geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابر کی شاندار اننگز، کراچی کنگز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

November 18, 2020November 18, 2020 0 1 min read
PSL Karachi Kings
Share this:

PSL Karachi Kings

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

پی ایس ایل فائیو کا ‘ڈریم فائنل’ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں تاہم لاہور قلندرز فائنل میں زیادہ اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور کراچی کنگز چیمپئن بن گئی۔

لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے 18.4 اوورز میں باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے ایک بار پھر نصف سنچری کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، تمیم اقبال 35 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

کراچی کی جانب سے وقاص مقصود ، ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا اور پہلی وکٹ پر 23 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر شرجیل خان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ایلکس ہیلز 11 اور چیڈوک والٹن 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد 4 اور شیرفین ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان عماد وسیم اور بابر اعظم نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

بابر اعظم 63 اور عماد وسیم 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بابراعظم کو بہترین بیٹسمین اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر قرار پائے جبکہ فخر زمان کو بہترین فیلڈر کا اعزاز ملا۔

پی ایس ایل کا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل جیوسوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔

Share this:
Sono Nigam
Previous Post میں نہیں چاہتا میرا بیٹا بھارت جیسے ملک میں گلوکار بنے، سونونگم
Next Post روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی
Dollars

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.