geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ نے امریکی انتخابی سکیورٹی کے سربراہ کو ہی برخاست کر دیا

November 18, 2020 1 1 min read
Präsident Trump
Share this:

Präsident Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی سکیورٹی کے لیے ذمہ دار اس اعلی عہدیدار کو برخاست کردیا ہے جس نے انتخابات میں ان کے دھندلی کے دعوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے ‘سائبر سکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی’ (سی آئی ایس اے) کے ڈائریکٹر کرس کریب کو ان کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کر دیا ہے۔ سی آئی ایس اے امریکہ میں محکمہ داخلہ کے ماتحت کام کرتا ہے۔

سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کے الزامات سامنے آنے کے بعد اس ادارے کا قیام خود ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2018 میں کیا تھا۔ اس کا مقصد انتخابات کو بیرونی مداخلت اور ہر طرح کی دھاندلیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

منگل 17 نومبر کو اپنی متعدد ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ کرس کریبس نے حالیہ انتخابات میں سکیورٹی کے دفاع کے تعلق سے جو بیانات دیے وہ ”انتہائی غلط ہیں۔” ٹرمپ نے انتخابات میں اب تک اپنی شکست اور جوبائیڈن کی جیت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور بغیر ثبوت و شواہد کے بڑے پیمانے پر انتخابات میں دھاندلیوں اور مشینوں میں گڑبڑی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

لیکن انتخابات سے متعلق اداروں نے ٹرمپ کے ان دعووں کو مسترد کردیاہے۔ سی آئی ایس اے اور ریاستوں کے انتخابی حکام نے گزشتہ ہفتے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ اس بات کے دور دور تک کوئی شواہد نہیں ہیں کہ بیلٹ پیپرز یا پھر ووٹنگ مشین سے کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ کیا گیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ 2020 کے انتخابات ملک کی تاریخ میں محفوظ ترین اور شفاف انتخابات میں سے ایک ہیں۔

ادھر کرس کریبس نے بھی اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے جو بات کہی اس سے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی برخاستگی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”خدمات کا اعزاز حاصل ہے۔ ہم نے اسے اچھے طریقے سے کیا۔ آج دفاع کریں، کل کو ہم اس کو محفوظ بھی کر لیں گے۔”

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق کریب کو اپنی برخاستگی کا علم ٹرمپ کی ٹویٹ سے ہوا۔ اس دوران سینیٹ میں انٹیلیجنس سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کے نائب سربراہ مارک وارنر نے کرس کریب کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرس کریب ایک بہترین سول سرونٹ ہیں جنہوں نے، ”عین امریکی توقعات کے مطابق ہمارے انتخابات کو تحفظ فراہم کیا۔ صدر نے انہیں صرف حق بات کہنے کے لیے برخاست کردیا جس سے صورت حال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔”

ابھی نومنتخب صدر جو بائیڈن اور ان کی ساتھی نائب صدر کمالہ ہیرس کی جانب سے کرس کریب کی برخاستگی پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سی آئی ایس اے پر ووٹنگ مشینوں اور بیلٹ پیپرز کی گنتی کرنے والی مشینوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہوتی ہے تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی بیرونی یا پھر اندرونی مداخلت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کی ٹیم کرس کریب سے اس لیے بھی ناراض ہے کہ ان کا ادارہ افواہوں پر کنٹرول کے لیے ایک خاص ویب سائٹ ‘ریومر کنٹرول’ چلاتا ہے جو انتخابی عمل سے متعلق غلط خبروں اور افواہوں کے ازالے کا کام کرتی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ٹرمپ کی ٹیم انتخابات سے متعلق مختلف طرح کی افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا کام کرتی رہی ہے تاہم اس ویب سائٹ نے بڑے موثر انداز میں اس طرح کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کیا ہے۔

انتخابات میں ناکامی کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے اپنے وزیر دفاع مارک ایسپر کو برخاست کیا تھا۔ انہیں بھی ٹویٹ کے ذریعے برخاستگی کا پتہ چلا تھا۔ اور کرس کریب کی برخاستگی اس نوعیت کی دوسری برخاستگی ہے۔

Share this:
Israeli Army
Previous Post اسرائیل نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا
Next Post مودی نے پرانے دوست کو چھوڑ دیا، بائیڈن کو مبارک باد
Narendra Modi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.