geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: جرمنی اور فرانس میں دوبارہ لاک ڈاؤن

October 29, 2020 1 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے مدنظر فرانس نے دوسری مرتبہ تقریباً مکمل اور جرمنی نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اعلان کیا کہ پیر دو نومبر سے ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔ دوسری طرف فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے فرانس میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19کے 36000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آئندہ جمعے سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا”ہمیں انتہائی سنگین صورت حال کا سامنا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ پچھلے 10 دنو ں کے دوران انٹینسیو کیئر یونٹوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے اور کئی علاقوں میں انفیکشن کے سلسلے پر نگاہ رکھنا اور پتہ لگانا ممکن نہیں ہوپارہا ہے۔ 75 فیصد کیسز میں انفیکشن کے ذرائع کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا”اگر انفیکشن کا سلسلہ اسی شرح سے برقرار رہا تو ہمارے نظام صحت کی صلاحیت اپنے حد تک پہنچ جائے گی۔

انگیلا میرکل کا کہنا تھا،”یہی وجہ ہے کہ آج فیصلہ سازوں کے لیے بھی صورت حال مشکل ہو گئی ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ انہیں کن پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئی پابندیاں دو نومبر سے ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ ان پابندیوں کے دوران ریستوراں اور بار بند رہیں گے البتہ کھانا پیک کرواکر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ تھیئٹر اور سنیما ہال بھی بند رہیں گے۔ سوئمنگ پول اور جمز بھی بند رہیں گے۔ بڑے عوامی پروگرام اور تقریبات نہیں ہوں گی۔

سیاحوں کے لیے ہوٹلوں میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوامی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 10افراد شرکت کرسکیں گے، وہ بھی صرف دو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے۔ کھیلوں کے مقابلوں میں تماشائی شریک نہیں ہوسکیں گے۔

نئے لاک ڈاؤن کے دوران تاہم اسکول کھلے رہیں گے۔ دکانیں کھلی رہیں گی۔ نرسنگ ہوم میں جانے کی اجازت ہوگی۔ کلیساؤں میں بھی لوگ جاسکیں گے۔ سرحدیں بھی کھلی رہیں گی۔

دو ہفتے کے بعد ان پابندیو ں کا جائزہ لیا جائے گا اور حسب ضرورت فیصلہ کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والی چھوٹی کمپنیوں کے نومبر کی آمدنی کا 75 فیصد تک حکومت دے گی۔

فرانس میں کووڈ۔19کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد صدر ایمانویل ماکروں نے ملک گیر سطح پر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا جو نومبر کے اواخر تک نافذ رہے گا۔

صدر ماکروں نے کہا کہ ملک میں دوسری لہر سے مسائل پہلے کے مقابلے زیادہ بڑھنے کا خدشہ ہے اور یہ لہر پہلی سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔

جمعے کے روز سے شروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن میں لوگوں کو صرف ضروری کام کاج اور میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر سے باہرنکلنے کی اجازت ہوگی۔ غیر ضروری کاروبار مثلاً ریستوراں اور شراب خانے بند رہیں گے۔ تاہم اسکولوں اور فیکٹریوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ صدر ماکروں کا کہنا تھا کہ معیشت کو روکا نہیں جاسکتا۔

فرانسیسی صدر نے کہا ‘یہ وائرس اب اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے جتنی تیزی سے بدترین پیش گوئیوں میں بھی اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔ ملک میں ہسپتالوں کے آئی سی یو میں نصف مریض کورونا وائرس کے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ یہ پابندیاں یکم دسمبر تک لاگو ہیں اور ان کا ہر دو ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

یورپی یونین نے کورونا کی نئی لہر سے پیدا شدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیئر لائن نے بیلجئم سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ہمیں کورونا کی دوسری لہر پر انتہائی تشویش ہے۔‘ پیشے سے ڈاکٹر ارزولا کا کہنا تھا”اس مرتبہ ہمیں دو دشمنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک تو کورونا وائرس اور دوسری کووڈ۔19کی وجہ سے بڑھتی ہوئی تھکان۔”

انہوں نے متنبہ کیا کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین دستیاب ہونے میں ابھی مہینوں لگ سکتے ہیں۔

برطانیہ میں بھی حالات سنگین ہوگئے ہیں۔ بدھ کے روز 24701 نئے کیسز سامنے آئے اور 310 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ اٹلی اور اسپین میں بھی کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Share this:
EU Member Parliament, Hunger Strike
Previous Post یورپی یونین کے رکن پارلیمان کی بھوک ہڑتال جاری
Next Post فرانس: چرچ کے نزدیک حملہ، کم از کم دو افراد ہلاک
France Attack

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.