geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اعلی فلسطینی مذاکرات کار کورونا وائرس سے ہلاک

November 11, 2020 0 1 min read
Saeb Erekat
Share this:

Saeb Erekat

فلسطين (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطين کے کہنہ مشق اور اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات پینسٹھ برس کی عمر ميں انتقال کر گئے ہيں۔ ان کی وفات پر عالمی اور متعدد اسرائیلی رہنماؤں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صائب عریقات کی الفتح پارٹی کی جانب سے ان کی وفات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی اور اس کے بعد انہيں اکتوبر کے وسط ميں يروشلم کے ايک ہسپتال منتقل کر ديا گيا تھا۔ عریقات گزشتہ دو دہائيوں تک فلسطين کے چيف مذاکرات کار رہے اور انتقال سے قبل وہ فلسطينی لبريشن آرگنائزيشن (پی ایل او) کے سيکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

صائب عریقات ایک آزاد فلسطينی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں شامل سرکردہ شخصيات ميں سے ايک ہيں۔ صدر محمود عباس نے ان کے انتقال پر تين روزہ سوگ کا اعلان کيا ہے۔ صدر محمود عباس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”وہ ایک بھائی بھی تھے اور ایک اچھے دوست بھی، یہ فلسطین اور ہمارے لوگوں کا بہت بڑا نقصان ہے۔‘‘

مصر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے،” وہ ثابت قدمی سے لڑنے والے شخص تھے، جنہوں نے اپنی زندگی پوری تندہی سے فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول میں صرف کی۔‘‘ عریقات طویل المدتی اسرائیل فلسطینی مذاکرات کے معمار تھے اور یہ تنازعہ بات چیت سے حل کرنے کے حامی تھے۔ لیکن ان کا یہ خواب ان کی زندگی میں پورا نہیں ہو سکا۔

مغربی یروشلم کے ہداسا ہسپتال کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ماضی میں بھی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی حالت کورونا وائرس کے باعث انتہائی خراب ہو گئی تھی۔

عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس
وہ ایک مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر عبور رکھتے تھے۔ وہ عرب اسرائیل چھ روزہ جنگ کے سائے میں جوان ہوئے۔ سن انیس سو اکانوے کے بعد سے وہ ہر اس فلسطینی ٹیم میں شامل تھے، جس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کیے۔

وہ سن انیس سو ترانوے میں ہونے والے اوسلو معاہدے میں بھی شامل تھے لیکن ان کی تمام تر کوششوں کو نئی یہودی بستیوں کے قیام، مسلسل تشدد اور فلسطینیوں کے آپس میں اختلافات سے نقصان پہنچا۔ ابھی حال ہی میں جب اسرائیل کے متحدہ عرب امارات سے تعلقات قائم ہوئے تو صائب عریقات کا کہنا تھا کہ اس سے دو ریاستی حل کی موت واقع ہونے کے ساتھ ساتھ ‘بنیاد پرستی کو تقویت‘ ملے گی اور ‘امن کا قیام مزید مشکل‘ ہو جائے گا۔

اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ اور اسرائیل کی کی طرف سے مذاکرات میں نمائندگی کرنے والی زیپی لیونی کا کہنا ہے، ”عریقات نے اپنی تمام زندگی اپنے لوگوں کے لیے وقف کر رکھی تھی۔‘‘ زیپی لیونی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے، ”عریقات ہمیشہ کہتے تھے کہ امن ان کا مقصد ہے۔‘‘۔ جرمن وزیر خارجہ سمیت دنیا کے متعدد حکمرانوں اور سفارتکاروں کی طرف سے صائب عریقات کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

Share this:
Mustafa Motahhari
Previous Post ناروے میں ایران نواز مبلغ کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ
Next Post اسرائیلی پارلیمنٹ نے بحرین کے ساتھ طے پائے معاہدے کی منظوری دے دی
Israeli Parliament

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.