geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویانا حملے میں مارا گیا دہشت گرد شام گیا تھا، سزا یافتہ تھا

November 3, 2020 0 1 min read
Vienna Attacks
Share this:

Vienna Attacks

ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹرین دارالحکومت ویانا میں کل رات ایک دہشت گردانہ حملے میں مارا جانے والا حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے شام گیا تھا اور سزا یافتہ بھی تھا۔ اس حملے میں مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے۔

آسٹریا کے دارالحکومت سے منگل تین نومبر کو ملنے والی رپورٹوں میں ملکی وزیر داخلہ کارل نیہامر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات خونریز حملے کے دوران جو حملہ آور پولیس کے ہاتھوں مارا گیا، وہ شدت پسند تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش میں شمولیت کے لیے شام بھی گیا تھا۔

اس جرم میں اسے اپریل 2019ء میں 22 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ کارل نیہامر نے آسٹرین نیوز ایجنسی اے پی اے کو بتایا کہ اس مشتبہ دہشت گرد کو گزشتہ برس دسمبر کے اوائل میں پیرول پر رہا کر دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ کارل نیہامر کے مطابق اس حملہ آور کی عمر 20 سال تھی اور وہ آسٹریا اور شمالی مقدونیہ کی دوہری شہریت رکھتا تھا۔ نیہامر کے بقول یہ شدت پسند واضح طور پر دہشت گرد تنظیم داعش کا ہمدرد اور ہم خیال تھا اور ماضی میں اس تنظیم میں شامل ہو کر اس کی طرف سے لڑنا بھی چاہتا تھا۔

حکام نے اس حملے سے متعلق وسیع پیمانے پر جاری چھان بین کو ناکامی سے بچانے کے لیے مارے گئے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب آسٹریا میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے۔

ویانا میں حکام اس حملے کو ابتدائی تفتیشی نتائج اور مارے جانے والے حملہ آور کے ذاتی پس منظر اور ریکارڈ کے باعث واضح طور پر ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دے رہے ہیں۔ سرکاری بیانات کے مطابق پیر دو نومبر کی رات ویانا میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ کے قریب کیے گئے اس حملے میں حملہ آور کے علاوہ چار افراد مارے گئے جبکہ 17 زخمی ہوئے۔ ویانا پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ مارا جانے والے حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے رات آٹھ بج کر نو منٹ پر ہلاک ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ نیہامر نے بتایا، ”مرنے والوں میں دو خواتین تھیں اور دو مرد۔‘‘ اس شوٹنگ کے باعث جو تقریباﹰ ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوئے، طبی ذرائع کے مطابق ان میں سے سات کی حالت تشویش ناک ہے۔ ویانا ہسپتال سروس نے بتایا کہ باقی دس زخمیوں میں سے کسی کی جان خطرہ میں نہیں۔ زخمیوں میں ایک 28 سالہ پولیس افسر بھی شامل ہے، جس کی زندگی اب خطرے میں نہیں ہے۔

ویانا شہر کے اندرونی حصے میں پیر کی شام آٹھ بجے سے کچھ ہی دیر بعد شروع ہونے والے اس خونریز حملے میں حکام کا خیال ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو یا اس سے بھی زیادہ تھی۔ اسی لیے مارے جانے والے شدت پسند کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملکی پولیس نے بتایا کہ آج منگل کی صبح تک مجموعی طور پر پندرہ گھروں کی تلاشی لی گئی، جس دوران متعدد ایسے افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا، جو ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے حملہ آور کے ساتھ رابطے میں تھے۔

دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔ سن 2018 کے دوران افغانستان میں 1443 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 7379 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔ 83 فیصد ہلاکتیں طالبان کے کیے گئے حملوں کے سبب ہوئیں۔ طالبان نے پولیس، عام شہریوں اور حکومتی دفاتر کو نشانہ بنایا۔ داعش خراسان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ افغانستان کا جی ٹی آئی اسکور 9.60 رہا۔

آسٹرین چانسلر سباستیان کُرس کے مطابق، ”ہم اپنے ملک کے وفاقی دارالحکومت میں ایک قابل مذمت دہشت گردانہ حملے کا شکار ہوئے ہیں۔‘‘ وفاقی حکومت نے آج منگل کے روز ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کر دیا، جس دوران جمعرات کی رات تک تمام سرکاری اور عوامی عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اس حملے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آج منگل کی دوپہر پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

Share this:
Military Operation
Previous Post مالی میں فرانسیسی فضائی حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک
Next Post امریکی الیکشن، ووٹنگ شروع
Joe Biden and President Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.