geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نگورونو کارا باخ میں روس نے اپنی امن فوج تعینات کر دی

November 11, 2020 2 1 min read
Russia Army
Share this:

Russia Army

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد روس نے خطے میں اپنی فوج تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ روس اس متنازعہ خطے میں مزید فوجی ساز و سامان بھیجنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

روس نے منگل 10 نومبر سے متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں اپنی امن فوج تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل آرمینیا اور آذربائیجان نے علاقے میں جنگ بندی سے متعلق ایک معاہدے پردستخط کر دیے تھے۔

روس اس علاقے میں تقریباً دو ہزار فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ، فوج بردار 90 بکتر بند گاڑیاں اور 380 دیگر فوجی گاڑیاں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ نگورنو کارا باخ میں چلنے والی تقریبا چھ ہفتوں کی جنگ کے دوران آذربائیجان نے اس کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے بعد آذربائیجان میں جہاں ہر جانب جشن کا سماں ہے وہیں آرمینیا کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ آرمینیا میں اس جنگ بندی اور معاہدے کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے حکومتی عمارتوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اپنے حکمرانوں کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس نے نگورنو کاراباخ کے آس پاس کے ان بیشتر علاقوں کو حاصل کر لیا ہے جو سن 1991 سے 94 کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اس کے ہاتھ سے نکل گئے تھے۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت آذربائیجان کا، خطے کے کلیدی شہر شوشا سمیت ان تمام علاقوں پر کنٹرول برقرار رہے گا، جس پر اس نے قبضہ کر لیا ہے جبکہ آرمینیا نے ایک معینہ وقت کے دوران خطے سے اپنی افواج کے انخلاء پر اتفاق کیا ہے۔

آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینین نے اس معاہدے کو بہت ہی تکلیف دہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عمل، ”میرے لیے ذاتی طور پر اور ہماری عوام کے لیے ناقابل بیان حد تک تکلیف دہ ہے۔” دوسری جانب آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ آرمینیا کی جانب سے یہ بالکل ‘مشروط تعبیداری’ یا گھٹنے ٹیکنے کے برابر ہے۔

اس دوران ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ انقراہ اور ماسکو ایک ساتھ مل کر، ”اس مشترکہ مرکز سے اس جنگ بندی کی نگرانی کریں گے جسے آذربائیجان نے آرمینیا کے قبضے سے چھڑانے والے علاقوں میں نامزد کیا ہے۔”

خطے میں امن قائم ہے
اس ہفتے پیر کے روز روس نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ آرمینیا کی سرزمین پر آذربائیجان کی سرحد کے پاس اس کا حملے میں کام آنے والے ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں سوار روسی فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے اور اسی واقعے کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا یا۔ آذربائیجان کی فوج نے روس سے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت بھی پیش کی تھی۔

سویت یونین کے دور کے خاتمے کے بعد سے ہی روس کے آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ قریبی رشتے رہے ہیں۔ اس معاملے میں وہ آرمینیا کا اتحادی ہے جبکہ ترکی آذربائیجان کا حامی ہے۔ آرمینیائی فوج کے ایک بیان کے مطابق خطے میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ ہوگیا ہے اور اس کے بعد سے علاقے میں قدرے امن کا ماحول ہے۔ بیان کے مطابق، ”محاذ جنگ کے علاقوں میں اب فعال فوجی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔”

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان تازہ لڑائی اس برس ستمبر میں شروع ہوئی تھی جس میں اب تک تقریبا 1400 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ لیکن باور کیا جاتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفین دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”سکریٹری جنرل کو اس بات پر اطمینان ہے کہ دشمنی کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روس کی کوشش کے لیے ہم بے حد شکرگزار ہیں۔ حقیقی معنوں میں تو اطمینان اس بات پر ہے کہ اس سے عام شہریوں کے مسائل اور مصائب کے ختم ہونے کے توقعات وابستہ ہوگئے ہیں۔”

Share this:
Japan Corona Suicide
Previous Post جاپان میں کورونا کا اقتصادی اثر: خودکشیوں میں اضافہ
Next Post ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان میں اہم رہنماوں سے ملاقاتیں
Jawad Zarif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.