geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خالی میدان میں جوش سے بھرے کرکٹرز سماں باندھنے کو تیار

November 14, 2020 1 1 min read
PSL
Share this:

PSL

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل چیمپئن کیلیے فیصلہ کن جنگ آج شروع ہو گی جب کہ خالی میدان میں جوش سے بھرے کرکٹرز سماں باندھنے کو تیار ہیں۔

مارچ میں پی ایس ایل 5 کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑنے کا وقت آگیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پہلے میچ میں پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 2ٹیمیں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کوالیفائر میں آمنے سامنے ہونگی۔

دوسرے مقابلے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی سائیڈز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ایلمنیٹر ون میں برتری ثابت کرنے کی کوشش کریں گی، کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی، ہارنے والی سائیڈ کو اتوار کے روز شیڈول میچ میں ایلمنیٹر ون کی فاتح ٹیم کیخلاف دوسرا موقع ملے گا۔ اس فارمیٹ کے تحت لاہور قلندرز اور پشاور زلمی میں سے کسی ایک کا سفر ہفتے کو ختم ہوجائے گا۔

منگل کو فائنل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5لاکھ ڈالر حاصل کرنے کا موقع ملے گا،ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کریں گے، ان کو ایڈم لیتھ، برینڈن ٹیلر، عمران طاہر، جوئے ڈینلی، جنید خان، خوشدل شاہ، محمد عرفان، روی بوپارہ، رائیلی روسو، شاہد آفریدی، سہیل تنویراور عثمان قادرکی خدمات میسر ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور اسکواڈ میں بابر اعظم، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، شرجیل خان اور وائن پارنیل جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

لاہور قلندرز کی کمان سہیل اختر کے سپرد ہے۔ انھیں تمیم اقبال، فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، سمت پٹیل، حارث رؤف، بین ڈنک و دیگر کا ساتھ میسر ہے۔ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کرینگے، کارلوس برتھ ویٹ، فاف ڈوپلیسی، حیدر علی، ہارڈس ویلجوئن، کامران اکمل، شعیب ملک اور یاسر شاہ بھی ٹیم میں موجود ہیں،طویل وقفے کے بعد میچز ہونے کی وجہ سے پلے آف مرحلے کیلیے درست کمبی نیشن کا انتخاب تمام ٹیموں کیلیے درد سر ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہت پْرجوش اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلیے پْرعزم ہیں،ہم لیگ مرحلے میں بہترپرفارمنس کا اعتماد لیے ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرینگے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہمارا اسکواڈ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

وسیم اکرم جیسے لیجنڈری کرکٹر کی رہنمائی کا بھرپور فائدہ اٹھاکر ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے کی کوشش ہوگی،خواہش ہے کہ فائنل میں لاہور سے مقابلہ ہو۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اخترنے کہاکہ بیٹسمینوں سے بہترین کارکردگی کی امید ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت باصلاحیت بولرز ہماری ٹیم کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے قائد وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے،میں اپنی کارکردگی سے قیادت کا حق ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 5میچز کے دوران اسٹیڈیمز تماشائیوں سے بھرے رہے۔ میزبان شہروں کے ساتھ ملک بھر میں بھی میلے کا سماں نظر آتا، اس بار روایتی ماحول تو نہیں ہوگا، بہرحال خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام تر خدشات کے باوجود چیمپئن کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کے بجائے میدان میں ہورہا ہے۔

دوسری جانب ٹیموں کی آمدورفت کے روٹس اور نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلیے پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے وینیو کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ایک ہیلی کاپٹر مسلسل اسٹیڈیم کے اطراف میں چکر لگاتا رہا،جمعے کی شب کمانڈوز کی جانب سے ریسکیو آپریشن کی خصوصی مشق ہوئی،اسپیشل فورس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اپنی ریہرسل مکمل کرلی ہے۔

Share this:
Dollars
Previous Post ایم ایل ون منصوبہ، چین سے 2.7 بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
Next Post اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے 6 بمبار ڈرون مار گرائے
Turkish Al-Maliki

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.