geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل 5: حفیظ کی شاندار بیٹنگ، پہلے ایلیمنیٹر میں قلندرز نے زلمی کو ہرا دیا

November 15, 2020 0 1 min read
Lahore Qalandars
Share this:

Lahore Qalandars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹرز میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے لاہور کو مقررہ 20 اوورز میں 171 رنزکا ہدف دیا جو قلندزر نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں— فوٹو: اے یف پی
پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور حیدر نے کیا جو مایوس کن رہا اور حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم شعیب ملک، ہارڈس ویلیون اور فاف ڈیوپلیسی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

شعیب ملک 39، ہارڈس ویلیون 37 اور فاف ڈیوپلیسی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بین ڈنک بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے— فوٹو: پی ایس ایل آفیشل
پشاور زلمی کے 171 رنز کے ہدف میں قلندرز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور اوپنر فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد تمیم اقبال بھی 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سہیل اختر بھی 7 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، بین ڈنک بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

حفیظ کو بہترین بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: پی ایس ایل آفیشل
محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور نصف سنچری بنائی۔

حفیظ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قلندرز نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایلیمنیٹر 2 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

محمد حفیظ 74 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ اُنہیں شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 جبکہ راحت علی اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ ہی ایلیمنیٹرز 2 میں لاہور قلندرز کا میچ پہلے کوالیفائر میں ہارنے والی ملتان سلطانز سے اتوار کو رات 8 بجے ہوگا۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے پہلے کوالیفائر میں ملتان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

Share this:
Ayesha Umar
Previous Post تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے والدہ سکول وین چلایا کرتی تھیں: عائشہ عمر کا انکشاف
Next Post بھارتی ارب پتی کی جلد امارات واپسی کا اعلان
BR Shetty

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.