geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواہشات کی غلامی

November 11, 2020November 11, 2020 0 1 min read
Desires
Share this:

Desires

تحریر : ایم سرور صدیقی

درویش کے گرد حسب ِ معمول لوگوں کا ہجوم تھا ہر عمر کے افراد ہمہ تن گوش حکمت ودانش بھری باتیں سن کر سرہلارہے تھے۔ ایک شخص نے دوسرے کے کان میں سرگوشی کی ۔یہ درویش بھی کیا خوب ہوتے ہیں باتوں باتوںمیں معرفت کی ایسی بات کہہ جاتے ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتاہے۔۔دوسرے نے ناگواری سے اس کی طرف دیکھا ہونٹوںپر انگلی رکھ کر اسے خاموش رہنے کی تنبیہ کی اور اشارے سے ادھر متوجہ ہونے کو کہا۔ درویش اپنی دھن میں کہہ رہا تھا ۔خواہشیںپالتے رہنا کوئی برائی نہیں لیکن اپنے آپ کو خواہشات کا غلام بنا لینا انتہائی معیوب ہے آج لوگوںنے اپنے دل کو خواہشات کا قبرستان بنا لیا ہے جس کا اخلاقی،سماجی اور معاشرتی کوئی جواز نہیں حالانکہ خواہش کو ترقی کی جانب پہلا قدم کہا جا سکتا ہے۔ایک شخص نے سوال کیا جناب ! خواہش ترقی کی جانب پہلا قدم ہے تو خواہش میں برائی کیونکر آگئی ؟۔ درویش نے سر اوپر اٹھایا ان کے چہرے پر ہلکا سا تبسم تھا وہ گویا ہوئے آپ لوگوں نے وہ شعر سے ضرور سنا ہوگا جس میں شاعر نے کہا۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان مگر پھر بھی کم نکلے

اللہ کے بندوں خوب جان لو کچھ خواہشیں ایسی نامعقول ہوتی ہیں دنیا کو خبرہوجائے تو انسان ذلیل ہوکررہ جائے۔کچھ اتنی شرمناک کہ سال دو سال بعد اس کا خیال بھی آجائے تو خواہش رکھنے والا دل ہی دل میں خود شرمسارہونے پر مجبور ہوجائے۔ یہ رب العزت ہی ہے جو بھرم رکھ لیتاہے دل میں کیسے ہی خیال آرہے ہوں کیسی ہی خواہشیں پنپ رہی ہوں وہ درگذر کرتاہے اور خاک کا پتلے میں کتنا تکبر ۔۔کتنا غرور ہے جو انسان کو انسان بھی نہیں سمجھتا ہر وقت میں ۔۔میں کرتا پھرتاہے۔ اسی لئے میرا کہنا یہ ہے کہ دل میں خواہش ر کھنا برائی نہیں لیکن بری۔نامعقول اول جلول خواہشوںکی آبیاری کرتے رہنا گناہ کے مترادف ہے۔ ترقی کا سوچتے رہنا، معاشرے میں باوقار بننے کی تگ و دو ،بچوں کے بہتر مستقبل ،کاروبار کی بہتری کا خواب یہ سب خواہشیں ہی تو ہیں جس نے یہ راز پالیا سرخرو ہو گیا۔

بری خواہشوںسے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟ ۔ایک نوجوان نے استفسارکیا۔۔درویش کا چہرہ ایک دم چودھویں کے چاندکی طرح روشن ہوگیا اس نے نوجوان کی طرف انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا۔مثبت سوچ سے ہی دل و دماغ کو بری خواہشوںسے نجات مل سکتی ہے۔دراصل بری خواہشات نفس کی غلامی کا دوسرا نام ہے بناوٹ، نمودونمائش، سستی شہرت، مصنوعی عزت ، لالچ، دنیاوی آسائشوں کیلئے دوسروں سے مقابلے بازی،حسد سب کی سب بری خواہشیں ہیں۔۔دھوکہ ہے اپنے آپ کو فریب دینے والی بات ہے۔ درویش نے کہا ترقی سب کا حق ہے اس کی خواہش کرنا فرض ہے لیکن کسی دوسرے کی حق تلفی کرنا۔کسی اورکودھوکہ فریب دینا۔ ناجائز طریقے سے مال و متاع اکھٹا کرنا انتہائی معیوب ہے جو معبود کو پسند نہیں۔۔۔ میرا فلسفہ ہے اچھی خواہشیں پالنا شہدکی مکھیاں پالنے کے برابرہے جس کا صلہ شیریں ملتاہے۔”پھر۔ ایک شخص نے پوچھ ہی لیا ۔۔ہم جیسے دنیادارکیا کریں؟۔

بڑی سادہ سی بات ہے۔ درویش نے مسکراکر جواب دیا خواہش اور نیت میں بڑی مماثلت ہے نیت نیک ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے ثواب بھی ملتاہے۔ صلہ بھی۔ صلہ تو اسی دنیا میں ترقی و خوشحالی کی صورت میں مل سکتا ہے ثواب اگلے جہان میں اور انسان کو ان دونوں چیزوںکی اشد ضرورت ہے۔یادرکھو خواہش بڑی ظالم چیزہے۔۔ خواہشیں انسان کو رسوائی بھی دے سکتی ہیں۔ محبت بھی نفرت بھی ۔۔ خواہشیں مقدر بدل بھی سکتی ہیں خواہشوں کی کوئی انتہا نہیں ۔۔ خواہشات جس دل میں گھر بنا لیں اس کا سلسلہ لامتناہی دراز ہو جاتاہے جن بھوت چمٹ جائیں تو وہ انسان کو چھوڑکر جا سکتے ہیں خواہشیں دل سے نہیں جاتیں۔

اس لئے انسان کے لئے ضروری ہے کہ خواہشات کی تکمیل کیلئے کوئی ایسا گھنائونا کام نہ کرے کہ اس سے انسانیت کوشرم محسوس ہو اسے خود اپنے آپ سے شرمساری ہو ۔۔ خود اپنی نظروں میں آپ گرنا کنویں میں گرنے سے بدتر بلکہ بدترین ہے شاید تم نہیں جانتے کس کی حق تلفی کرنا اللہ کے نزدیک بہت برا جرم ہے اس سے بچنے کی ایک ہی صورت ہے مثبت سوچ۔یقین جانو مثبت سوچ ہی انسان کو گناہ سے بچاتی ہے اور گناہ سے بچتے رہنے میں عافیت پوشیدہ ہے جائو منادی کروادو خواہشوں کے جزیرے میں بھٹکنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا سرتاپا خواہشوں میں ڈوبے ،لتھڑے لوگ بھی کیا لوگ ہیں۔کیا وہ نہیں جانتے کہ سراب۔سراب ہوتاہے حقیقت نہیں اور حقیقت کے متلاشی نیک خواہشات کو اپنی طاقت بناکر ترقی کے زینے چڑھتے جاتے ہیں۔

یہ کہتے ہوئے درویش اٹھ کھڑا ہوااس نے آس پاس رکھے دئیے روشن کرنا شروع کردئیے درجنوں دئیے روشن ہو ئے تو ماحول پر چھائی تاریکی چھٹنے لگی اس نے انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے عقیدت مندوںسے کہا اچھی خواہشات بھی ٹمٹماتے ہوئے دئیے کی مانندہیں اچھی خواہش امید دل میں ایک ٹمٹماتا دیا روشن کردیتی ہے ہر دل میں ایسا ایک دیا ضرور روشن ہونا چاہیے یہ دیا روشن ہوگیا توبری خواہشوں سے چھٹکارا مل جائے گا اورجان لو کہ ہمار ی تلقین و نصیحت کا حق ادا ہو گیا۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post منی لانڈرنگ ریفرنس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
Next Post اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جانا
Writers

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.