geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی میں زلزلہ، ہلاک شدگان کی تعداد 12 ہو گئی،419 زخمی

October 31, 2020 0 1 min read
Earthquake in Turkey
Share this:

Earthquake in Turkey

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک)ازمیر کے قصبے سفر حصار میں آئے 6.6 شدت کے زلزلے سے اب تک 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادارہ برائے ہنگامی حالت و آفات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 419 زخمی ہو چکے ہیں۔

ازمیر کے گورنر یاووز سلیم کوشگر نے کہا ہے کہ ملبے تلے سے اب تک ستر افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ زلزلہ آج سہ پہر دو بج کر اکیاون منٹ پر سفر حصار سے سترہ کلومیٹر دور سمندرمیں 16.54 کلومیٹر گہرائی میں آیا ۔

زلزلے کی وجہ سے ازمیر کے بورنووا اور بائیراکلی نامی علاقوں میں چار افراد زخمی حالت میں ملبے سے نکالے گئے جبکہ سفر حصار میں زلزلے سے سمندر میں جزوی سونامی کی کیفیت پیدا ہوئی اور پانی بعض گلیوں میں پہنچ گیا ۔

صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اپنے تمام امکانات کو عوام کےلیے وقف کرے گی اور تمام ادارے اور متعلقہ وزرا اس وقت متاثرہ علاقے میں ہیں۔

صدارتی شعبہ اطلاعات نے بھی کہا ہےکہ صدر ایردوان نے ازمیر کے گورنر اور ازمیر کے ناظم اعلی تنج سوئیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتےہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے نے ٹوئٹ میں اس زلزلے پر عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتےہوئے حکومت کے مکمل تعاونکا یقین دلایا ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی اپنی ٹویٹ میں ازمیر کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام اداروں کے ہمراہ اس وقت سفر بستہ ہے اور امدادی کاروائیوں میں مدد کےلیے متعلقہ ادارے بر سر پیکار ہیں۔

ترک اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شان توپ نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت سے وابستہ تمام ادارے متحرک ہیں اور میں ازمیر کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے بھی اپنی ٹویٹ میں ترک عوام سے اظہار ہمدردی کرتےہوئے کہا ہے کہ نقصانات کا صحیح اندازہ لگانے اور ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،تمام سرکاری ادارے عوام کے ساتھ ہیں۔

اس دوران وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد قرم نے بھی اس زلزلے سے متعلق کہا ہے کہ بورنووا اور بائراکلی میں پانچ عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں ،ملبے تک افراد موجود ہیں،تمام متعقہ وزارتی حکام اس وقت ازمیر اور اس کے قصبوں کی جانب سفر بستہ ہیں جو کہ عوام کے زخموں کو مندمل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا ہے کہ اس وقت ازمیر کے علاقوں بورنووا اور بائراکلی میں چھ عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے جبکہ دیگر اضلاع اوشاق، دینیزلی،منیسا،بال قصر،آئیدن اور موعلا میں بعض عمارتوں میں دراڑیں پڑی ہیں لیکن جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو نے بھی بتایا کہ زلزلے کے بعد ذرائع نقل و حمل کی آمدور فت میں کسی قسم کا خلل ہیدا نہیں ہوا ہے۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے بھی بتایا کہ ہمارا عملہ بھی ازمیر میں سفر بستہ ہو چکا ہے جبکہ گیس اور پانی کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

وزارت دفاع نے بھی زلزلے کے باعث ہنگامی مرکز قائم کرتے ہوئے علاقے میں دو ایمبولینس ہیلی کاپٹر روانہ کیے ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب تک 38 ایمبولینسیں،پینتیس طبی امدادی ٹیمیں اور دو ایمبولینس ہیلی کاپٹر علاقے میں سفر بستہ ہیں ۔

عوامی جمہوری پارٹی کے صدر کمال قلیچ دار اولو نے بھی ازمیر بلدیہ کے ناظم اعلی تنج سوئیر سے زلزلے کے باعث ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تنج سوئیر نے بتایا ہے کہ اب تک بیس کے قریب عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے۔

استنبول کے گورنر علی یرلی قایا نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ استنبول میں زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،ازمیر کے ہم وطنوں کے لیے دلی ہمدردی کے جذبات رکھتاہوں۔

ایدیرنے، قرق قلعہ اور تیکری داع میں زلزلے کے جھٹکے محسووس کیے گئے جہاں سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ادار برائے ہنگامی حالات و آفات کی ویب سائٹ کے مطابق، تین بجکر ایک منٹ سے اب تک ازمیر میں 4.1 ،4.8 اور 6 شدت کے جھٹکے مزید محسوس کیے گئے۔

Share this:
Umrah
Previous Post بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز کل اتوار سے ہو گا
Next Post فرانس میں تین افراد کے قاتل تونسی کی تازہ تصویر اور معلومات
Brahim Aoussaoui

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.