geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمير ميں سال کی سب سے خونريز گولہ باری

November 14, 2020 0 1 min read
Pakistani Army
Share this:

Pakistani Army

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور بھارتی افواج کی گولہ باری ميں کم از کم تيرہ لوگ ہلاک اور درجنوں ديگر زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی حکام کا الزام ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ اور گولہ باری میں اس کے چار فوجی اور چار شہری ہلاک ہوئے۔ جبکہ پاکستان کے زير انتظام کشمير کے وزیراعظم راجا فاروق حيدر نے وادی نيلم اور جہلم ميں پانچ ہلاکتوں اور اکتيس افراد کے زخمی ہونے کی تصديق کی ہے۔ پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے گولہ باری کے نتيجے ميں لائن آف کنٹرول کے قريب واقع ديہاتوں ميں کئی مکانات نذر آتش ہو گئے۔

پاکستانی اور بھارتی افواج ايک دوسرے پر بلا اشتعال کارروائيوں کا الزام عائد کرتے ہيں۔ جمعے تيرہ نومبر کو پیش آنے والی جھڑپ اس سال اب تک کی سب سے خونريز جھڑپ ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ بيان ميں کہا گيا کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب جنگجوؤں نے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی حدود ميں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج کے دستوں نے اپنی کارروائی ميں پاکستانی فوج کی تنصيبات کو بھاری نقصان پہنچانے کا بھی دعوی کيا۔

ادھر پاکستان کے زير انتظام کشمير کے صدر مسعود خان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپيل کی ہے کہ وہ کشمير کے حالات کا نوٹس ليں۔ انہوں نے کہا، ”اگر اس طرح کے مظالم نہ رکے، تو پاکستان اور بھارت کے درميان جنگ چھڑ سکتی ہے۔‘‘

پاکستان نے اسلام آباد تعينات بھارتی سفير کو دفتر خارجہ طلب کرکے سرحد پار فائرنگ پر اپنا احتجاج ريکارڈ کرایا ہے۔

کشمير ميں سن 1989 سے مسلح عليحدگی پسند تحريک جاری ہے۔ نئی دہلی کا الزام ہے کہ پاکستانی افواج اس تحريک کی معاونت کرتی ہيں جبکہ اسلام آباد ان الزامات کو رد کرتا ہے۔

پچھلے سال اگست ميں بھارت کی جانب سے کشمير کی خصوصی آئينی حيثيت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشيدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Share this:
Bakhtawar
Previous Post آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کی منگنی کی تاریخ طے ہو گئی
Next Post فاروق ستار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے
Farooq Sattar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.