geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاپان میں کورونا کا اقتصادی اثر: خودکشیوں میں اضافہ

November 11, 2020 0 1 min read
Japan Corona Suicide
Share this:

Japan Corona Suicide

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان میں، مسلسل چوتھے مہینے،اکتوبر میں بھی، خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں یہ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جاپان میں پچھلے چار مہینوں سے خودکشیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور گزشتہ اکتوبر میں یہ پانچ برس سے زیادہ عرصے کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سماجی ماہرین اس کے لیے کورونا وائرس کے اقتصادی مضمرات کو مورد الزام ٹھہرارہے ہیں، جس کا سب سے زیادہ شکار خواتین ہورہی ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں مجموعی طورپر 2153 افراد نے خودکشی کرلی جو کہ اس سے پچھلے ماہ یعنی ستمبر کے مقابلے 300 زیادہ تھی اور یہ مئی 2015 کے بعد سے کسی ایک ماہ کے دوران خودکشی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اکتوبر میں خودکشی کرنے والوں میں 851 خواتین شامل تھیں جو کہ 2019 میں اسی ماہ کے مقابلے میں 82.6 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری طرف مردوں کی خودکشی کی تعداد میں 21.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حالانکہ گزشتہ جولائی تک جاپان میں خودکشی کی تعداد میں مسلسل گراوٹ آرہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی صورت حال پر پڑنے والے اثرات کے سبب خودکشی کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے خواتین زیادہ متاثر ہوئی ہیں کیوں کہ ریٹیل یا سروس انڈسٹریز میں ملازمتیں کم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے بیشتر خواتین بے روزگار ہوگئی ہیں۔

حالانکہ جاپان میں قدیم زمانے سے ہی خودکشی کو شرمندگی یا توہین سے بچنے کے ایک طریقہ کار کے طورپر اپنایا جاتا رہا ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ، جی 7 میں جاپان کو ہی سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات کا ‘افسوس ناک امتیاز‘ حاصل ہے۔

تاہم 2003 میں جب جاپان میں 34427 لوگوں کے خودکشیوں کے واقعات درج ہوئے توملکی رہنماو ں کی فکر مندی میں اضافہ ہوگیا اور پالیسی سازوں نے 2007 میں خودکشی کے تدارک کے حوالے سے ایک جامع پروگرام تیار کیا۔

اس پروگرام کے تحت حکومت اور کارپوریٹ مشترکہ طور پر ایسے افراد اور گروپ کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے خودکشی کے خدشات زیادہ ہیں۔ وہ ان کی پریشانیوں کودور کرنے کی کوشش کرنے کے علاوہ انہیں مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود بھی خودکشی کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا ہے اور گزشتہ برس 20000 سے زیادہ لوگوں نے خودکشی کرلی۔

Share this:
Writers
Previous Post اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جانا
Next Post نگورونو کارا باخ میں روس نے اپنی امن فوج تعینات کر دی
Russia Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.