geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اس وقت سے ڈرنا چاہیے

November 10, 2020 1 1 min read
Poverty
Share this:

Poverty

تحریر : ایم سرور صدیقی

میری نظریں آج بھی ان تین خبروں پر جمی ہوئی ہیں جنہیں پڑھ کر دل اداس اور آنکھوں میں نمی تیر تیر جاتی ہے یہ خبریں حالات کے جبر کا شکار ہونے والوں کا نوحہ لھی ہیں، غم کے ماروں کا ماتم بھی۔ اورحالات کی سنگینی کاا علان بھی۔یہ موجودہ سسٹم کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی یہ خبریں بتاتی ہیں کہ آج عام آدمی پر کیا بیت رہی ہے ان کی عکاس بھی ہیں اور ہماری اجتماعی بے حسی پر ماتم کرتی یہ خبریں کسی مہذب معاشرے میں رونما ہوتیں تو شرم کے مارے حکمران اپنے ضمیر کی آواز پر مستعفی ہونے پر مجبورہوجاتے لیکن اسلام کے نام پر بننے والی مملکت ِ خداداد میں نہ جانے ایسے کتنے واقعات ظہورپدیرہوتے ہیں اور کسی کے سر پرجوںتک نہیں رینگتی پہلی خبر اتنی بھیانک ہے پڑھنے کے بعد کئی گھنٹے نیندہی نہ آئی گلتا تھا کلیجہ پھٹ جائے گا یا زمین شق ہوجائے جہاں اس قدراستحصالی نظام میں ہم جی رہے ہیں اسے یقینا جینانہیںکہاجاسکتا کڑھنا،سسکنا،تڑپنا شایدبہترالفاظ ہوں ایک سال پرانی دلخراش خبریہ تھی کہ میرپور خاص میں بچے کی میت لے جاتے ہوئے موٹرسائیکل کو حادثے کے باعث بچے کے والد اور چچا جاں بحق ہوگئے۔

ہسپتال سے بچے کی میت لے جانے کے لئے ایمبولینس دینے سے انکار پر لواحقین نے موٹرسائیکل پر میت لے جانے کا فیصلہ کیا فاصلہ زیادہ ہونے کے سبب راستے میں میت اکڑ گئی تو توازن برقرار نہ رہ سکا اور حادثہ ہو گیا جس پر مرحوم کے والد اور چچا جاں بحق ہو گئے معلوم یہ ہوا کہ سول ہسپتال میں بچے کے انتقال پر میت لے جانے کے لئے والدین نے ایمبولنس مانگی تھی ، مگر سول ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولنس کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے ان سے پیسے طلب کئے بچے کے نانا کا کہنا ہے ایمبولینس کے ڈرائیور نے 25 سو روپے مانگے، ہماری جیب میں صرف 300 روپے تھے، بہت منتیں کیں لیکن ایمبولینس کا ڈرائیور نہیں مانا، جس پر میت کو موٹر سائیکل پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان میں انکوائریاں ہوتی رہتی ہیں یہ انکوائریوں کی حیثیت کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ جیسی ہے آپ ذراتصورکی آنکھ سے دیکھیں جس گھرمیں ایک کی جگہ تین تین لاشیں پہنچی ہوںگی اس خاندان پر کیا قیامت بیتی ہوگی وہی جانتاہے دوسری خبر جڑانوالہ کی ہے جہاں رکشے کا کرایہ نہ ہونے پر زچہ کی حالت غیر ہوگئی گھر میں ہی بچے کو جنم دیدیا چکو موڑ کی رہائشی خاتون زوجہ شفقت کے پاس زچگی کا عمل قریب آیا تو رکشے ڈرائیور کو دینے کیلئے بیس روپے بھی نہ نکلے جس پر خاتون نے اپنی غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر گھر کی دہلیز پر ہی بچے کو جنم دے ڈالا وہ تو بھلا ہواہل علاقہ کا جنہوںنے زچہ و بچہ کی حالت غیر ہونے پر اسے سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹرز نے سرتوڑ کوششوں کے بعد دونوں کی جان بچ گئی حکمرانوں کو ایسی خبریں سن کریا پڑھ کر شرم بھی محسوس نہیں ہوئی۔

آج غریبوں کی یہ حالت ہے کہ ان کے پاس بچوں کی ولادت اور علاج معالجہ کے لئے بیس روپے بھی نہیں ہیں اور حکمرانوں نے اپنے لئے دولت کے انبار اکھٹے کرلئے ہیں ان کی ہوس ابھی تک ختم نہیں ہوئی تیسری خبر میں کہا گیا ہے کہ صلا ح الدین کی موت پولیس تشدد سے ہوئی، فرانزک رپورٹ میں تصدیق کردی گئی یعنی اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین کو پولیس نے روایتی تفتیش سے مارڈالا مرحوم پر تشدد کے باعث جسم کے مختلف حصوں میں خون کے لوتھڑے جمع ہوجانے ، پھیپھڑوں پر لگنے والی ضربات کے باعث سانس کی بندش ہلاکت کا باعث بنی پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں موت کی تشدد سے جسم میں خون کے جمع ہوجانے والے لوتھڑے اور پھیپھڑوں پر لگنے والی ضربات ، سانس کی بندش کے باعث ہوئی ہے۔ صلاح الدین پر کئے جانے والے مبینہ پولیس تشدد پر ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تینوں واقعات دل دہلادینے والے ہیں۔

میرپور خاص میں ہسپتال کے عملہ ایمبولینس ڈرائیور اور شیخ زاید ہسپتال کے ایم ایس کو جس نے صلاح الدین کی رپورٹ میں یہ لکھا کہ وہ طبعی موت مرا ہے ان سب کو انسانی حقوق کی تذلیل کا عالمی ریوارڈدیاجائے یہ ان کا حق بنتاہے پاکستان میں بااختیارلوگوںکا عوام پر اتناظلم،اتنی بے حسی اور اس قدر بے شرمی اتنی ڈھٹائی اور عام آدمی کی اتنی بے بسی۔۔ اتنی غربت کہ وہ لقمے لقمے کو ترس ترس جائیں پھر بھی ان کیلئے کوئی مسیحا نہ ہو،دورکہیں بہت دور تلک کوئی روشنی کی کرن نہ کوئی ٹمٹماجگنو۔ ایسے نہ جانے کتنے واقعات ہمارے بے حس معاشرے میں بکھرے پڑے ہیں مظلوموں کی کہی ان کہی کہانیاں اب کون سنتا ہے پیپلزپارٹی ہویا مسلم لیگ ن یا پھرتحریک ِ انصاف سب جماعتوں کے ارکان ِ اسمبلی اور کارکن اپنے اپنے چوروں کے وفاع میں لگے رہتے ہیں ایسے ہی لوگوں بنارے کہا گیا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے حالات کے جبرکا شکار ہونے والوںکا نوحہ دیکھکر دل سے دعا نکلتی ہے اے اللہ آج پھر غریبوںکو کسی عمر کی تلاش ہے تاکہ کوئی ان کے دکھ سننے والا بھی ہو کوئی ہاڑے ،کوئی دکھڑے سننے والا بھی ہو کوئی غریبوںکے آنسو پوجھنے والا بھی ہو ہم پررحم فرما ہمیں اپنے ان حکمرانوں سے کوئی امیدنہیں ہماری دعائیں قبول فرما کوئی عمر ثانی عطاکر اس کے بغیرظلمت کی یہ کالی رات ختم ہونے والی نہیں ہے ورنہ لوگ اس سسٹم ،ایسی جمہوریت اور استحصالی نظام کے خلاف ا ٹھ کھڑے ہوئے تو پھر کچھ نہیں بچے گا دریا جھوم اٹھے تو سب کچھ بہا کر لے جائیں گے کچھ باقی نہیں بچے گا اشرافیہ کو اس وقت سے ڈرنا چاہیے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Coronavirus Death
Previous Post کورونا وبا سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 7000 ہو گئی
Next Post کورونا کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے: ڈاکٹر عطاء الرحمان
Dr. Ata-ur-Rehman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.