افسران کی طرف بڑھ گئے جس کے بعد دونوں افسران نے ‘کئی مرتبہ‘ گولی چلائی۔ ویلیس کے کندھے اور سینے پر گولی لگی۔ ایک افسر نے ویلیس کو ہسپتال پہنچایا، جہاں انہیں مردہ قراردے دیا گیا۔

والٹر ویلیس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی بیماری سے دوچار تھے اور خاندان نے ایمبولینس کے لیے فون کیا تھا۔ پولیس فائرنگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس کی دلیل ہے کہ والٹر چاقو لیے ہوئے تھے اور انہوں نے پولیس کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم والٹر کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کو پتہ تھا کہ ان کا بیٹا ذہنی بیماری سے متاثر ہے۔ والٹر کی والدہ کا کہنا تھا”وہ وہاں کھڑے تھے اور ہم پر ہنس رہے تھے۔”

والٹر ویلیس کی ہلاکت کا معاملہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکا میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ‘بلیک لائیوز میٹر‘ اس میں ایک اہم موضوع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مئی میں مینی سوٹا میں جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

والٹر ویلیس کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے پولیس پر نسل پرستی اور بے رحمی سے کارروائی کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پیٹر ویلیس کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Share this:
Allergies
Previous Post الرجی
Next Post قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ، ڈپٹی اسپیکر نے پی پی رکن کو ایوان سے نکال دیا
National Assembly Commotion

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.