geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ کو امریکی عسکری تعاون پر انحصار کم کرنا چاہیے، جرمن وزیر

November 18, 2020November 18, 2020 1 1 min read
Annegret Kramp-Karrenbauer
Share this:

Annegret Kramp-Karrenbauer

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارن بار نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے تحفظ کے لیے خود متحرک ہونا چاہیے۔ یورپی ممالک چاہتے کہ اس براعظم کے سلامتی کے لیے امریکا اپنا کردار ادا کرتا رہے۔

جرمن وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارن بار نے کہا ہے کہ امریکا میں ڈیموکریٹ جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد واشنگٹن حکومت جرمنی سے امریکی افواج کے انخلا کا منصوبے پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی افواج واپس بلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جرمن خاتون وزیر نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ڈیموکریٹ سیاستدان جو بائیڈن نے کہا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وہ جرمنی میں متعین امریکی افواج کے حوالے سے جامع نظر ثانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اتنا امکان ضرور ہے کہ اس منصوبے میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن دیکھنا ہے کہ آیا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ مکمل طور پر واپس لے لیا جاتا ہے یا کوئی ترامیم کی جاتی ہیں۔

جرمنی میں تقریبا 35 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کی اکثریت ملک کے مغرب اور جنوب میں ہے۔ لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس 75 سالہ پرانے تعلق میں تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جرمنی سے بارہ ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ فوج کی واپسی کا یہ عمل امریکا اور جرمنی کے مابین فوجی اتحاد کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

منگل کے دن ہیمبرگ میں واقع جرمن ملٹری یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس سے خطاب میں جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ یورپ کو اپنے تحفظ کے لیے خود متحرک ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس تضاد کا بھی اعتراف کیا کہ ایک طرف تو یورپ امریکا کی عسکری مدد چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ اپنے سلامتی معاملات کے تحفظ کے لیے خود بھی اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں یورپ اور امریکا کے مابین عسکری تعاون کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں یورپی ممالک کی مالی مدد کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا، جس میں جرمنی کو بالخصوص ہدف بنایا گیا تھا۔

جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ عسکری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے یورپ کو سب سے پہلے افریقہ میں جاری اپنے آپریشنز امریکا کے بغیر سرانجام دینا ہوں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کے باوجود یورپ کے لیے امریکی تعاون ناگزیر ہی رہے گا۔

دوسری طرف فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے حال ہی کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی تبدیلی کو ایک موقع سمجھتے ہوئے یورپ کو اپنی اسٹریٹیجک آزادی کے حصول کی کوشش کو تیز کرنا چاہیے نا کہ اس نظریے سے پیچھا ہٹا جائے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بطور اتحادی واشنگٹن حکومت یورپ کے اس اقدام کا احترام کرے گی کہ وہ دفاعی صلاحیتوں میں خود مختار ہو جائے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ’ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے‘
Next Post اسکاؤٹنگ میں بچوں کے جنسی استحصال بڑا اسکینڈل
USA Boy Scouts

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.