geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے انکاری، مظاہروں کے پیچھے کون ہے؟

November 7, 2020November 7, 2020 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں حکام نے نومبر میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔ لیکن بعض حلقوں میں سماجی پابندیوں کی مخالفت بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے مظاہرے متوقع ہیں۔

لاک ڈاؤن کے خلاف جون اور جولائی میں بھی جرمن شہروں میں بڑے بڑے مظاہرے دیکھے گئے۔ سماجی پابندیوں کے خلاف غم و غصہ ایک تحریک کی شکل اختیار کرتا نظر آرہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔

یہ سب ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب جرمنی میں کورونا کے روزانہ نئے کیسز کی تعداد بیس ہزار تک پہنچ چکی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ملک میں وائرس سے اموات کی تعداد گیارہ ہزار کے قریب ہیں۔

صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور جوں جوں اموات بڑھیں گی خطے کو “کٹھن” حالات کا سامنا ہوگا۔

حکام کے مطابق پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے مخالف تحریک ملک کے پچاس شہروں اور قصبوں تک پھیل چکی ہے۔ اس میں شامل لوگوں کا تعلق طرح طرح کی سیاسی سوچ رکھنے والے گروہوں سے نظر آتا ہے۔ ان میں انتہائی دائیں بازو اور انتہائی بائیں بازو کے لوگوں کے ساتھ سازشی نظریات میں یقین رکھنے والے حلقوں کی بھی خاصی تعداد دیکھی گئی ہے۔

کئی لوگوں کو وائرس اور حکومتی اقدامات کے بارے میں کچھ خاص معلومات نہیں تھیں اور وہ بظاہر سنی سنائی باتوں پر اشتعال انگیزی کرتے نظر آئے۔

تحریک کے حمایتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ کورونا کی آڑ میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرے۔ ان کا موقف ہے کہ وہ جرمن آئین کے تحت اپنے حقوق کے لیے یہ مزاحمت کررہے ہیں اور جلسے کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔

مظاہرین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ جمہوری جدوجہد میں یقین رکھتے ہیں۔ لیکن جرمن حکام کو تشویش ہے کہ اس تحریک میں شامل لوگ آئینی حقوق کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور پرتشدد مظاہروں کی طرف جا سکتے ہیں۔

جرمن وزارت دفاع کےایک ترجمان نے کہا، “کورونا سے انکاری ان مظاہرین کا میڈیا، پولیس اور اپنے مخالفین کی طرف رویہ سخت اور زبانی طور پر قدرے جارہانہ ہوتا جا رہا ہے۔”

حکام کا خیال ہے کہ اس تحریک میں شامل گروہ حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

لیکن ان تحفظات کے باوجود حکومت اگر چاہے بھی تو ان مظاہروں پر پابندی نہیں لگاسکتی۔ چند مہینے پہلے دارالحکومت برلن میں حکام نے کورونا کے باعث ایسی ریلیوں کی اجازت دینے سے انکار کرنے کی کوشش کی لیکن پھر عدالتی احکامات کے تحت انہیں ان کی اجازت دینی پڑی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جرمن آئین کی پاسداری حکومت کا فرض ہے۔ تاہم اگر مظاہرین نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور شہریوں کے لیے خطرہ بنے تو انہیں روکنے اور منتشر کرنے کے لیے پولیس کو حرکت میں لایا جا سکتا ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post اگر صرف قانونی ووٹوں کی گنتی ہوئی تو بآسانی صدارتی انتخابات جیت جاؤں گا: ٹرمپ
Next Post امریکی صدارتی انتخابات؛ جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ لیکر ٹرمپ سے آگے
Trump and Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.