geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی زلزلہ: ازمیر اور سیموس میں ملبے تلے افراد کی تلاش تیسرے روز بھی جاری، کم از کم 64 ہلاک

November 2, 2020 4 1 min read
Turkey Earthquake
Share this:

Turkey Earthquake

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) جمعہ کے روز آنے والے شدید زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 64 ہو گئی ہے۔

ترکی میں اب تک 62 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو نوجوان یونان کے جزیرے سیموس میں ہلاک ہوئے ہیں۔

درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

33 گھنٹے تک ملبے تلے دبے رہنے کے بعد ایک 70 سالہ شخص کو اتوار زندہ نکال لیا گیا ہے۔

زلزلہ پیمائی کے امریکی ادارے یو ایس جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات تھی لیکن ترکی کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6۔6 تھی۔

چونکہ زلزلہ کا مرکز زمین میں زیادہ گہرا نہیں تھا، اس لیے سمندر میں اٹھنے والی بلند لہریں یونان اور ترکی کےجزیروں سے ٹکرائیں۔

33 گھنٹے تک ملبے تلے دبے رہنے کے بعد ایک 70 سالہ شخص کو اتوار زندہ نکال لیا گیا ہے

اتوار کو تیسرے روز بھی امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری رکھی۔ ہزاروں کارکن اتوار کو بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔

ترکی کے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی میں اب تک 62 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ 900 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں، تاہم زیادہ تر کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد انتہائی نگہداشت میں داخل کیے گئے ہیں۔ زندہ بچ جانے والے لوگوں میں خوراک تقیسم کی جا رہی ہے اور جو لوگ اپنے گھروں میں واپس نہیں جا سکتے، ان کے لیے ہزاروں خیمے قائم کر دیے گئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجکر 51 منٹ پر آیا تھا اور اس کا مرکز یونان کے جزیرے سیموس پر واقع کارلوواسی کے قصبے سے 14 میل دور تھا

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتے کا کہنا تھا کہ 26 ایسی عمارتیں جو زلزلے سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، انھیں گرا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’زلزلہ لوگوں کو ہلاک نہیں کرتا، بلکہ لوگ عمارتیں گرنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔‘

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ہر قیمت پر ’سردیاں اور بارش شروع ہونے سے قبل اپنے ازمیر کے بھائی بہنوں کے زخم بھرنے کی‘ کوشش کرے گی۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجکر 51 منٹ پر آیا تھا اور اس کا مرکز یونان کے جزیرے سیموس پر واقع کارلوواسی کے قصبے سے 14 میل دور تھا۔

زلزلہ پیمائی کے امریکی ادارے یو ایس جیولوجیکل کا کہنا تھا کہ زلزلہ سطح زمین سے 21 کلومیٹر نیچے آیا جبکہ ترک حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بحیرۂ ایجیئن کے ساحل پر واقع شہر ازمیر میں ہوا جہاں بہت سے لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر گلیوں اور بازاروں میں نکل آئے۔

ایک ریٹائرڈ برطانوی استاد کرس بیڈفورڈ، جو ازمیر کے مغرب میں اُرلا کے مقام پر رہتے ہیں، انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’زلزلہ واقعی بہت شدید تھا، اتنا شدید کہ لگتا تھا ہر چیز آپ کے پاؤں تلے سے نکل رہی ہے۔ اپنے بچوں کے ساتھ بھاگ کر گھر سے نکلنا ایسے ہی تھا جسے آپ نشے میں ڈگمگا رہے ہوں۔‘

زلزلے کے بعد سمندر کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ازمیر میں سیلاب کی اطلاعات تھیں اور ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی وھیل چیئر سیلابی پانی کی زد میں آ کے الٹ گئی۔

ازمیر ترکی کا تیسرا بڑا شہر ہے اور اس کی آبادی تیس لاکھ کے قریب ہے۔ یاد رہے کہ ترکی اور یونان دونوں زلزلوں کی فالٹ لائین پر واقع ہیں اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

یونان کے جزیرے سیموس میں دو نوجوان اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان پر دیو ار گر پڑی۔ 45 ہزار نفوس پر مشتمل اس جزیرے پر آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک چھوٹا سمندری طوفان یا سونامی بھی جزیرے کی بندرگاہ اور ساحلوں سے ٹکرایا تھا اور یہاں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ یونانی حکام نے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 7 بتائی۔

مقامی صحافی منوس سٹیفناکس نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہمیں بہت شدید جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔ ایک دوسرے صحافی فرید عطا کا کہنا تھا کہ ’سمندر کے سامنے واقع مقامات پر خاصا نقصان ہوا۔ زلزلے کے بعد یہاں بہت سی دکانیں ختم ہو چکی ہوں گی۔‘

یونان کے وزیر اعظم مسٹر مِتسوتاکیس نے زلزلے پر ترکی کے صدر سے تعزیت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ہمارے جو بھی اختلافات ہوں، یہ ایک ایسا وقت ہے جب ہمارے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔‘

اس کے جواب میں ترک صدر اردوغان نے ٹویٹ میں کہا کہ ’ترکی بھی ہمیشہ کی طرح یونان کے زخموں پر مرہم رکھنے میں مدد گار ہوگا۔ زندگی میں بہت سی دوسری چیزوں کی نسبت یہ بات زیادہ اہم ہے کہ مشکل گھڑی میں دونوں ہمسائے آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔‘

Share this:
Donald Trump and Joe Biden
Previous Post امریکی صدارتی انتخاب 2020: ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے کس کی جیت پاکستان کے لیے بہتر ہو گی؟
Next Post کراچی میں جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
Jamaat-e-Islami March

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.