geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب پر وزیراعظم اپوزیشن پر خوب برسے

November 1, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

گلگت بلتستان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پوری منصوبہ بندی سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

گلگت بلتستان کے 73 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اسکاؤٹس اور شہداء نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی وجہ سے یہاں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتا لیکن یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں اوپر لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور پاکستان سے سب سے زیادہ نفرت کرنے والی حکومت آئی ہے، بی جے پی کی حکومت نے کشمیر میں جو ظلم کیا، وہ آج سے پہلے کسی بھارتی حکومت نے نہیں کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری منصوبہ بندی سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی جا رہی ہے، ان دہشت گردوں کے سامنے ہماری سیکیورٹی فورسز کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ہے، آج ہمارا وہ حال نہیں ہے کہ جو کئی مسلمان ملکوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت صرف دہشت گردی کے ذریعے ہی نہیں بلکہ ملک میں شیعہ سنی انتشار بھی پھیلانا چاہتے تھے لیکن میں داد دیتا ہوں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کہ انہوں نے بھارت کے ان عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم بنتے ہی اعلان کیا تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو لوٹا ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا، آج یہ چور اور ڈاکو اکٹھے ہو گئے ہیں اور ملکی ریاستی اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا میں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے تو حلقے کھول دو لیکن یہ بھاگ گئے، ان لوگوں نے مجھے معیشت اور الیکشن پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ایف اے ٹی ایف اور کورونا کے معاملے پر بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے اب آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں، اگر یہ چور اور ڈاکو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف بول رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ میرا انتخاب بالکل ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان میر جعفر اور میر صادق نے پہنچایا، یہ وہ غدار تھے جنہوں نے مسلمانوں کو اندر سے نقصان پہنچایا، آج ہم پاکستان کے میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق کو دیکھ رہے ہیں، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے پر مجھے دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آئے اور یہ (ایاز صادق) آج کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے ڈر کر بھارتی پائلٹ کو حوالے کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ عمران خان انہیں این آر او دے دے لیکن پوری قوم کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

قوم دیکھے گی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے: عمران خان
انہوں نے کہا کہ جب عدلیہ نے حدیبیہ ملز کیس میں ان کے حق میں فیصلہ دیا تو ٹھیک اور جب عدلیہ ان کے خلاف فیصلہ دے تو یہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی پر اتر آتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈال کر این آر او لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہمارا سارا زور ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے پر تھا لیکن اب قانون کی بالادستی پر اتنا ہی زور لگاؤں گا اور ریاستی اداروں کو خود دیکھوں گا، قانون کی بالادستی کا مطلب ہے کہ اگر ایک طاقتور چوری کرتا ہے تو اس کو بھی اسی طرح سزا ملے جس طرح کمزور کو ملتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم دیکھے گی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan and Emmanuel Macron
Previous Post خاکوں پر مسلمانوں کا غصہ قابل فہم ہے مگر تشدد نہیں، ماکروں
Next Post تھر: پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث کمزور دماغ کے بچوں کی پیدائش میں اضافہ
Thar Children

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.