geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پرواز دبئی میں لینڈ کر گئی

November 10, 2020 1 1 min read
Fly Dubai
Share this:

Fly Dubai

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اسرائیلی سیاحوں کو لے کر فلائی دبئی کی پہلی پرواز متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ فلائی دبئی نامی اس ایئرلائن نے سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

سفارتی معاہدے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات معمول پر لانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔ فلائی دبئی کی پہلی پرواز اسرائیلی سیاحوں کو لے کر گزشتہ روز شام کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُتری۔ اس ایئرلائن نے اتوار کی صبح ایک بوئنگ طیارہ ان مسافروں کو لینے کے لیے تل ابیب بھیجا تھا۔

دبئی کی بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی نے چند روز پہلے ہی تل ابیب کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ پہلی باقاعدہ تجارتی سروس ہے۔

جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ ایئرلائن ہر ہفتے چودہ پروازیں چلائے گی۔ روزانہ ایک پرواز تل ابیب جائے گی اور وہاں سے واپس آئے گی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات براہ راست پروازوں میں ویزہ فری انٹری کا معاہدہ بھی کر چکے ہیں۔ مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک تھا۔

فلائی دبئی کی یہ پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خلیج فارس کے اوپر سے گزر کر دبئی پہنچی ہے۔ حکام نے اسرائیلی سیاحوں کی آمد کا مقصد دبئی میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا بتایا ہے، جسے کورونا وباء کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین حال ہی میں دیگر پروازیں بھی آتی جاتی رہی ہیں لیکن ان کا مقصد تاجروں اور حکومتی شخصیات کو لانا اور لے جانا تھا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین پس پردہ تعلقات تو ایک عرصے سے ہیں لیکن باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات ابھی چند ہفتے قبل ہی قائم کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بدلے امریکا نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جنگی طیارے فروخت کیے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں فلسطین کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلسطینی متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو ‘پیٹھ میں خنجر گھونپنے‘ کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

Share this:
Vaccine
Previous Post روس کا بھی 90 فیصد مثبت نتائج کی حامل ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ
Next Post ہماری ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے، جرمن اور امریکی کمپنی
Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.