geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن کا ہیلری کلنٹن کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کرنے پر غور

November 14, 2020 1 1 min read
Joe Biden, Hillary Clinton
Share this:

Joe Biden, Hillary Clinton

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز ریپبلکن پارٹی کے سینئر قانون ساز ارکان پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اقتدار کی سرکاری منتقلی روکنے کی کوشش جاری رکھنے کے باوجود بائیڈن کو خفیہ بریفنگز حاصل کرنے کی اجازت دیں۔

ادھر ٹرمپ کی انتخابی مہم ایک قانونی حکمت عملی تشکیل دینے کی تگ و دو میں ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا غالب گمان نہیں کہ موجودہ صدر بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کو ویٹو کرنے کے لیے مرکزی ریاستوں میں مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کر سکیں۔

ریپبلکن پارٹی کی خاتون سینیٹر سوزان كولنز کے مطابق بائیڈن کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی آگاہی حاصل کر سکیں۔ اس لیے کہ یہ “اقتدار کی منتقلی کے عمل میں ایک اہم جز ہے”۔ کولنز نے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں تو انہیں قانونی تقاضوں کو ضرور پورا کرنا چاہیے تاہم موجودہ صدر پر لازم ہے کہ وہ اقتدار کی منتقلی میں تاخیر نہ کریں۔ اس لیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب صدر پہلے روز سے اقتدار سنبھالنے کی پوزیشن میں ہوں”۔

جو بائیڈن نے ایوان نمائندگان کی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیت کے لیڈر چاک شومر سے بھی بات چیت کی ہے۔ تینوں شخصیات نے زور دیا کہ کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج پر دستخط کیے جانے کی ضرورت ہے تا کہ رواں سال کے اختتام تک یہ قانون بن جائے۔ بائیڈن نے جمعرات کے روز پوپ فرانسس سے بھی بات چیت کی۔ بائیڈن جو کہ امریکا کے صدر بننے والے دوسرے کیتھولک ہیں انہوں نے غربت، ماحولیات کی تبدیلی اور ہجرت جیسے معاملات میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بائیڈن نے بدھ کے روز رونالڈ کلین کو وائٹ ہاؤس کے اہل کاروں کا چیف مقرر کیا تھا۔

پس پردہ نئی انتظامیہ اور عہدے داران کے تقرر کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر بحث آنے والے ناموں میں ایک اہم نام سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا بھی ہے۔ انہیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کیے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ ہیلری کو اس منصب پر فائز کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی اسٹیج پر امریکا کے نیچے آتے کردار کے بیچ عالمی تعاون کی قدر و قیمت باور کرائی جا سکے۔

Share this:
Hassan Rouhani
Previous Post امریکا کی ایران پر دباو کی پالیسی ختم ہونے والی ہے: روحانی
Next Post ایتھوپیا کا بحران: تیغرانیا سے شہری فرار ہو رہے ہیں
Ethiopian Crisis

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.