geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور قلندرز ملتان کو شکست دیکر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی

November 16, 2020November 16, 2020 2 1 min read
Lahore Qalandars
Share this:

Lahore Qalandars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 157 رنز بناسکی اور یوں اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی اننگز

ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے— فوٹو: لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخرزمان نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر تمیم آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ فخرزمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی اننگز

لاہور قلندر کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز جارحانہ رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تاہم ذیشان اشرف 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ایڈم لیتھ اور شان مسعود نے قلندرز کی بیٹگ کے سامنے مزاحمت کی تاہم ایڈم 50 اور شان مسعود 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

روی بوپارا بھی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو بھی 18 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد آنے والے شاہد آفریدی بھی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے جس پر حارث رؤف نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا اشارہ کیا۔

حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 157 رنز بناسکی، یوں قلندرز نے سلطانز کو 25 رنز سے شکست دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم نے سپر لیگ میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اس سے قبل 4 لیگز میں ان کی کارکردگی بری رہی ہے۔

ملتان کی جانب سے لیتھ 50 اور خوشدل 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور دلبر حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان فائنل منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Share this:
Petroleum Products
Previous Post پیٹرول ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
Next Post اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
Amir Gilani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.