geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

November 20, 2020 0 1 min read
Khadim Hussain Rizvi
Share this:

Khadim Hussain Rizvi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی شدید بخار میں مبتلا تھے۔ ایسی خبریں بھی ہیں ان کا انتقال دل کی دھڑکن بند ہونے سے ہوا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ دھرنے کے دوران انہیں بخار ہو گیا تھا اور جو اس دوران شدت اختیار کر گیا۔ خادم حسین رضوی کا انتقال شیخ زید ہسپتال میں ہوا اور اس کے بعد ان کی میت کو ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

ان کے انتقال کی تصدیق آصف جلالی نے کی جو ٹی ایل پی کے ایک اور دھڑے کے سربراہ ہیں۔ جس وقت ان کی طبیعت بگڑی وہ لاہور میں اپنے گھر پر تھے۔ اس کے علاہ ان کے بیٹے سعد رضوی نے بھی مقامی ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

خادم حسین رضوی پاکستانی میڈیا اور سیاسی منظر نامے پر نومبر سن 2017 میں اسلام آباد میں توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے خلاف دیے گئے دھرنے کے بعد زیادہ نمایاں دکھائی دیے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں سن 1966 میں پیدا ہونے والے خادم حسین رضوی اس سے قبل صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار ممتاز قادری کی حمایت میں بھی کافی سرگرم رہ چکے تھے۔ انہوں نے ضلع جہلم کے مدارس سے مذہبی تعلیم حاصل کی اور سیاست میں آنے سے قبل لاہور میں محکمہ اوقاف کی ایک مسجد کے خطیب رہے۔

رضوی بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے تھے اور توہین مذہب اور پیغمبر اسلام کی توہین کے واقعات کے خلاف بھی اکثر احتجاج کرتے دکھائی دیتے رہے۔

تحریک لبیک پاکستان، تحریک لبیک یا رسول اللہ کا ایک سیاسی بازو ہے اور اس کا قیام 2016ء میں ہوا تھا۔ یہ وہ سال تھا جب صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے انہی کے ایک محافظ ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ممتاز قادری کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی تحریک کا نام تھا ‘ تحریک رہائی ممتاز قادری‘ اور بعدازاں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔

2018ء میں انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ٹی ایل پی کی جانب سے فیض آباد میں حلف برداری کے متن میں تبدیلیوں کے خلاف اکیس روزہ ایک دھرنا بھی دیا گیا۔ تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے اس وقت کے وزیر قانون کو برطرف کرنے کے بعد ہی دھرنا ختم ہوا تھا۔

خادم رضوی کے انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔ صحافی اور قریبی حلقے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے دکھائی دیے اور اس کے ساتھ ان کے چاہنے والے غم کا اظہار بھی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیرس حملے میں ملوث پاکستانی تحریک لبیک پارٹی سے متاثر تھا

صحافی طلعت حسین نے لکھا، ”تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب لاہور میں ہوا-‘‘

مسلم لیگ نون کے کئی حامیوں نے بھی اپنی ٹوئیٹس میں ایک طرف تو ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھتے دکھائی دیے کہ خادم رضوی نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ وہ جلد بتائیں گے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر دھرنا دیا تھا۔

صحافی اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر جاری مباحث اور خادم رضوی کے انتقال کے بارے میں لکھا، ”یہ قطعی مناسب موقع نہیں کہ ان سے نظریاتی اختلافات کا ذکر کیا جائے۔‘‘

Share this:
Karachi Police
Previous Post کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Next Post جرمن شہر اوبرہازن میں چاقو سے حملہ، متعدد افراد زخمی
German Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.