geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جھوٹ کا ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان جیت لیتے، امیر جماعت اسلامی

November 1, 2020 0 1 min read
Siraj ul Haq
Share this:

Siraj ul Haq

باجوڑ (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔

باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے قبائلی عوام کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ پچھلے الیکشن میں جبر سے عوام کا راستہ روکا گیا ۔ جس کی وجہ سے آج عوام کا نقصان ہورہا ہے، امریکا اور بھارت نے الیکشن میں ہماری ہار پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ موجودہ حکومت نے 22 کروڑ عوام اور قبائلیوں سے دھوکا کیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں جو ہوتا تھا وہ سلیکٹڈ کے حکومت میں بھی ہورہاہے، جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی تباہ کردیا، موجودہ حکومت میں مدرسہ اور مسجد محفوظ نہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے، موجودہ حکومت میں صرف چند افراد کے مفادات محفوظ ہیں۔ میں سرمایہ داروں کے لئے نہیں غریب عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے لئے میدان میں نکل آیا ہوں، میرے ساتھ مافیا نہیں بلکہ دیانتدار اور ایماندار لوگ ہیں۔ میں عدالتوں میں انگریز کے نظام کی بجائے قرآن کریم کا نظام دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں اس ملک میں سودی نظام کی بجائے اسلام کا نظام لانا چاہتا ہوں۔ میں وہ نظام لانا چاہتا ہوں جس میں غریب کسان حکمرانوں سے اپنا حق پوچھ سکے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فرانس کو جواب دینے کے لیے بہادر قیادت درکار ہے، عمران خان پریشان ہیں کہ عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جائے یا امریکا اور یورپ کے ساتھ، ہم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ، ہم بہت جلد پشاور اور اسلام آباد کا بھی رخ کریں گے، ہم مولانا فضل الرحمان کی طرح اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے، جب جائیں گے تو واپس اس وقت تک نہیں آئیں گے جب مطالبات منظور نہیں ہوتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو دیئے جانے والے دودھ کے فیڈر پر ہے۔ ایف ٹی اے ایف اور آئی ایم ایف کے دباؤ میں جو قوانین بنائے گئے ان میں پی ڈی ایم نے حکومت کا ساتھ دیا۔

Share this:
Canada Police
Previous Post کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار پر تلوار بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک 5 زخمی
Next Post آج کی حکومت کٹھ پتلی یا انتخابی
PTI Government

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.