geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایتھوپیا کا بحران: تیغرانیا سے شہری فرار ہو رہے ہیں

November 14, 2020 1 1 min read
Ethiopian Crisis
Share this:

Ethiopian Crisis

ایتھوپیا (اصل میڈیا ڈیسک) ایتھوپیا کے دور دراز کے شمالی علاقے تیغرانیا میں جنگی حالات پیدا ہوچکے ہیں۔ اس علاقے کے شہری ہمسایہ ملک سوڈان میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

افریقی ملک ایتھوپیا کی فوج شمالی علاقے تیغرانیا (انگلش میں سرکاری نام ٹیگرانیا یا ٹیگرے)میں ممکنہ علیحدگی پسندی کی تحریک کے خاتمے کی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس فوجی ایکشن میں ملکی فوج کو جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ بمباری اور شیلنگ سے بچنے کے لیے ٹیگرے (Tigray) کے ہزاروں شہری ہمسایہ ملک سوڈان میں مسلسل داخل ہو رہے ہیں۔ عالمی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اس بحران سے دو لاکھ سے زائد افراد کو مہاجرت و بے گھری کا سامنا ہو سکتا ہے۔k

مہاجرت اختیار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں جنگ کی حالت پیدا ہے۔ ملکی حکومت کی فوج گلیوں اور بڑی سڑکوں پر باغیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں پر بھی فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی بھرپور مدد جنگی طیاروں سے بم پھینک کر کی جا رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی اہلکار بڑی جسامت کی چھریاں (ماشیٹے) بھی لوگوں کو مارنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ بمباری سے عمارتیں اور مکانات تباہی سے دوچار ہو رہے ہیں۔
A9
ایتھوپیا کا ہمسایہ ملک سوڈان اس وقت تیغرانیا یا ٹیگرے کے مہاجرین کا قریب ترین ٹھکانہ بن گیا ہے۔ اس کی ایک سرحدی قصبے الفشقہ میں سات ہزار سے زائد تیغرانی باشندے گھر بار چھوڑ کر اپنی جان بچا کر پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی نے مہاجرین کی تعداد ساڑھے چودہ ہزار بتائی ہے۔ ان مہاجرین کا کہنا ہے کہ تیغرانیا میں جنگ کا دائرہ مسلسل وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ ایتھوپیا کی فوج تیغرانی باغیوں اور ان کے مددگار قبائلی سرداروں کے جتھوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ باغیوں کا تعلق تیغرانی محاذَ آزادی (TPLF) سے ہے۔ ایک مہاجر نے الفشقہ میں نیوز ایجنسی روئٹرز کے نمائندے کو بتایا کہ اس لڑائی میں بے شمار شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔yt

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابھی احمد کا کہنا ہے کہ حکومتی جنگی طیارے صرف باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ احمد کے مطابق بمباری کا مقصد باغیوں کے اسلحے کے گوداموں اور جنگی سامان کے ذخیروں کو تباہ کرنا ہے۔ تیغرانیا میں ایتھوپیا کی فوج رواں مہینے نومبر میں باغیوں کی سرکوبی کے لیے داخل ہوئی ہے۔ اس فوج کشی کا فیصلہ وزیر اعظم نے کیا ہے۔ تیغرانی باغیوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

براعظم افریقہ میں ہجرت پر مجبور اور بے دخل کیے جانے والوں کی مجموعی تعداد تیس ملین سے زائد بنتی ہے۔ ان میں پناہ گزین، داخلی طور پر گھر بار چھوڑنے والے اور واپس لوٹنے والے بھی شامل ہیں۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ اپنے دیگر ہم وطنوں کی طرح اس نے یوگینڈا میں پناہ لے رکھی ہے۔

دوسری جانب باغیوں کی مرکزی تنظیم کے سربراہ دیبریستیوں گیبرمیشل نے ایتھوپیا اور اریٹیریا پر الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اس لڑائی میں دونوں اکھٹے ہیں اور اریٹیریا کی فوج بھی ایتھوپین فوج کے ہمراہ تیغرانی علاقے میں کیے جانے والی لڑائی میں شریک ہے۔ اریٹیریا کے وزیرِ خارجہ عثمان صالح محمد نے واضح کیا ہے کہ اس تنازعے سے اریٹیریا کا قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔ اُدہر دارالحکومت ادیس آبابا سے وزارتِ خارجہ اور دیگر حکومتی حلقے اس کی تردید کرتے ہیں۔

Share this:
Joe Biden, Hillary Clinton
Previous Post بائیڈن کا ہیلری کلنٹن کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کرنے پر غور
Next Post اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ نئے ججوں کا انتخاب
International Court of Justice

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.